لاہور: سکھوں کے مذہبی تہوار وساکھی میلہ اور خالصہ جنم دن پر اس سال بھارت سے پاک انڈیا باہمی معاہدے سے بڑھ کر سات ہزار سکھ یاتریوں کی آمد متوقع ہے۔ خالصہ جنم دن کی 326ویں سالگرہ اور وساکھی میلہ منانے کے لیے بھارت سمیت دنیا بھر سے سکھ یاتری 10 اپریل کو پاکستان پہنچیں گے۔ مزید پڑھیں
زمرہ: پاکستان
الیکشن کمیشن نے 24 سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کو نااہل قرار دے دیا
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے 24 سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کو نااہل قرار دے دیا۔ مالی سال 2022-23ء کے اثاثے اور گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانے کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے 10 سابق ارکان، سندھ اسمبلی کے 7 اور بلوچستان اسمبلی کے 7 سابق ارکان کو ناہل قرار مزید پڑھیں
کراچی: اسٹیل ملز کے برطرف ملازمین کا بن قاسم ریلوے ٹریک پر دھرنا، ٹرینوں کی آمدورفت معطل
کراچی میں پاکستان اسٹیل ملز کے برطرف ملازمین نے بن قاسم ریلوے ٹریک پر دھرنا دیا تھا جس کے باعث کراچی سے ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہوگئی تھی تاہم رات گئے مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد اسٹیل ملز یونیئنز کا دھرنا ختم ہوگیا، اسٹیل ملز یونیئنز کے نمائندوں نے وزیر اعلیٰ سندھ سے بروز بدھ مزید پڑھیں
9 مئی سے متعلق کیسز: ضمانت کے فیصلوں میں بعض عدالتی فائنڈنگ درست نہیں، چیف جسٹس
چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے سپریم کورٹ میں 9 مئی 2023 کے پرتشدد واقعات سے متعلق مقدمات کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ درست ہے ضمانت کے فیصلوں میں بعض عدالتی فائنڈنگ درست نہیں۔ سپریم کورٹ میں 9 مئی 2023 کے پرتشدد واقعات سے متعلق مقدمات کے ملزمان کی ضمانت منسوخی کے حوالے سے اپیلوں پر مزید پڑھیں
پاکستان نے میانمار زلزلہ متاثرین کیلئے 35 ٹن امدادی سامان کی دوسری کھیپ بھجوادی
کراچی: زلزلہ متاثرین کے لیے پاکستان کی جانب سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی دوسری کھیپ میانمار کے شہر ینگون میں باضابطہ طور پر مقامی حکام کے حوالے کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق 35 ٹن ہنگامی امدادی سامان پر مشتمل یہ دوسری کھیپ ینگون بین الاقوامی ہوائی اڈے پر میانمار کے حکام مزید پڑھیں
پنجاب کے بعد سندھ میں بھی بی ایل اے کے خلاف شدید احتجاج
اسلام آباد: بی ایل اے کی جانب سے لسانی بنیادوں پر بے گناہ پاکستانیوں کے قتل اور دہشت گردی کے خلاف پنجاب کے بعد سندھ کے مختلف علاقوں میں بھی عوام نے شدید احتجاج کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ بی ایل اے ہندوستان کے اشاروں پر بے گناہ پاکستانیوں کو لسانی بنیادوں پر قتل مزید پڑھیں
افغان مہاجرین کی واپسی؛ یکم اپریل سے اب تک 944 غیر ملکی خاندان ملک بدر
راولپنڈی/ پشاور: حکومت کی جانب سے دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد افغان مہاجرین کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے اور یکم اپریل سے لیکر اب تک 6700 افراد پر مشتمل 944 غیر ملکی خاندانوں کو ملک بدر کیا گیا ہے۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق ملک بدر غیر ملکیوں کو ملک کے مختلف مزید پڑھیں
ملک میں مرغی کا گوشت 900 روپے کلو تک پہنچ گیا
راولپنڈی: رمضان المبارک کے بعد بھی مہنگائی کم نہ ہو سکی، ملک بھر میں گوشت اور مرغی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔ راولپنڈی میں برائلر چکن کا گوشت 900 روپے فی کلو میں مل رہا ہے۔ بڑے گوشت کا سرکاری نرخ 800 روپے فی کلو مقرر ہے مگر اوپن مارکیٹ میں یہ گوشت 1400 مزید پڑھیں
ٹیکسلا کو عالمی ثقافتی شہر بنانے کے منصوبے پر عملدرآمد تیز کرنے کا فیصلہ
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت ٹیکسلا کو تہذیبوں کا عالمی شہر بنانے کے منصوبے پر عمل درآمد تیز کر دیا گیا ہے۔ سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے ٹیکسلا کا دورہ کیا اور منصوبے کے مختلف پہلوؤں پر اجلاس کی صدارت کی۔ ٹیکسلا ہیریٹیج اتھارٹی کے قیام کے لیے فوری مزید پڑھیں
راہ چلتی خواتین کے کانوں سے بالیاں کھینچنے والا گینگ گرفتار، ویڈیو بھی سامنے آگئی
لاہور میں راہ چلتی خواتین کی بے دردی سے بالیاں کھینچنے والے گینگ کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔ انویسٹی گیشن پولیس اسلامپورہ نے کارروائی کرتے ہوئے 2 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کرلیا جن میں گینگ کا سرغنہ مظہر حسین اور اس کا ساتھی عمر مزید پڑھیں