اسلام آباد: حکومت نے ملکی تاریخ کا سب سےبڑا وزیراعظم رمضان ریلیف پیکج دینےکی تیاریاں شروع کردیں، وزیراعظم نے رمضان پیکیج کی سمری منظوری کے لیے وفاقی کابینہ میں پیش کرنےکی ہدایت کردی۔ میڈیا ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا وزیراعظم رمضان ریلیف پیکیج دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ مزید پڑھیں
زمرہ: پاکستان
سرکاری ملازمین کا کل پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنے کا اعلان
اسلام آباد: سرکاری ملازمین نے حکومت کے ساتھ ہونے والے مذاکرات ناکام ہونے پر کل جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق تنخواہوں و مراعات میں اضافے اور دیگر مطالبات کے حوالے سے حکومت اور سرکاری ملازمین میں جاری بات چیت نتیجہ خیز ثابت نہ ہو مزید پڑھیں
حکومت دیامر حق دو – ڈیم بناؤ تحریک کے مطالبات کو منظور کرے، حافظ نعیم الرحمان
لاہور:امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن سے گلگت بلتستان سے آئے ہوئے طلبہ نے منصورہ میں ملاقات کی۔اس موقع پر گلگت بلتستان کے تعلیمی اورسماجی مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ناظم اسلامی جمعیت طلبہ گلگت شفیق الرحمٰن کی قیادت میں ملنے والے وفد نے امیر جماعت کو مسائل سے آگاہ کیا اور مطالبات پیش کیے۔ حافظ نعیم مزید پڑھیں
راولپنڈی؛ ٹائر پھٹ جانے سے کار کو حادثہ، ایک شخص جاں بحق
راولپنڈی: تھانہ کہوٹہ کے علاقے میں ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ٹائر پھٹ جانے کے نتیجے میں کار گہرائی میں جاگری جس سے گاڑی کو شدید نقصان بھی پہنچا۔ زخمی اور جاں بحق ہونے والوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
مصطفیٰ عامر قتل کیس: مرکزی ملزم ارمغان سے تفتیش کے دوران تہلکہ خیزانکشاف سامنے آگئے
اغوا کے بعد دوست کے ہاتھوں قتل کیے جانے والے نوجوان مصطفیٰ عامر کے قتل کیس میں گرفتار مرکزی ملزم ارمغان سے تفتیش کے دوران تہلکہ خیزانکشاف سامنے آگئے۔ رپورٹ کے مطابق مصطفیٰ عامر قتل کیس کی تحقیقات جاری ہیں، گرفتارملزم ارمغان عادی جرائم پیشہ ہے۔ گرفتارملزم کے خلاف 2019 سے لیکر2024 تک درخشاں، مزید پڑھیں
سفارت خانوں کی کارکردگی بڑھانے کا ٹاسک، خصوصی کمیٹی قائم
اسلام آ باد: وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بیرون ملک پاکستانی سفار ت خانوں کی کارکردگی بڑھانے کے لیے دیے گئے ٹاسک کے تحت نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے خصوصی ذیلی کمیٹی قائم کر دی۔ کابینہ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سفارت خانوں کی کارکردگی بڑھانے کے لیے ذیلی کمیٹی نائب وزیراعظم اور مزید پڑھیں
ایک گروہ سنجیدہ مذاکرات اور سیاسی افہام وتفہیم کی صلاحیت نہیں رکھتا، نواز شریف
مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ ایک گروہ سنجیدہ مذاکرات اور سیاسی افہام وتفہیم کی صلاحیت نہیں رکھتا، پاکستان کے عوام کسی کو تعمیر وترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے اور مصنوعی سیاسی بحران پیدا کرنے کی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ اِن خیالات کا اظہار سابق وزیر مزید پڑھیں
وزیراعظم کی چیف جسٹس سے ملاقات، ٹیکس کیسز، لاپتہ افراد سمیت دیگر اہم معاملات پر گفتگو
اسلام آ باد: وزیرِ اعظم شہباز شریف نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے چیف جسٹس ہاؤس میں ملاقات کی اور ٹیکس کیسز میں میرٹ پر جلد فیصلوں کی استدعا کردی، چیف جسٹس نے وزیرِاعظم سے نظام انصاف میں بہتری لانے کیلئے تجاویز مانگ لیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیرِاعظم شہباز شریف نے چیف جسٹس آف مزید پڑھیں
راولپنڈی: 12 سالہ سگی بھانجی کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم کو عمر قید کی سزا
راولپنڈی کی سیشن عدالت نے 12 سال کی سگی بھانجی کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم کو عمر قید کی سزا سنادی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج باسط علیم نے 12 سال کی سگی بھانجی کے ساتھ زیادتی کیس کا فیصلہ سنایا۔ رپورٹ کے مطابق عدالت نے مجرم محمد شعیب کو عمر قید اور 5 مزید پڑھیں
انتشاری گروہ سیاست سے نابلد ہے، بحران پیدا نہیں کرنے دیں گے، نواز شریف
لاہور:ن لیگ کے سربراہ اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ انتشاری گروہ سیاست سے نابلد ہے، اسے ملک میں سیاسی بحران پیدا کرنے نہیں دیں گے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رائیونڈ میں اپنی رہائش گاہ پر سینیٹر عرفان صدیقی سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا مزید پڑھیں