کارگل : حادثے میں 2 بھارتی فوجی افسرہلاک

کارگل : غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں لداخ خطے کے ضلع کارگل میں پانی کی ٹینک پھٹنے سے پیش آنے والے حادثے میں 2 بھارتی فوجی افسر ہلاک ہوگئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حادثہ جنوبی لداخ کے علاقے نیوما میں پیش آیا، ہلاک ہونے والے فوجی افسروں کی شناخت مزید پڑھیں

سرگودھا میں تہرے قتل کی واردات ،3 خواتین قتل، 3 زخمی

سرگودھا : تھانا صدر کی حدود میں واقع چک نمبر 103شمالی میں 3 خواتین کو جائیداد و خاندانی تنازع کے تناظر میں قتل جبکہ 3کو زخمی کر دیا گیا۔ سب ڈویژنل آفسیر صدر سرکل ایس ایچ او تھانہ صدر بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور زخمی خواتین کو طبی امداد کے لیے مزید پڑھیں

کے پی کے حکومت کا لوئر کرم میں گاؤں اوچت، مندوری، دادکمراور بگن خالی کرانے کافیصلہ

پشاورہ: خیبر پختونخوا حکومت نے لوئرکرم کے گاؤں اوچت، مندوری، دادکمراوربگن کو خالی کرانے کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت کا ضلع کرم کی صورتحال پر اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ صوبائی حکومت کے اعلامیے کے مطابق لوئرکرم میں فائرنگ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ مزید پڑھیں

پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نواب یوسف تالپور انتقال کر گئے

کراچی: پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نواب یوسف تالپور انتقال کرگئے۔ اہل خانہ نے نواب یوسف تالپور کے انتقال کی تصدیق کی ہے، اہلخانہ کے مطابق وہ کافی عرصہ سے علیل تھے، نواب یوسف تالپور کی نماز جنازہ آج  دوپہر 2 بجے عمرکوٹ میں آبائی علاقے کنری میں اداکی جائےگی۔ نواب یوسف تالپور 2024 مزید پڑھیں

وزرا کی عدم حاضری کے دوران پی پی نے قومی اسمبلی رولز میں بڑی ترامیم پیش کردیں

اسلام آباد: حکومتی وزراء کی قومی اسمبلی میں عدم حاضری کے دوران پیپلز پارٹی رولز میں بڑی ترمیم لے آئی، پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی آغا رفیع اللہ نے قومی اسمبلی رولزمیں ترمیم ایوان میں پیش کردیں۔    پیپلز پارٹی نے رولز 39، 247 اور 2 میں ترمیم تجویز کردی۔ مجوزہ ترمیم کے تحت پارلیمنٹری سیکریٹریز کے مزید پڑھیں

کراچی؛ حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم گرفتار، کروڑوں مالیت کی ملکی وغیرملکی کرنسی برآمد

کراچی: ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نےحوالہ ہنڈی اورغیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم  کوگرفتارکرکےکروڑوں مالیت کی ملکی وغیرملکی کرنسی برآمد کرلی۔   ترجمان ایف آئی اے کےمطابق ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نے کارروائی کے دوران حوالہ ہنڈی اورغیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث نیٹ ورک کا اہم ملزم گرفتار مزید پڑھیں

تاجکستان سے بلوچستان تک پانی لانے پر غور کر رہے ہیں، صدر مملکت آصف زرداری

اسلام آباد: صدرمملکت آصف علی زرداری نے علاقائی روابط مضبوط کرنے کے لیے پاکستان کا عزم دہراتے ہوئے کہا ہے کہ تاجکستان سے بلوچستان تک پانی لانے پر غور کر رہے ہیں اور فزیبیلٹی اسٹڈی مکمل کرلی گئی ہے۔ اسلام آباد میں ’’علاقائی روابط اور پاکستان: ابھرتے مواقع‘‘ کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس کے مزید پڑھیں

2پیٹرولیم کمپنیوں سے لیوی اور جرمانے کی مد میں 68 ارب روپے وصول نہ کرنے کا انکشاف

قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں 2 پیٹرولیم کمپنیوں سے لیوی اور جرمانے کی مد میں 68 ارب روپے وصول نہ کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ پی اے سی اجلاس کے دوران سیکریٹری پیٹرولیم نے کہا کہ ایک کمپنی بائیکو نے ڈیفالٹ ہونے کے بعد نام تبدیل کیا، بائیکو اب سنرجیکو مزید پڑھیں

پنجاب میں بلدیاتی الیکشن نہ کرانے پر چیف سیکریٹری اور سیکریٹری بلدیات الیکشن کمیشن میں طلب

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے بلدیاتی الیکشن نہ کرانے پر پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے چیف سیکریٹری پنجاب اور سیکریٹری بلدیات کو طلب کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب میں بلدیاتی الیکشن نہ ہونے کے معاملے پر الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کردیا گیا۔ نوٹس کے مطابق الیکشن کمیشن مزید پڑھیں

مصطفیٰ عامر قتل کیس، ملزم ارمغان 4 روزہ ریمانڈ پرپولیس کے حوالے

کراچی: اغوا کے بعد دوست کے ہاتھوں قتل کیے جانے والے نوجوان مصطفیٰ عامر کے قتل کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزم ارمغان کو 4 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔  قبل ازیں سندھ ہائیکورٹ کے جج جسٹس ظفر راجپوت نے مصطفیٰ قتل کیس کی سماعت کی جس دوران سرکاری وکیل اور کیس مزید پڑھیں