اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ کے 3 جج صاحبان کے تبادلے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیاگیا۔ وزارت قانون و انصاف کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی کا تبادلہ اسلام آباد ہائیکورٹ سے لاہور ہائیکورٹ کیا جاتا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ جسٹس بابر ستار کا اسلام آباد ہائیکورٹ مزید پڑھیں
زمرہ: پاکستان
عدالت عظمیٰ:فارم 47 کے تحت کامیابی کالعدم قرار
اسلام آباد:عدالت عظمیٰ نے ووٹ میں تبدیلی کو شب خون مار نے کے مترادف قراردے دیا۔ عدالت عظمیٰ نے کہا کہ عوامی مینڈیٹ اور ووٹ کے تقدس میں کسی بھی قسم کی مداخلت یا غیر قانونی تبدیلی جمہوریت کی روح کے خلاف ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت عظمیٰ نے این اے 251 کیس کا مزید پڑھیں
پٹرولیم قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، وزیر اعظم جمعہ کو قیمتوں کا دوبارہ تعین کریں گے
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں اور صورتحال انتہائی دباؤ کا شکار ہے، حکومت آئندہ جمعہ کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا دوبارہ تعین کرے گی۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں مزید پڑھیں
کارکردگی بتانے کےلیےبہت کچھ ہے،ن لیگ جب بھی اقتدارمیں آئی ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوا، مریم اورنگزیب
لاہور: پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کے پاس اپنی کارکردگی بتانے کے لیے بہت کچھ موجود ہے اور مسلم لیگ (ن) کو جب بھی اقتدار میں آئی ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوا۔ پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران مریم اورنگزیب کی تقریر کے موقع پر ایوان مزید پڑھیں
شمالی کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے: شدت 3.6 ریکارڈ
کراچی: ناردرن کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت 3.6 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ناردرن کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، ریکٹراسکیل پر زلزلے کی شدت 3.6 ریکارڈ ہوئی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 12 کلومیٹر ریکارڈ ہوئی۔
ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان مرکزی ملزم قرار ،سماعت کل ہوگی
اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، جہاں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے عمران خان اور دیگر ملزمان کے خلاف چالان عدالت میں جمع کرا دیا ہے. ایف آئی اے کی جانب سے جمع کرائے جانے والے چالان میں عمران خان مزید پڑھیں
ایل این جی کی عدم دستیابی کے باعث 5000 میگاواٹ کے پاور پلانٹس بند
ترجمان پاور ڈویژن نے کہا ہے کہ عالمی حالات کے باعث ایل این جی کی عدم دستیابی سے 5000 میگاواٹ کے پاور پلانٹس سے بجلی پیدا نہیں ہو رہی۔ ترجمان نے 27 اپریل کو رات پیک اوقات میں بجلی کی صورتحال پر بیان میں کہا کہ تربیلا ڈیم سے پانی سے اخراج میں رات کے مزید پڑھیں
توشہ خانہ ٹو کیس میں سزا معطلی کی درخواست پر فوری فیصلہ کیا جائے، بشریٰ بی بی کی استدعا
راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس میں سزا معطلی کی درخواست پر فوری فیصلے کے لیے متفرق درخواست دائر کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بشریٰ بی بی کی جانب سے درخواست میں استدعا کی ہے کہ سزا معطلی کی درخواست کو میرٹ پر ترجیحی بنیادوں پر مزید پڑھیں
تحریکِ تحفظِ آئین کی عمران خان کو اہلخانہ کے بغیر طبی معائنہ کیلیے اسپتال لے جانے کی مذمت
اسلام آباد: تحریک تحفظ آئین پاکستان کی جانب سے عمران خان کو ذاتی معالجین اور اہلِ خانہ کی عدم موجودگی میں طبی معائنہ کے لیے پمز اسپتال لے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔ اس حوالے سے جاری اعلامیے میں ترجمان نے کہا کہ یہ اقدام نہ صرف بنیادی انسانی حقوق بلکہ مزید پڑھیں
صدر مملکت کا چین میں ماؤزے تنگ کے آبائی شہر اور تاریخی مقامات کا دورہ
صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین میں انقلابی رہنما ماؤزے تنگ کے آبائی اور تاریخی شہر شاؤشان کا دورہ کیا اور چیئرمین ماؤ زے تنگ کو خراج عقیدت پیش کیا۔ صدر پاکستان آصف علی زرداری نے چین کے صوبے ہونان کے شہر شاؤشان میں عظیم انقلابی رہنما چیئرمین ماؤ زے تنگ کے آبائی شہر مزید پڑھیں