لاہور میں کفایت شعاری مہم کی مبینہ خلاف ورزی

کفایت شعاری مہم کی مبینہ خلاف ورزی، میٹروپولیٹن کارپوریشن افسر کے کمرے کے لیے لاکھوں کا نیا سامان خرید لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کی کفایت شعاری مہم کے باوجود میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ایک ایم او آر نے اپنے دفتر کے کمرے کے لیے لاکھوں روپے مالیت کا نیا سامان خرید لیا۔ ذرائع کا مزید پڑھیں

مستقبل کی تجارت کا مرکز پاکستان ہوگا، ناصر جنجوعہ

لاہور: سابق مشیر برائے قومی سلامتی ناصر خان جنجوعہ نے کہا ہے کہ مستقبل میں علاقائی اور عالمی تجارت کا مرکز پاکستان بننے جا رہا ہے، جس میں خاص طور پر بلوچستان اور گوادر کی اسٹریٹیجک اہمیت نمایاں ہو گی۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مزید پڑھیں

اسلام آباد میں ہائی سکیورٹی الرٹ، امریکا-ایران مذاکرات کے پیش نظر ریڈ زون کے تمام راستے بند

اسلام آباد: امریکا اور ایران کے درمیان متوقع مذاکرات کے دوسرے دور کی تیاریوں کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس، پنجاب رینجرز، فرنٹیئر کور پاکستان اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار اہم شاہراہوں اور مزید پڑھیں

وزیراعلیٰ سندھ کا مستحق ٹرانسپورٹرز کو فوری ریلیف فراہم کرنے کا حکم

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مستحق ٹرانسپورٹرز کو فوری ریلیف فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیٹا کی غلطیوں کی بنیاد پر تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سبسڈی عمل درآمد کا جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزراء، شرجیل مزید پڑھیں

آن لائن ادویات کی غیرقانونی فروخت پر کارروائی، ڈریپ نے ویب سائٹس بلاک کرنے کی سفارش کر دی

اسلام آباد: ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان نے ادویات کی آن لائن غیرقانونی تشہیر اور فروخت کے خلاف سخت اقدامات شروع کرتے ہوئے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے متعدد ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پیجز بلاک کرنے کی درخواست کر دی ہے۔ ڈریپ نے مختلف آن لائن پلیٹ فارمز کی نشاندہی بھی کی ہے جو مبینہ طور مزید پڑھیں

پاکستان ایران امریکا تنازع کے مذاکرات کے ذریعے حل کا داعی ہے، محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم سے ملاقات کی جس میں اسلام آباد مذاکرات کے دوسرے مرحلے کیلئے کئے انتظامات پر گفتگو کی گئی۔  تفصیلات کے مطابق میٹنگ میں کشیدگی میں کمی لانے کے لیے سفارتی و مذاکراتی چینلز کے ذریعے پائیدار حل کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ وزیر مزید پڑھیں

اسلام آباد ریڈ زون میں واقع تمام وفاقی ادارے آج ورک فرام ہوم کریں گے

اسلام آباد: ریڈ زون میں واقع تمام وزارتوں، ڈویژنز اور وفاقی اداروں کو آج ورک فرام ہوم کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ کابینہ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق افسران اور عملے کو شہر میں موجود رہنے اور ہنگامی صورتحال کے لیے تیار رہنے کا کہا گیا ہے۔ دوسری جانب وفاقی آئینی عدالت مزید پڑھیں

امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی؛ مذاکرات کا دوسرا دور کل اسلام آباد میں ہونے کا قوی امکان

اسلام آباد: امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کا وقت ختم ہونے میں صرف ایک دن باقی رہ گیا جبکہ اسلام آباد میں مذاکرات کے دوسرے دور کا قوی امکان ہے، جس کا دوسرا راؤنڈ کل شروع ہوگا۔ امریکا اور ایران کے درمیان جاری جنگ بندی اپنے اختتامی مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔ مزید پڑھیں

بھارت کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ کی مزید توسیع، نوٹم جاری

اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی پروازوں کے لیے اپنی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع کر دی ہے۔ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری نئے نوٹم (NOTAM) کے مطابق بھارتی رجسٹرڈ، لیز پر حاصل کردہ، کمرشل اور فوجی طیارے ایک ماہ مزید پاکستانی فضائی حدود استعمال نہیں کر سکیں گے۔ نوٹم کے مطابق مزید پڑھیں

روس کا مذاکراتی عمل جاری رکھنے پر زور، سفارتی حل ہی واحد راستہ قرار

روس نے ایران سے متعلق جاری کشیدگی پر اپنا باضابطہ ردعمل دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ فریقین کے درمیان مذاکراتی عمل جاری رہے گا اور تمام مسائل کے حل کے لیے سفارتی راستہ ہی اختیار کیا جائے گا۔ کریملن کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خطے کی مزید پڑھیں