خیبرپختونخوا اور کشمیر میں برفباری اور بارش، فلیش فلڈ کا خطرہ

اسلام آباد:خیبرپختونخوا اور کشمیر میں موسمی صورتحال کے باعث فلیش فلڈ کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے 24 جنوری تک ایک طاقتور مغربی سسٹم ملک کے بالائی علاقوں کو متاثر کر سکتا ہے، جس کے نتیجے میں خیبرپختونخوا اور کشمیر میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ دریائے کابل مزید پڑھیں

ایکس اکائونٹ بندش:پی ٹی اے کا جواب غیر تسلی بخش قرار

 اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے سابق وزیراعظم عمران خان کا ایکس اکائونٹ بند کرنے کے کیس میں پی ٹی اے کا جواب غیر تسلی بخش قرار دے دیا گیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے عمران خان کا ایکس اکائونٹ بند کرنے کی درخواست پر سماعت کی، جس میں مزید پڑھیں

عمران خان کو مطالعے کےلیے کتابیں فراہم کر دی گئیں

راولپنڈی:بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو ان کی منگوائی گئی کتابیں فراہم کر دی گئیں۔ رالپنڈی کی عدالت میں عمران خان کی بہن علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج کیس کی سماعت ہوئی۔  اس دوران عمران خان کی جانب سے منگوائی گئی کتابیں عدالت میں جمع کرا دی گئیں۔ مزید پڑھیں

سندھ طاس معاہدہ: بھارت تاحال اپنے اقدامات کی وضاحت پیش کرنے میں ناکام

سندھ طاس معاہدے کے تحت بھارت کے یکطرفہ اقدامات پر اقوامِ متحدہ کی جانب سے طلب کیے گئے جواب کے باوجود بھارت نے تاحال کوئی مؤقف جمع نہیں کرایا۔ اقوامِ متحدہ کے خصوصی نمائندوں نے بھارت سے سندھ طاس معاہدے سے متعلق اپنے اقدامات کی وضاحت طلب کرتے ہوئے 16 دسمبر 2026 تک جواب دینے مزید پڑھیں

آگ گل پلازہ میں نہیں، کراچی کے ہرشہری کے دل میں لگی ہے، فاروق ستار

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ گل پلازہ میں نہیں کراچی کے ہرشہری کے دل میں آگ لگی ہے۔ فاروق ستار نے قومی اسمبلی میں گل پلازہ آتشزدگی پربحث کرتے ہوئے کہا کہ یہ قومی سانحہ ہے گل پلازہ کوسانحہ قراردیاجائے، ایم کیوایم اور وفاقی حکومت کراچی کےعوام کےمسائل حل کرنے مزید پڑھیں

چترال میں نایاب نسل کا برفانی چیتا پُر اسرار طور پر ہلاک

چترال: ضلع چترال کے گرم چشمہ کے پہاڑی علاقے میں دنیا کی قیمتی اور نایاب نسل کے برفانی چیتے (سنو لیپرڈ) کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ محکمہ جنگلی حیات خیبرپختونخوا کے مطابق برفانی چیتا مردہ حالت میں پایا گیا جس کے بعد واقعے کی اطلاع متعلقہ حکام کو دی گئی۔ وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے مزید پڑھیں

سانحہ گل پلازہ پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا وزیراعلیٰ سندھ کو تعزیتی خط

پشاور: سانحہ گل پلازہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے وزیراعلیٰ سندھ کو تعزیتی خط ارسال کردیا۔ خط میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے گل پلازہ میں آتشزدگی میں قیمتی جانی و مالی نقصانات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی ہے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے سندھ حکومت سے مکمل یکجہتی مزید پڑھیں

خیبر پختونخوا میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت

آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی نے خیبر پختونخوا میں تیل و گیس ذخائر کی دریافت کا اعلان کردیا۔ او جی ڈی سی ایل نے اس نئی دریافت سے متعلق پی ایس ایکس انتظامیہ کو بذریعہ خط آگاہ کردیا۔ خط کے متن کے مطابق  کوہاٹ میں بارگزئی فیلڈ میں ایکس ون کنوئیں سے یومیہ 3100 بیرل تیل مزید پڑھیں

سابق وفاقی وزیر داخلہ راجا نادر پرویز78برس کی عمرمیں انتقال کرگئے

فیصل آباد: سابق وفاقی وزیر داخلہ میجر ریٹائرڈ راجہ نادر پرویز انتقال کر گئے. وہ پانچ مرتبہ رکن قومی اسمبلی رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر داخلہ اور رکن قومی اسمبلی راجہ نادر پرویز انتقال کر گئے ہیں، مرحوم کی عمر 78 سال تھی اور وہ کچھ عرصے سے بیمار تھے۔ راجہ نادر پانچ مزید پڑھیں

ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو دو دن کی مزید حفاظتی ضمانت

اسلام آباد ہائی کورٹ نے اقدامِ قتل، دہشت گردی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی دفعات کے تحت درج مقدمہ میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی دو دن کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔ عدالت نے دونوں درخواست گزاروں کو 10 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض حفاظتی ضمانت دیتے ہوئے مزید پڑھیں