اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے ملکی حالات کے باعث برطانیہ کا دورہ منسوخ کردیا۔ وزیراعظم نے برطانیہ کے شہر گلاسکو میں ماحولیاتی آلودگی سے متعلق سربراہی اجلاس میں شرکت اور خطاب کرنا تھا، وزیراعظم کی جگہ نمائندگی وفاقی وزیر زرتاج گل اور مشیر ملک امین اسلم کریں گے۔ اجلاس یکم تا 3 مزید پڑھیں
زمرہ: پاکستان
سراج الحق نے مرکزی نظم کا اجلاس کل منصورہ میں طلب کرلیا
لاہور( نمائندہ جسارت) مرکزی سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی قیصر شریف نے کہا ہے کہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مرکزی نظم کا اجلاس کل بروز بدھ 3نومبر کو منصورہ میں طلب کر لیا ہے۔ جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ سے جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ اجلاس میں ملک کی مجموعی مزید پڑھیں
کالعدم جماعت پر غداری کے مقدمے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
لاہور (نمائندہ جسارت) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے کالعدم جماعت پر غداری کا مقدمہ درج کرانے اور دھرنے ختم کرانے کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا، غیر ضروری درخواست دائر کرنے پر عدالت نے درخواست گزار کی سرزنش کردی۔ درخواست میں وفاقی حکومت ،پنجاب حکومت سمیت دیگر کو مزید پڑھیں
ووٹ کو عزت نہ دینے سے مشرق پاکستان الگ ہوگیا،احسن اقبال
حیدرآباد: لیگی رہنما احسن اقبال سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین قادر مگسی کے ساتھ پریس کانفرنس کررہے ہیں حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہاکہ 1970ء کے انتخابات میں مشرقی پاکستان کے ووٹ کو عزت نہ دینے کے باعث ملک کی اکثریتی آبادی الگ ہوگئی ،عمران خان کا مزید پڑھیں
راولپنڈی میں بند راستے کھل گئے ، میٹرو بس سروس بھی بحال
کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی ) کا لانگ مارچ ختم ہونے کے بعد راولپنڈی میں 10 روزسے بندراستے کھول دیئے گئے، راولپنڈی کی مصروف مری روڈپر لگے کنٹینرز ہٹادیئے گئے. ٹریفک پولیس نے تمام رکاوٹیں ہٹادیں، مری روڈصدرسے فیض آبادتک ٹریفک بحال ہو گئی، میٹرو بس سروس بھی بحال کر دی گئی۔تفصیلات کے مزید پڑھیں
سندھ ہائی کورٹ: شرجیل میمن کی نیب انکوائری کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
سندھ ہائیکورٹ نے پیپلز پارٹی رہنما شرجیل انعام میمن کی نیب میں خفیہ انکوائری کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ پیرکوسندھ ہائی کورٹ میں جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں بینچ نے کے روبرو پیپلز پارٹی رہنما شرجیل انعام میمن کی نیب میں خفیہ انکوائری کیخلاف درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت شرجیل میمن مزید پڑھیں
سندھ ہائیکورٹ کمشنر کراچی، ڈپٹی کمشنر، کے ایم سی کو نوٹس جاری کردیئے
سندھ ہائیکورٹ نے قیوم آباد کورنگی روڑ پر غیر قانونی تجاوزات سے متعلق کمشنر کراچی، ڈپٹی کمشنر، کے ایم سی کو نوٹس جاری کردیئے۔ پیر کو سندھ ہائی کورٹ میں قیوم آباد کورنگی روڑ پر غیر قانونی تجاوزات سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ محلہ قیوم آباد مزید پڑھیں
“اسلام کے نام پر بننے والے ملک میں سود کی معیشت ختم نہیں ہوسکی”
کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ پاکستان اسلام کے نام پر بنا تھا لیکن آج تک سود کی معیشت ختم نہیں ہوسکی جس کی وجہ سے ہرگزرتے دن کے ساتھ ملکی قرضوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ حضور کی آمد کا مقصد دین مزید پڑھیں
ایف بی آر: مالی سال جولائی تا اکتوبر محاصل میں 36.6 فیصد کا ریکارڈ اضافہ
فیڈرل بورڈ آف رینویو (ایف بی آر) کے مطابق رواں مالی سال جولائی تا اکتوبر محاصل میں 36.6 فیصد کا ریکارڈ اضافہ ہوا۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق جولائی تا اکتوبر ایک ہزار 841 ارب روپے کا نیٹ ریونیو حاصل کرلیا گیا ہے۔ مقرر کردہ ہدف ایک ہزار 608 ارب روپے سے 233 ارب مزید پڑھیں
چیف سیکریٹری ممتاز علی شاہ: سندھ میں 4 نومبر کو ہندو برادری کے لیے عام تعطیل کا اعلان
سندھ حکومت نے 4 نومبر کوصوبے بھر میں ہندو برادری کے لیے عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔ چیف سیکریٹری ممتاز علی شاہ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن میں بتایا گیا ہے کہ دیوالی کے موقع پر 4 نومبر کو سندھ بھر میں ہندوبرادری کے لیے عام تعطیل ہوگی۔ عام تعطیل کا نوٹیفیکیشن 28 اکتوبر مزید پڑھیں