ملک چلانا ہے تو نیب کو لگام دینا پڑیگی، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ

اسلام آباد: سینیٹ اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے مطالبہ کیا ہے کہ  ملک چلانا ہے تو پرائیویٹ ٹرانزیکشنز کو نیب سے نکالنا ہوگا، نیب کو لگام دینا پڑے گی، حکومت اور اپوزیشن میں سے کوئی بھی احتساب کیخلاف نہیں مگر کیا نیب افسران احتساب سے بالاتر ہیں۔ سینیٹ اجلاس میں نیب کارروائیوں مزید پڑھیں

مچھ واقعہ : حکومت کی جانب سےلواحقین کو 25لاکھ دینے کا اعلان

کوئٹہ : وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مچھ واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو وفاق کی جانب سے 25لاکھ دینے کا اعلان کرتا ہوں، یقین دلاتاہوں کہ حملہ آوروں کو نہیں چھوڑیں گے۔ ہزارہ برادری کی جانب سے دیے گئے دھرنے سے وزیر داخلہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے مزید پڑھیں

وزیراعظم کا تیل اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف حتمی کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے تیل اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف حتمی کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے پیٹرول پمپ سیل، جائیدادیں ضبط، بھاری جرمانے، گرفتاریوں اور کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت انسداد اسمگلنگ اقدامات پر اعلی سطح اجلاس ہوا، اعلی سول اور عسکری حکام سمیت مزید پڑھیں

فضل الرحمن کی سیاست دم توڑ چکی‘ فردوس عاشق اعوان

ڈسکا (صباح نیوز) خصوصی معاون برائے اطلاعات وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن اپنے روزگار اور کاروبار کو عوام کے سامنے لائیں‘ مولانا کی نگاہ اسلام پر ہونی چاہیے نہ کہ اسلام آباد پر‘ مولانا کی سیاست دم توڑ گئی ہے‘ لوٹ مار کرنے والا ٹولہ ریلیوں، مزید پڑھیں

دینی جماعتوں کا اتحاد ناگزیر ہے، مولانا حامد الحق حقانی

نوشہرہ ( آن لائن )جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ اور اور جامعہ دارالعلوم حقانیہ کے نائب مہتمم مولانا حامد الحق حقانی نے کہا ہے کہ اپوزیشن اور حکومتی سیاست عوام کو کچھ نہیں دے سکتی، دینی جماعتوں کا اتحاد کی اہم ترین ضرورت ہے۔ ان خیالات کا انہوں نے جے یو آئی کی مرکزی مزید پڑھیں

ہنگو: دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، پہاڑمیںچھپایا گیا اسلحہ برآمد

ہنگو( آن لائن ) قبائلی ضلع اورکزئی میں سیکورٹی فورسز نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر دہشت گردی کے منصوبے ناکام بنا دیا اور خفیہ ٹھکانوں پر چھپایا گیا بھاری اسلحہ برآمد کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق سیکورٹی حکام کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ اورکزئی اڑخی کلے میں دہشت گردوں نے مزید پڑھیں

پاکستان کسی ڈکٹیٹر یا ادارے کی جاگیر نہیں، فضل الرحمان

بہاولپور(آن لائن)پی ڈی ایم کے سربراہ اور جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان کسی ڈکٹیٹر یا ادارے کی جاگیر نہیں،فوجی قیادت اپنی پوزیشن واضح کرے کہ کیا وہ اس نااہل حکومت کی پشت پر تاکہ اس تحریک کا رخ آپ کی طرف موڑ دیا جائے۔بہاولپور میں جلسے سے خطاب مزید پڑھیں

گیس بندش سے صنعتیں متاثر ،بیروزگاری بڑھنے کا خدشہ ہے،ایوان صنعت وتجارت حیدرآباد

حیدرآباد ( اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فہد حسین شیخ نے کیپٹو پاور یونٹس پر گیس کی فراہمی کی بندش پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے سے ملک کا صنعتی شعبہ تباہ ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے صنعتوں کو بھی مالی مزید پڑھیں

ضمنی انتخابات ہوں یا سینیٹ الیکشن حکومت کا مقابلہ کریں گے‘ بلاول

ٹھٹھہ (آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ نیشنل ڈائیلاگ وزیراعظم کے استعفے کے بغیر ممکن نہیں‘ ضمنی انتخابات ہوں یا سینیٹ الیکشن، ہم ہر میدان میں حکومت کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے‘ ایک نالائق اور نااہل وزیر اعظم ہم پر مسلط کیا گیا‘ پاکستان معاشی ترقی کی مزید پڑھیں

بھارت بے نقاب ہوگیا‘ اللہ پاکستان کو اندرونی خلفشار سے بچائے‘ شاہ محمود

ملتان: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی فلائی اوور کے سنگ بنیاد رکھنے پر میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں ملتان (آن لائن) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت کی پاکستان کے خلاف منصوبہ بندیاں بے نقاب ہو گئی ہیں، اللہ پاک پاکستان کو اندرونی انتشار سے محفوظ رکھے، ای یو ڈی انفولیب کے مزید پڑھیں