18ویں ترمیم میں تبدیلی کی کوشش آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے،بلاول بھٹو

پیپلز پارٹی کے یومِ تاسیس کی تقریب سے ویڈیو لنک خطاب میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خبردار کیا کہ 18ویں آئینی ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ میں ردوبدل کی کوئی بھی کوشش وفاق کو کمزور کرے گی اور یہ ’’آگ سے کھیلنے‘‘ کے برابر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ن لیگ کی جانب مزید پڑھیں

گورنر راج کی بحث وزیرِاعلیٰ کو دباؤ میں لانے کی کوشش ہے، شیخ وقاص اکرم

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج سے متعلق چہ مگوئیاں کوئی نئی بات نہیں، علی امین گنڈاپور کے منصب چھوڑنے سے قبل بھی اسی نوعیت کی گفتگو ہوتی رہی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ایک بار پھر کسی مزید پڑھیں

اسکول جاتے ہوئے اغوا کی گئی 14 سالہ طالبہ کو ملزم ورغلا کر کہاں لے گیا؟ ویڈیو دیکھیں

لاہور: ریس کورس پولیس نے 14 سالہ طالبہ کے اغوا کے واقعے میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے لڑکی کو چونگی امرسدھو کے علاقے سے بازیاب کروا لیا۔ پولیس حکام کے مطابق معاملے کی سنگینی کے پیش نظر والدین کی جانب سے درخواست موصول ہوتے ہی فوری ایکشن لیا گیا اور ٹیم نے نشاندہی کے بعد مزید پڑھیں

وفاقی دفتر خزانہ اسلام آباد میں منظم بے ضابطگیوں کا میگا اسکینڈل بے نقاب

اسلام آباد: وفاقی دفتر خزانہ (ایف ٹی او) اسلام آباد میں بڑے پیمانے پر  منظم بے ضابطگیوں کا میگا اسکینڈل بے نقاب ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق غیر قانونی طریقے سے ایف ٹی او سے  اسٹامپ پیپرز جاری کروا کر اسٹامپ پیپر فیس ،کورٹ فیس اور فارن بلز خزانے میں جمع نہ کرانے کا انکشاف  ہوا مزید پڑھیں

بھارت اور پی ٹی آئی ملکی سالمیت کے خلاف ایک پیج پر ہیں، احسن اقبال

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا طرز سیاست جمہوری نہیں،انتشار پھیلانا ہے۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے لمز میں 2 روزہ "انٹرنیشنل کانفرنس آن گرین پروڈکٹیویٹی 2.0” کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کا طرز سیاست جمہوری نہیں،انتشار پھیلانا ہے۔ بھارت اور پی ٹی آئی ملکی سالمیت کے مزید پڑھیں

پاکستان ریلویز نے مختلف ٹرینوں کی بوگیوں کی آپ گریڈیشن کا کام شروع کردیا

پاکستان ریلویز نے ریلوے اسٹیشن انتظار گاہوں اور مختلف ٹرینوں کی بوگیوں کی آپ گریڈیشن اور مسافروں کو جدید سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ریلوے ٹریک کو بھی سر سبز شاداب بنانے پر بھی کام شروع کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اب مسافروں کو سفر کے ساتھ ساتھ ریلوے ٹریک کے دونوں اطراف مزید پڑھیں

کوئٹہ میں دو بم دھماکے، بی ڈی ایس ٹیم کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام

کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ہفتے کی صبح ایک بڑا دہشت گرد حملہ ناکام بنا دیا گیا۔ قمبرانی روڈ کے علاقے لنک شاہوانی کراس کے قریب پولیس ناکے کے پاس پہلے ایک کریکر دھماکہ ہوا جس کے فوراً بعد جائے وقوعہ پر پہنچنے والی بم ڈسپوزل اسکواڈ کی گاڑی کو نشانہ بنانے کے لیے سڑک کنارے کھڑی موٹر سائیکل مزید پڑھیں

مردان میں اہم سیاسی شخصیت کی سگریٹ فیکٹری پر چھاپہ، فیکٹری سیل

ایف بی آر نے مردان میں ایک سگریٹ فیکٹری پر چھاپے کے دوران غیر قانونی سگریٹ کے 62 کارٹن ضبط کر کے فیکٹری کو سیل کردیا۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق ان لینڈ ریونیو کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ایسے سگریٹ برآمد کیے جن پر کوئی ٹیکس ادا نہیں کیا گیا تھا۔ اسی مزید پڑھیں

‘ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالے رعایت کے مستحق نہیں’

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت جاری کی ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہ برتی جائے اور انہیں گرفتار کرکے حوالات میں رکھا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ قانون توڑنے والے افراد کو شخصی ضمانت پر رہا نہ کیا جائے، بلکہ وہ مزید پڑھیں

 غزہ کی تعمیر کیلیے پاکستان سے تعاون بڑھانے کی اپیل، مصری وزیرِ خارجہ

اسلام آباد کے دورے پر موجود مصر کے وزیرِ خارجہ بدر عبدالعاطی نے کہا ہے کہ غزہ کے لیے تجویز کردہ عالمی استحکام فورس (ISF) کا کردار سختی سے محدود رکھا جانا چاہیے تاکہ فورس کا مقصد صرف جنگ بندی کی نگرانی اور سرحدی سیکیورٹی تک محدود رہے، نہ کہ غزہ میں کوئی نیا سیاسی مزید پڑھیں