کراچی: صوبائی وزیر بلدیات کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا، جس میں کنٹریکٹ ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کی منظوری دی گئی۔ چیئرمین اسٹیئرنگ کمیٹی سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت پانچویں اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں اہم فیصلے کیے گئے اور ان کی منظوری مزید پڑھیں
زمرہ: پاکستان
کوئی انسان قانون سے بڑا نہیں، کسی ادارے کے سربراہ کےلیے بھی استثنی نہیں، امیر جماعت اسلامی پاکستان
امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ کسی ادارے کے سربراہ، صدر یا وزیر اعظم کے لیے بھی استثنی نہیں ہے، اب سردار، وڈیروں اوربیوروکریسی کا نہیں اللہ کا نظام ہوگا، کوئی بھی انسان سے اللہ کے قانون سے بڑا اورطاقتور نہیں ہے۔ لاہور کے مینار پاکستان پر منعقدہ اجتماع عام سے خطاب کرتے مزید پڑھیں
ہائیکورٹس میں تعینات ایڈیشنل ججوں کی مستقلی کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب
اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا، جس میں ہائی کورٹس میں تعینات ایڈیشنل ججوں کی مستقلی کا جائزہ لیا جائے گا۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس 25 نومبر کو دوپہر 2 بجے سپریم کورٹ میں طلب کیا۔ ایجنڈے کے مزید پڑھیں
آئی ایم ایف کیساتھ آئندہ بجٹ کیلئے ٹیکس پالیسی، بجٹ سازی، پبلک فنانس مینجمنٹ میں تبدیلی پر اتفاق
پاکستان کا آئی ایم ایف کیساتھ آئندہ بجٹ کیلئے ٹیکس پالیسی، بجٹ سازی، پبلک فنانس مینجمنٹ میں تبدیلی پر اتفاق ہوگیا۔ ذرائع نے کہا کہ آئندہ مالی سال کیلئے بجٹ تجاویز پر ٹیکنیکل رپورٹ جنوری میں وزارت خزانہ کو دی جائے گی، وفد بجٹ میں اہم تبدیلیاں کرنے کی تجاویز دے کر آئی ایم ایف مزید پڑھیں
عمران خان کی رہائی کے لیے اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں ہوا، وزیراعلیٰ کے پی
اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ میرا اسٹیبلشمنٹ سے عمران خان کی رہائی کے حوالے سے کوئی رابطہ نہیں ہوا مگر امید ہے عمران خان ضرور رہا ہوں گے، وفاقی حکومت صوبے کے تین ہزار ارب روپے فوری ادا کرے تاکہ پولیس، صحت اور دیگر اہم شعبوں میں مزید بہتری لائی جاسکے۔ اسلام آباد مزید پڑھیں
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی دبئی پہنچ گئے، صدر آصف علی زرداری سے ملاقات نہیں ہو سکی
کراچی :وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی تبدیلی کے حوالے سے خبروں کے بعد وہ نجی دورے پر دبئی پہنچ گئے ہیں، سرفراز بگٹی نے دبئی میں صدر مملکت آصف زرداری سے ملاقات کی کوششیں کیں اور ان سے ملاقات کا وقت طلب کیا تاہم پی پی پی ذرائع نے دعویٰ کیا کہ صدر نے فوری مزید پڑھیں
چیف جسٹس نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 25نومبرکو طلب کرلیا
اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 25 نومبر کو طلب کرلیاہے۔ جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس پچیس نومبر دوپہر دو بجے سپریم کورٹ میں ہوگا، اجلاس چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے طلب کیا ہے۔ اجلاس کے دوران ہائیکورٹس میں اضافی ججز کو مستقبل کرنے سے متعلق مزید پڑھیں
ٹاپ لیول کرپشن ناممکن بنادی،مہنگائی 40 سے 4 فیصد پر لے آئے،مریم نواز
لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ صوبے میں نچلی سطح پر کرپشن کے مکمل خاتمے کے لئے مزید اقدامات کی ضرورت ہے، تاہم ٹاپ لیول پر کرپشن اب ممکن نہیں رہی۔ وہ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کی نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے 27ویں کورس کے شرکاء سے ملاقات کر رہی تھیں۔ وزیراعلیٰ مزید پڑھیں
ہمارےجوانوں کوشہید کرنےوالادہشت گرد ہے،سہیل آفریدی
پشاور:وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے امن کی خاطر وفاق کے ساتھ مل کر چلنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو بھی ہمارے جوانوں کو شہید کرتا ہے وہ دہشت گرد ہے، دہشت گردی کے خاتمے کے سوا کوئی آپشن نہیں ہے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کے پی کا کہنا مزید پڑھیں
کرک :انڈس ہائی وے پر خوفناک حادثہ،4 افراد جاں بحق،14 زخمی
کرک میں انڈس ہائی وے پر خوفناک ٹریفک حادثہ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 14 زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122 عملہ کے مطابق تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں علاج معالجہ فراہم کیا جا رہا ہے۔ ذٓرائع کے مطابق متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔