بنوں میں دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام، پل کو تباہی سے بچا لیا گیا

پولیس نے بنوں میں دہشت گردی  کی بڑی کوشش ناکام بناتے ہوئے پل کو تباہی سے بچا لیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بسیہ خیل کے مقام پر واقع دوا پل معمول کے مطابق لوگوں کی آمد و رفت سے پہلے ہی دہشت گردوں کی سازش کا نشانہ بننے والا تھا، تاہم پولیس مزید پڑھیں

الیکشن کمیشن میں ذاتی حیثیت سے طلبی پر وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی  نے وکیل کو بھیج دیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن کی جانب سے ذاتی حیثیت میں طلب کیے جانے پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی  نے وکیل کو بھیج دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی کے سہیل آفریدی کی جانب سے مبینہ طور پر سرکاری ملازمین کو دھمکیوں کے معاملے پر وکیل علی بخاری الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔ مزید پڑھیں

اسکول طالبات و خواتین ٹیچرز سے زیادتی اور وائرل ویڈیوز کے اسکینڈل میں اہم پیشرفت

علی پور میں نجی اسکول کی طالبات اور خواتین ٹیچرز سے زیادتی اور ویڈیوز وائرل ہونے کے اسکینڈل میں مزید پیشرفت سامنے آگئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ہدایت رضوی کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا جو کہ متاثرہ ٹیچر کے والد کی مدعیت میں درج ہوا۔ ایف آئی آر کے متن مزید پڑھیں

جماعت اسلامی کا مینار پاکستان پر اجتماع عام، ملک بھر سے ہزاروں کارکنان شریک

لاہور: مینار پاکستان پر جماعت اسلامی کے تین روزہ اجتماع عام کا آغاز ہوگیا جس میں ملک بھر سے خواتین اور بچوں سمیت ہزاروں افراد شریک ہیں۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے اجتماع عام کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں نے ابراہم اکارڈ کا حصہ بننے کا سوچا تو مزید پڑھیں

نجکاری کا مبینہ خوف، پی آئی اے کا ایک اور ملازم کینیڈا میں غائب

لاہور: پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کا ایک اور ملازم مبینہ طور پر نجکاری کے خوف سے کینیڈا میں غائب ہوگیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور سے کینیڈا کی پرواز کے فلائٹ پرسر آصف نجم کینیڈا میں مبینہ طور پر غائب ہوگئے ہیں اور پرواز ان کے بغیر ہی واپس آگئی ہے۔ آصف مزید پڑھیں

معاشی ترقی، روزگار  کی فراہمی اور آمدن میں اضافہ صنعتی ترقی کے بغیر ممکن نہیں، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف  نے کہا ہے کہ معاشی ترقی، روزگار  کی فراہمی اور آمدن میں اضافہ صنعتی ترقی کے بغیر ممکن نہیں۔ ملکی صنعتی ترقی پر قائم نجی شعبے کی کمیٹی کا پہلا جائزہ اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ہوا۔ اجلاس میں صنعتی ترقی کے حوالے سے سفارشات پیش کی گئیں، جس مزید پڑھیں

راولپنڈی میں پولیس کا غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

راولپنڈی میں پولیس نے غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی ہیں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی میں پولیس نے غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی ہیں، جن کے دوران مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز انجام دیے مزید پڑھیں

وزیراعظم سے شرجیل میمن کی ملاقات، اہم سیاسی معاملات پر گفتگو

 اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی ملاقات ہوئی، جس میں مختلف اہم قومی و صوبائی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف سے سندھ کے سینئر وزیر برائے اطلاعات شرجیل انعام میمن نے ملاقات کی، مزید پڑھیں

سعودی عرب نے پاکستان کو تیل اور 5 ارب ڈالر کی مالی سہولت بڑھا دی

اسلام آباد: سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کے لیے تیل کی فراہمی اور مالی سہولیات میں خاطر خواہ اضافہ کیا گیا ہے، جس سے ملک کی توانائی درآمدات اور بیرونی مالیاتی توازن پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ میں سعودی عرب سے پاکستان مزید پڑھیں

سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں کارروائیاں، 13 خوارج ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران بھارتی سرپرستی یافتہ گروہ فتنۃ الخوارج کے 13 عناصر کو ہلاک کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پہلی کارروائی ضلع لکی مروت کے علاقے پہاڑ خیل میں خوارج کی موجودگی کی خفیہ مزید پڑھیں