طالبان پاکستان مخالف دہشت گردوں کی پشت پناہی کر رہے ہیں، دفتر خارجہ

اسلام آباد:  ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ طالبان پاکستان مخالف دہشت گردوں کی پشت پناہی کررہے ہیں۔ ہفتہ وار پریس بریفنگ میں دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے پاکستان کی جانب سے درپیش سنگین سیکورٹی خدشات، علاقائی سفارتی سرگرمیوں اور عالمی مسائل پر جامع پالیسی مؤقف پیش کیا۔ انہوں نے سب مزید پڑھیں

طاقت کے زورپر اقتدار حاصل کرنے والوں کی پالیسی سے عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں، ڈاکٹر اسامہ رضی

جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر ڈاکٹر اسامہ رضی نے ملک میں جمہوریت کی موجودہ صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار  کرتے ہوئے کہا ہے  کہ جنرل یحیٰ نے جاگیر دار ذوالفقار علی بھٹو کے ساتھ مل کر ملک توڑ دیا اور عوام کی رائے کو بالکل نظر انداز کیا۔ جماعت اسلامی پاکستان کے تین مزید پڑھیں

سہیل آفریدی کا مریم نواز کو خط، عمران خان کی بہنوں سے ملاقات روکنے پر شدید تنقید

پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو خط لکھ کر تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہنوں کے ساتھ مبینہ بدسلوکی اور عدالتی اجازت کے باوجود ملاقات سے روکنے پر شدید اعتراض کیا ہے۔ سہیل آفریدی نے خط میں کہا کہ عدالت کی جانب سے عمران خان کے اہلِ مزید پڑھیں

پاکستان میں چاند نظر نہیں آیا، یکم جمادی الثانی اتوار 23 نومبر کو ہوگی

لاہور: پاکستان میں جمادی الثانی 1447ھ کا چاند نظر نہیں آیا۔ مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیرِ صدارت لاہور میں ہوا۔ جس میں جمادی الثانی کے چاند کے نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی، اجلاس کے بعد چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ملک میں کہیں بھی مزید پڑھیں

پاکستان اور یورپی یونین کا غیرقانونی ہجرت روکنے اور قانونی راستے فعال کرنے کیلئے معاونت کا اعادہ

اسلام آباد: پاکستان اور یورپی یونین نے غیرقانونی ہجرت روکنے اور قانونی راستے فعال کرنے کی حمایت اور معاونت کا اعادہ کیا اور یورا معاہدے پر عمل درآمد یقینی بنانے کا عزم ظاہر کیا۔ دفترخارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے برسلز میں یورپی یونین کے کمشنر برائے امور داخلہ اور مزید پڑھیں

بڑھتے اسموگ نے لاہور کو ایک بار پھر پنجاب کا آلودہ ترین شہر بنا دیا

لاہور: پنجاب میں موسمِ سرما کے آغاز کے ساتھ ہی فضائی آلودگی کی شدت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور حکومتی کوششوں کے باوجود صورتِ حال میں بہتری کے آثار نظر نہیں آ رہے۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق صوبے کے سب سے بڑے شہر لاہور کی فضا ایک بار پھر انتہائی مزید پڑھیں

کسی کو دھمکی نہیں دی، میرے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر چلا یا گیا، سہیل آفریدی

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ان کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا ہے۔ اڈیالا جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے وضاحت کی کہ انہوں نے کسی پولیس افسر یا ادارے کو کسی امیدوار کی حمایت کا نہیں کہا، بلکہ صرف انتخابی بے مزید پڑھیں

کوئٹہ میں موبائل فون ڈیٹا انٹرنیٹ سروس بحال

کوئٹہ میں ایک روزہ معطلی کے بعد موبائل فون ڈیٹا اور انٹرنیٹ سروس بحال کر دی گئی ہے۔ شہر میں گزشتہ ہفتے بھی اسی نوعیت کی پابندی لگائی گئی تھی، جس نے شہریوں کو شدید مشکلات سے دوچار کیا۔ بار بار کی انٹرنیٹ معطلی کے باعث طلبہ، کاروباری افراد اور آن لائن خدمات پر انحصار مزید پڑھیں

وفاقی آئینی عدالت کا قیام: چیف جسٹس امین الدین خان کا پہلا باضابطہ پیغام جاری

اسلام آباد:  آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس امین الدین خان نے وفاقی عدالت کے قیام کو ملک کی قانونی تاریخ کا غیر معمولی موڑ قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ یہ عدالت آئین کی تشریح، شہری آزادیوں کے تحفظ اور شفاف قضائی عمل کو نئی سمت دینے کے لیے قائم کی گئی ہے۔ اپنے مزید پڑھیں

طلال چوہدری پر الیکشن قوانین کی خلاف ورزی پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد

الیکشن قوانین کی خلاف ورزی پر وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کو 50 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر فیصل آباد کی جانب سے سیکرٹری الیکشن کمیشن کو بھی ایک تفصیلی مراسلہ ارسال کیا گیا ہے، جس میں واضح کیا گیا کہ طلال چوہدری مسلسل ضابطہ اخلاق کی مزید پڑھیں