بھارت کا سکھ یاتریوں کو ویزے جاری نہ کرنا افسوسناک ہے، عظمیٰ بخاری

ننکانہ صاحب : وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بھارت کا سکھ یاتریوں کو ویزے جاری نہ کرنا افسوسناک عمل ہے۔ ننکانہ صاحب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ بابا گورونانک کے 556ویں جنم دن کی مرکزی تقریب پانچ نومبر کو ہوگی، تمام انتظامات پانچ دن مزید پڑھیں

وزیر اعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات:تجارت، سرمایہ کاری سمیت علاقائی وعالمی امور پر تبادلہ خیال

ریاض: وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی سعودی ولی عہد و وزیرِاعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی۔ سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان ہونے والی اس ملاقات میں باہمی دلچسپی جبکہ علاقائی و بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پرپاکستان اور سعودی عرب مزید پڑھیں

گندم کی بین الصوبائی ترسیل پر پابندی، گورنر خیبر پختونخوا کا وزیراعظم کو خط

 پشاور: خیبر پختونخوا  ( کے پی کے ) کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے گندم کی بین الصوبائی نقل و حرکت پر عائد پابندیوں کو آئین اور قومی مفاد کے منافی قرار دیتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کو باضابطہ خط ارسال کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق گورنر  کے پی کے نے اپنے خط میں مزید پڑھیں

آپ کی تجاویز وخدشات صدر مملکت تک پہنچائوں گا‘بلاول کی فضل الرحمن کو یقین دہانی

اسلام آباد:۔ جمعیت علماءاسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے افغانستان کی صورتحال کو افہام و تفہیم سے حل پر پھر زور دیاہے جبکہ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹوزرداری نے یقین دلایا ہے کہ آپ کی افغانستان سے متعلق جو تجاویز اور خدشات ہیں وہ صدر مملکت تک پہنچائوں گا۔ جمعیت علمائے اسلام اور مزید پڑھیں

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات سے متعلق آئین میں ترمیم کی سفارش کردی

اسلام آباد:۔ الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کی تیاریوں سمیت نگران حکومت کی مدت بڑھانے سے متعلق آئین میں ترمیم کی سفارش کردی۔ ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے آئین کے آرٹیکل 224 ون میں ترمیم کی سفارش کی ہے، الیکشن کمیشن کی لیگل ریفارم کمیٹی نے سفارشات وزارت پارلیمانی امور کو ارسال مزید پڑھیں

آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ مضبوط معاشی کارکردگی کا اعتراف ہے، وزارت خزانہ

اسلام آباد:۔ وزارت خزانہ کی جانب سے ماہانہ معاشی آئوٹ لک رپورٹ جاری کردی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ مضبوط معاشی کارکردگی کا اعتراف ہے۔ معیشت بحالی کے راستے پر گامزن ہے، معاشی سرگرمیاں مستحکم رہیں۔ رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ مزید پڑھیں

عوام کے حقوق “بدل دو نظام کو”تحریک کا سرفہرست ایجنڈا ہوگا، حافظ نعیم الرحمن

نوشہرہ ورکاں:۔ امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ کسانوں، مزدوروں اور نوجوانوں کے حقوق مینار پاکستان سے شروع ہونے والی عظیم الشان “بدل دو نظام کو” تحریک کا سرفہرست ایجنڈا ہوگا۔ کسان ساتھ دیں، انگریزوں کی وفاداری سے حاصل کی گئی جاگیروں کو چھوٹے کاشتکاروں میں تقسیم کرنے کے مطالبہ کو مزید پڑھیں

ایس آئی یو پولیس کی حراست میں نوجوان کی ہلاکت؛ تفتیش ایف آئی اے منتقل کرنے کا فیصلہ

کراچی: ایس آئی یو پولیس کی حراست میں نوجوان کی ہلاکت کے کیس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی، تفتیش ایف آئی اے منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ پولیس حکام نے تفتیش کا دائرہ وسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایس آئی یو کے اضافی چارج سنبھالنے والے ایس ایس پی اے وی ایل مزید پڑھیں

کراچی؛ گھر کی دہلیز پر شہری سے موٹر سائیکل چھین لی گئی

کراچی: شہر میں موٹر سائیکلوں کی چھینا جھپٹی کے واقعات تھم نہ سکے، ڈسٹرکٹ سینٹرل کے علاقے نارتھ کراچی میں شہری کو گھر کی دہلیز پر 125 موٹر سائیکل سے محروم کر دیا گیا۔ واردات کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نارتھ کراچی سیکٹر فائیو سی فور مزید پڑھیں

لاہور آج بھی فضائی آلودگی کی عالمی درجہ بندی میں بدستور پہلے نمبر پر

آج کے روز بھی لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی خطرناک حدوں کو چھو رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ آئی کیو ایئر کے مطابق لاہور فضائی آلودگی کی عالمی درجہ بندی میں بدستور پہلے نمبر پر ہے جہاں اوسط اے کیو آئی 378 ریکارڈ کیا گیا، جبکہ دہلی 288 اور مزید پڑھیں