سعودی معاونت سے ملکی معیشت کو سہارا مل گیا، آئل اور ڈپازٹ پیکیجز برقرار

اسلام آباد: سعودی عرب نے پاکستان کے لیے نئے مالی تعاون کے پیکیج کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت رواں مالی سال 2025-26 میں ایک ارب ڈالر کی آئل فیسیلٹی فراہم کی جائے گی جب کہ پانچ ارب ڈالر کے ڈیپازٹس بھی رول اوور کیے جائیں گے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ میں مزید پڑھیں

پاکستان اور یورپی یونین میں جی ایس پی پلس تعاون مزید مستحکم بنانے پر اتفاق

اسلام آباد: پاکستان اور یورپی یونین کے مابین جی ایس پی پلس تعاون کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق ہوگیا۔ وزارتِ تجارت میں ہونے والی ایک اہم ملاقات کے دوران پاکستان اور یورپی یونین نے جی ایس پی پلس فریم ورک کے تحت شراکت کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔ یورپی پارلیمنٹ کی مزید پڑھیں

لاہور فضائی آلودگی کی زد میں، ائیر کوالٹی انتہائی خطرناک حد تک پہنچ گئی

لاہور اس وقت شدید فضائی آلودگی کی لپیٹ میں ہے اور شہر کا فضائی معیار خطرناک حد تک گر چکا ہے۔ ماہرین کے مطابق فضا میں موجود مضر صحت ذرات شہریوں کے لیے سنگین خطرہ بن چکے ہیں، خاص طور پر بزرگوں، بچوں اور سانس کی بیماریوں میں مبتلا افراد کے لیے صورتحال تشویشناک ہے۔ مزید پڑھیں

پنجاب حکومت کا تاریخی فیصلہ، امام مساجد کے لیے باقاعدہ وظیفہ منظور

لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے کی تاریخ میں ایک منفرد اور قابلِ تحسین قدم اٹھاتے ہوئے 65 ہزار مساجد کے اماموں کے لیے باقاعدہ وظیفہ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ اقدام وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر کیا گیاہے، جس کا مقصد دینی خدمت انجام دینے والے آئمہ کرام کی معاشی مزید پڑھیں

وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی میں ٹریفک خلاف ورزیوں پر ای چالان سسٹم کا افتتاح کردیا

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شہر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کی روک تھام اور ٹریفک نظام میں شفافیت لانے کے لیے جدید ای چالان سسٹم کا باضابطہ افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ کراچی جیسے بڑے شہر میں ٹریفک نظم مزید پڑھیں

مجھے کوئی ڈرا نہیں سکتا، ہم ڈلیور کرکے دکھائیں گے: وزیراعلیٰ کے پی

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ وہ کسی کے دباؤ یا دھمکی سے خوفزدہ نہیں ہوں گے اور اپنی کارکردگی کے ذریعے ثابت کریں گے کہ ان کی حکومت عوامی توقعات پر پورا اترے گی۔ کرک میں ایک بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ جب عمران خان مزید پڑھیں

پروموشن میں رکاوٹ، ذہنی دباؤ یا سزا؟ ایس پی عدیل اکبر کی خودکشی رپورٹ منظرِ عام پر

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں پولیس افسر ایس پی عدیل اکبر کی موت سے متعلق انکوائری رپورٹ منظرِ عام پر آ گئی ہے، جس میں واقعے کو خودکشی قرار دیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کی خبر میں پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یہ رپورٹ کئی دنوں کی تفتیش، گواہوں کے مزید پڑھیں

کراچی؛ مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات کے دوران 2 افراد جاں بحق

کراچی: لانڈھی مانسہرہ کالونی کے قریب ٹریفک حادثے کے دوران ایک شخص جاں بحق ہوا۔ ایدھی حکام کے مطابق جاں بحق شخص کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ واقعہ تیز رفتار گاڑی کی ٹکر کے باعث پیش آیا، حادثے میں جاں بحق ہونے والے ضعیف العمر مزید پڑھیں

سعودی ولی عہد کی دعوت پر وزیراعظم تین روزہ دورے پر کل سعودی عرب روانہ ہوں گے

اسلام آباد: سعودی عرب کے وزیراعظم ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر وزیراعظم شہباز شریف کل سے سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف 27 سے 29 اکتوبر تک سعودی عرب کا دورہ کریں گے وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں پاکستانی وفد نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور دیگر اعلی مزید پڑھیں

راولپنڈی میں 15 سالہ لڑکے کے ساتھ بدفعلی اور ویڈیو بنانے کا انکشاف، 2 ملزمان گرفتار

راولپنڈی: راولپنڈی کے تھانہ جاتلی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 15 سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والے دو افراد کو گرفتار کر لیا۔ مدعی مقدمہ کے مطابق زیر حراست افراد نے میرے بیٹے سے زیادتی کی اور ویڈیو بھی بنائی۔ جاتلی پولیس نے فوری مقدمہ درج کر کے دونوں افراد کو گرفتار کر لیا، متاثرہ لڑکے مزید پڑھیں