کراچی کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن؛متعدد افغان باشندے زیرحراست

کراچی: پولیس کی بھاری نفری نے سہراب گوٹھ الآصف اسکوائر  اور اس کے اطرافی علاقوں میں  آپریشن کے دوران متعدد افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا ۔ وفاقی حکومت کی پالیسی کے تحت ایس ایس پی ایسٹ فرخ رضا کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے منگل کو رات گئے سہراب گوٹھ  الآصف اسکوائر اور مزید پڑھیں

غیرقانونی اسلحہ کی برآمدگی اور سہولت کاری، گینگ وار سرغنہ عزیر بلوچ مقدمے سے بری

کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے غیر قانونی اسلحہ کی برآمدگی اور سہولت کاری کے مقدمے سے گینگ وار کے سرغنہ عزیر جان بلوچ کو باعزت بری کر دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے غیر قانونی اسلحہ کی برآمدگی اور سہولت کاری کے مقدمے کا فیصلہ سنایا۔ پراسیکیوشن گینگ وار کے سربراہ عزیر بلوچ کے خلاف سہولت مزید پڑھیں

مشرق وسطیٰ کی معروف کمپنی کی پاکستان کے مالیاتی شعبے میں تاریخی سرمایہ کاری

اسلام آباد: ایس آئی ایف سی کے تعاون سے مشرق وسطیٰ کی معروف کمپنی نے پاکستان کے مالیاتی شعبے میں تاریخی سرمایہ کاری کی ہے۔ متحدہ عرب امارات کی انٹرنیشنل ہولڈنگ کمپنی (آئی ایچ سی) نے 5 ارب ڈالر میں فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری مکمل کر لی۔ آئی ایچ سی 240ارب ڈالر مارکیٹ ویلیو مزید پڑھیں

بلوچستان: دالبندین میں فتنۃ الہندوستان کیخلاف سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، 6 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان کے علاقے دالبندین میں فتنۃ الہندوستان کیخلاف سیکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ بلوچستان میں دہشتگردی کے خاتمے اور امن و امان کے قیام کیلئے سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائیاں جاری ہیں، دالبندین، بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے ایک کامیاب کارروائی میں مزید پڑھیں

پی ایم ڈی سی کا پرچہ آؤٹ ہوا تو صوبہ ذمہ دار ہوگا، وفاقی وزیر صحت

کراچی: وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ  پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار پی ایم ڈی سی کا بہترین امتحان ہونے جا رہا ہے، اگر کوئی پرچہ آوٹ ہوا تو صوبہ ذمہ دار ہو گا۔ کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب میں مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ایم ڈی کیٹ کے امتحانات مزید پڑھیں

لاہور دنیاکے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا

لاہور میں فضائی آلودگی کی صورتحال آج بھی تشویشناک حد تک خراب ہے، شہر کی فضا مسلسل مضرِ صحت رہنے کے باعث لاہور ایک مرتبہ پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 253 ریکارڈ کیا گیا، جو انسانی صحت کے مزید پڑھیں

پنجاب حکومت ایک ماہ کے اندر نئی حلقہ بندیاں مکمل کرلے، الیکشن کمیشن کا حکم

اسلام آباد : پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے التواء کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کو نئی حلقہ بندیوں کے لیے 4 ہفتوں کا وقت دے دیا،جس کے لیے حکمنامہ جاری کردیا گیا ہے۔ ای سی پی ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کے حکم نامے کے متعلق پنجاب حکومت نے نئے قانون کے مزید پڑھیں

جہانیاں : تیز رفتار ٹرک کی رکشہ کو ٹکر، 4 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق

جہانیاں  میں  ٹرک کی رکشہ کو ٹکر سے 4 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔ افسوسناک حادثہ اڈا پل 14 روڈ پر پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹرک نے رکشہ کو ٹکر مار دی، جاں بحق ہونے والوں میں 4 بچیاں بھی شامل ہیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق رکشے میں مزید پڑھیں

وزیراعلیٰ سندھ نے کاشت کاروں کےلیے بڑے پیکج کا اعلان کردیا

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کاشت کاروں کے لیے بڑے پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے گندم کی فی من امدادی قیمت 3500 روپے مقرر کردی، چھوٹے کاشت کاروں کو 1 بوری ڈی اے پی اور 2 بوری فی ایکڑ یوریا کھاد دی جائے گی، زرعی آمدن ٹیکس کا سہ گنا نفاذ موخرکرکے 15 فیصد کی پرانی شرح مزید پڑھیں

جنوب مشرقی بحیرہ عرب پر ڈپریشن بن گیا

کراچی: جنوب مشرقی بحیرہ عرب کے اوپر ایک کم دباؤ والا علاقہ انتہائی دباؤ میں شدت اختیار کر گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دباؤ کراچی سے 630 کلومیٹر مغرب اور جنوب مغرب میں موجود ہے جبکہ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران سست روی سے شمال اور شمال مغرب کی طرف بڑھنے کا امکان ہے۔ پاکستان مزید پڑھیں