پاکستان اور پولینڈ کے درمیان تجارت کا حجم ایک ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے، اسحاق ڈار

اسلام آباد: نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان اور پولینڈ کے درمیان تجارت کا حجم ایک ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق مزید پڑھیں

اپنی چھت اپنا گھر منصوبے سے عام آدمی کو ریاست ماں جیسی ہونے کا حقیقی احساس ہوا، مریم نواز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ پراجیکٹ سے پہلی مرتبہ عام آدمی کو ریاست ماں کے جیسی ہونے کا حقیقی احساس ہوا۔ وزیراعلیٰ نے ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ پراجیکٹ کے تحت ایک لاکھ گھر کا ہدف پورا ہونے پر اظہار تشکر کیا اور گھر بنانے والے تمام مزید پڑھیں

وفاقی حکومت نے ٹی ایل پی پر پابندی لگانے کی منظوری دے دی

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے تحریک لبیک پاکستان پر پابندی لگانے کی منظوری دے دی ہے۔ دارالحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ٹی ایل پی پر پابندی لگانے کی منظوری دی گئی۔ جبکہ ضابطے کی کارروائی کے لیے وفاقی وزارتِ داخلہ کو احکامات جاری مزید پڑھیں

وفاقی حکومت کی عمران خان کو بنی گالہ منتقل کرنے کی آفر

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف عمران خان کو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل سے ان کی رہائش گاہ بنی گالہ منتقل کرنے کی آفر کردی۔  ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چودھری نے کہا کہ عمران خان کو بنی گالا منتقل مزید پڑھیں

پاکستان سے انڈوں کی برآمدات میں اضافہ، امریکا بھی فہرست میں شامل

کراچی: پاکستان سے انڈوں کی برآمدات میں زبردست اضافے کا رحجان غالب ہوگیا، پہلی بار امریکا کو بھی انڈوں کی برآمدات شروع ہوگئی ہے۔ محمکہ قرنطینہ حیوانیات کے مطابق مجموعی طور پر امریکا کے لیے انڈوں کی برآمدات میں 23لاکھ 70ہزار ڈالر تک پہنچ گئی ہے، رواں مالی سال میں پاکستان سے انڈوں کی ایکسپورٹ مزید پڑھیں

لاہور آج بھی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آگیا

لاہور: دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور ایک بار پھر سرفہرست شہروں میں شامل ہوگیا ہے۔ فضائی آلودگی کے عالمی ادارے آئی کیو ایئر کے مطابق جمعرات کے روز لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر رہا، جب کہ بھارت کا دارالحکومت نئی دہلی پہلے نمبر پر تھا۔ نئی مزید پڑھیں

پاک-چین ایک نئے دور کا آغاز، عدالتی تعاون کیلئے سپریم کورٹس کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

اسلام آباد: پاکستان اور چین کے درمیان عدالتی تعاون کے نئے دور کا آغاز ہوگیا ہے اور دونوں ممالک کی سپریم کورٹس نے باہمی تعاون کے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیے ہیں۔ سپریم کورٹ سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان اور چین کی سپریم کورٹ کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے ہیں اور یہ مزید پڑھیں

پی آئی اے کی برطانیہ کیلئے 5 سال بعد پہلی پرواز کیلئے تیاریاں مکمل

کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ایئر (پی آئی اے) کی برطانیہ کے لیے پابندی کے 5 سال بعد پہلی پرواز 25 اکتوبر کو روانہ ہوگی۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن کی بحالی کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور پابندی کے 5سال بعد پہلی پرواز پاکستان سے برطانیہ 25 مزید پڑھیں

ٹی ایل پی پر پابندی: پنجاب حکومت کا رضوی برادران کو بھی گرفتار کرنے کا اعلان

وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ انسانی جانوں کے تحفظ کیلیے رضوی برادران کو بھی جلد گرفتار کیا جائے گا۔ ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کہنا تھا کہ صوبے کے امن کے لیے ہر اقدام اٹھائیں گے، پنجاب کے امن کو خراب کرنے کی کسی مزید پڑھیں

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات مؤخر کرنے پر تنقید آئین و قانون سے لاعلمی کا اظہار ہے، الیکشن کمیشن آف پاکستان

الیکشن کمیشن نے بتایا کہ نئے بلدیاتی ایکٹ کی منظوری کے بعد سابقہ حدبندیوں کا شیڈول واپس لینا قانونی طور پر ضروری ہے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات مؤخر کرنے پر تنقید آئین و قانون سے لاعلمی ظاہر کرتی ہے کیونکہ الیکشنز ایکٹ 2017 کے تحت کمیشن مجاز مزید پڑھیں