گوگل کی تصاویر اور ویڈیوز کے لیے ڈیفالٹ بیک اپ کی سہولت معطل

سلیکان ویلی: گوگل نے سوشل میڈیا پر موصول ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز کے لیے اپنی ڈیفالٹ بیک اپ کی سہولت معطل کردی ہے۔ صارفین کو معاونت فراہم کرنے والے گوگل سپورٹ پیج کے مطابق کمپنی نے انٹرنیٹ وسائل بچانے کے لیے بیک اپ اور سنک کرنے کی سہولت معطل کردی ہے۔ اس فیصلے کے مزید پڑھیں

ایپل نے جدید ترین ’’آئی او ایس 14‘‘ آپریٹنگ سسٹم کا اعلان کردیا

سلیکان ویلی: ایپل کارپوریشن نے گزشتہ ہفتے اپنی آن لائن ڈیویلپرز کانفرنس میں جدید ترین آپریٹنگ سسٹم ’’آئی او ایس 14‘‘ کا اعلان کردیا ہے جسے نئے آئی فون، میک بُک اور آئی پیڈ کا لازمی حصہ بنایا جائے گا۔ اس نئے آپریٹنگ سسٹم iOS 14 میں جہاں ہوم اسکرین کو تبدیل کیا گیا ہے مزید پڑھیں

ہاتھ کے اشاروں کی ترجمانی کرنے والا دَستانہ ایجاد

کیلیفورنیا: ہاتھ کے اشاروں کی ترجمانی کرنے والا دستانہ ایجاد کرلیا گیا ہے جو آسانی کے ساتھ سماعت سے محروم افراد کی بات سمجھنے میں مدد فراہم کرے گا۔ امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق دستانے کی چاروں انگلیوں اور انگوٹھوں کے خانوں میں سینسرز لگائے گئے ہیں جن کی مدد سے امریکن سائن لینگوئج مزید پڑھیں

مائیکروسافٹ پاکستانی طلبہ کو گھر بیٹھے سرٹیفکیشن فراہم کرے گا

اسلام آباد: مائیکروسافٹ پاکستان کے اعلی تعلیمی کمیشن (ایچ ای سی) کے اشتراک سے طلبا کو گھر بیٹھے مائیکرو سافٹ سرٹیفکیشن حاصل کرنے کی سہولت فراہم کرے گا۔ اس سلسلے میں ایچ ای سی اور مائیکرو سافٹ کے مابین معاہدہ طے پاگیا ہے جس کے تحت پہلے مرحلے میں یہ سہولت حاصل کرنے کے لیے مزید پڑھیں

پاکستان میں اسمارٹ موبائل فون کی مینوفیکچرنگ شروع

اسلام آباد: وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر کا کہنا ہےکہ پاکستان میں اسمارٹ موبائل فون کی مینوفیکچرنگ شروع ہوگئی ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے حماد اظہر نے کہا کہ ہم نے ٹیکس فری بجٹ پیش کیا اور شاید ہی کبھی ایسا بجٹ پیش مزید پڑھیں

ماحول اور فطرت پر نظر رکھنے والا ’سلاتھ روبوٹ‘

جارجیا: گھنے جنگلات میں انتہائی سستی سے حرکت کرنے والا ایک جاندار سلاتھ بھی ہے۔ اب اس سے متاثر ہوکر سائنسدانوں نے ایک سلاتھ روبوٹ بنایا ہے جو عین اسی جانور کی طرح الٹا لٹک کر دھیرے دھیرے حرکت کرتے ہوئے فطرت، ماحول اور جنگلی حیات کا احوال لیتا رہتا ہے۔ سلاتھ نما روبوٹ کی مزید پڑھیں

سائنسدانوں نے ’’کائنات کا پہلا ایکسرے‘‘ کرلیا

برلن / ماسکو: روسی اور جرمن ماہرین نے کائنات کی پہلی ایکسرے تصویر جاری کردی ہے جو ’ای روسیٹا‘ نامی ایکسرے خلائی دوربین سے حاصل کی گئی ہے۔ اس ایک تصویر میں دس لاکھ سے زیادہ فلکی اجسام کو ایکسریز خارج کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ’ای روسیٹا‘ (eROSITA) دراصل ’’ایکسٹینڈڈ روئنتجن سروے ود این مزید پڑھیں

گوگل کا صارفین کی جمع کردہ معلومات خاص مدت کے بعد حذف کرنے کا فیصلہ

سلیکان ویلی: گوگل اپنی ڈیفالٹ سیٹنگز میں تبدیلیاں لا رہا ہے جس کے بعد صارفین کا جمع کردہ ڈیٹا ایک خاص مددت کے بعد از خود حذف کردیا جائے گا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ان تبدیلیوں کے بعد ویب سائٹ پرکی گئی سرچ اور پیجز ، لوکیشن ڈیٹا وغیرہ 18 ماہ بعد مزید پڑھیں

عجیب و غریب بادل کی تصویر سے ایٹمی دھماکے کی افواہ پھیل گئی

کیو: چند روز قبل یوکرین میں دکھائی دینے والے ایک عجیب و غریب بادل کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جسے اکثر لوگوں نے ایٹمی دھماکے کی وجہ سے بننے والا ’کھمبی جیسا دیوقامت بادل‘ (مشروم کلاؤڈ) قرار دیا لیکن ایسا بالکل بھی نہیں تھا۔ یہ بادل یوکرین کے دارالحکومت کیو میں دیکھا گیا مزید پڑھیں

ہماری کہکشاں میں زمین جیسے 600 کروڑ سیارے ہوسکتے ہیں

برٹش کولمبیا، کینیڈا: فلکیاتی ماہرین نے حساب لگایا ہے کہ صرف ہماری ملکی وے کہکشاں میں سورج جیسے ہر پانچ ستاروں میں سے ایک کے گرد ہماری زمین جیسا کوئی ایک ستارہ موجود ہوسکتا ہے۔ یعنی ہماری ایک کہکشاں ہی میں زمین جیسے سیاروں کی تعداد 6 ارب (600 کروڑ) ہوسکتی ہے۔ امریکن ایسٹرونومیکل سوسائٹی مزید پڑھیں