کراچی / لاہور: پاکستان میں صبح تقریباً ساڑھے نو بجے شروع ہونے والا سورج گرہن اپنے عروج پر پہنچنے کے بعد، بتدریج اپنے اختتام کی طرف بڑھتے ہوئے اب (دوپہر 1 بج کر 10 منٹ تک) مکمل طور پر ختم ہوچکا ہے اور سورج اپنی معمول کی چمک پر واپس آچکا۔ واضح رہے کہ کراچی مزید پڑھیں
زمرہ: سائنس اور ٹیکنالوجی
سردیوں میں گرم اور گرمیوں میں سرد رہنے والا کپڑا تیار
مانچسٹر: یونیورسٹی آف مانچسٹر کے سائنسدانوں نے اسمارٹ کپڑا بنایا ہے جو درجہ حرارت کے لحاظ سے خود کو ٹھنڈا یا گرم رکھتا ہے۔ اگر سردی زیادہ ہو تو یہ گرم ہوجاتا ہے اور گرمیوں کی صورت میں یہ کپڑا سرد رکھ سکتا ہے۔ اس کی تیاری میں خاص گرافین استعمال کی گئی ہے۔ اس مزید پڑھیں
جلد آپ اپنی آواز میں بھی ٹویٹ کرسکیں گے
سان فرانسسكو: ٹویٹر نے اپنے پلیٹ فارم پر بنیادی تبدیلیاں کرتے ہوئے اب خود آپ کی آواز میں ٹویٹ ریکارڈ کرنے اور آگے پوسٹ کرنے پر غور کررہا ہے ۔ اس ضمن میں دنیا بھر میں چند آئی او ایس صارفین کو اس کی سہولت فراہم کی گئ ہے اور جلد ہی اینڈروئڈ فون استعمال مزید پڑھیں
صابن کے بلبلوں سے فصلوں کو بارآور کرنے کا کامیاب تجربہ
ٹوکیو: جاپانی سائنسدانوں نے صابن کے چھوٹے بلبلبوں میں ناشپاتی کے زردانے بھر کر ان سے درختوں کو بارآور زرگل کی منتقلی کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہےکہ کرہِ ارض پر شہد کی مکھیاں یہ اہم خدمت انجام دیتی ہیں اور مختلف فصلوں کے زردانے ایک سے دوسرے پودے میں منتقل مزید پڑھیں
بچوں میں اے ڈی ایچ ڈی کا علاج کرنے والا ویڈیو گیم منظور کرلیا گیا
بوسٹن: امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے باقاعدہ طور پر ایک ویڈیو گیم کی منظوری دیدی ہے جو توجہ بٹ جانے میں مبتلا بچوں کے لیے بطورِ خاص بنایا گیا ہے اور اس گیم کو بوسٹن کی ایک کمپنی، اکائلی انٹرایکٹو لیبس نے تیار کیا ہے۔ اس گیم کا نام EndeavorRx رکھا گیا ہے جو مزید پڑھیں
پاکستانی بچوں نے کورونا وائرس کے خلاف گیم بنالیا
کراچی: پاکستانی بچوں نے کورونا وائرس کے خلاف عوام خصوصا بچوں میں شعور اجاگر اور آگاہی پیدا کرنے کے لیے وڈیو گیم بنالیا جس کے ذریعے کھلاڑی کھیل ہی کھیل میں کووڈ 19 کی وبا سے بچاؤ کے طریقے سیکھ سکتے ہیں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی سے تعلق رکھنے والے دو مزید پڑھیں
’ایکوا فائی‘ زیرِ آب انٹرنیٹ کا پہلا کامیاب تجربہ
ریاض: ایک بالکل نئی قسم کے وائرلیس انٹرنیٹ کا تجربہ پانی کے اندر کیا گیا ہے جسے پانی کے گہرائی میں رابطے کی نئی راہیں کھلیں گی۔ وائی فائی کی طرح اسے ’ایکوافائی‘ کا نام دیا گیا ہے جس کی بدولت غوطہ خوروں نے پانی کی گہرائی سے براہِ راست ویڈیو اور ڈیٹا کا تبادلہ مزید پڑھیں
دنیا کی پہلی مصنوعی ’تھری ڈی‘ آنکھ
ہانگ کانگ: ایچ کے ایس یو ٹی (ہانگ کانگ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی) کے سائنسدانوں اور تکنیکی ماہرین نے ایک ایسی مصنوعی آنکھ بنا لی ہے جو قدرتی آنکھ جیسی گول یعنی ’’تھری ڈی‘‘ ہے۔ اسے انہوں نے ’’ای سی آئی‘‘ یا ’’الیکٹروکیمیکل آئی‘‘ کا نام دیا ہے۔ اس سے پہلے تک مصنوعی آنکھ مزید پڑھیں
قدیم مگرمچھ دونوں ٹانگوں پر بھی چلا کرتے تھے، ماہرین
جنوبی کوریا: ماہرین نے یہ حیرت انگیز خبر سنائی ہے کہ اب سے کروڑوں سال قبل مگرمچھ بھی کسی شترمرغ یا ٹی ریکس ڈائنوسار کی طرح دو پیروں پر چلا کرتے تھے۔ تاہم اس ضمن میں کوئی ہڈی یا فاسل نہیں ملا ہے بلکہ پچھلی ٹانگوں پر دوڑنے والے مگرمچھوں کے قدموں کے نشانات ملے مزید پڑھیں
کاربن نینوٹیوب کمپیوٹر چپس: صنعتی پیداوار کی طرف اہم پیش رفت
بوسٹن: میساچیوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی) کے سائنسدانوں نے کاربن نینوٹیوب ٹرانسسٹرز کی صنعتی پیمانے پر تیاری میں ایک اہم پیش رفت کی ہے، جس سے امید کی جارہی ہے کہ موجودہ عشرے کے اختتام تک کاربن نینوٹیوبز کی بدولت انفارمیشن ٹیکنالوجی میں ایک نیا انقلاب برپا ہوجائے گا۔ مستقبل میں کاربن مزید پڑھیں