ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار اجے دیوگن نے اپنی نئی فلم ’سنگھم اگین‘ سے رنویر سنگھ کی پہلی جھلک جاری کردی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر رنویر سنگھ کا پوسٹر جاری کرتے ہوئے اجے دیوگن نے لکھا کہ یہ ان کے اسکواڈ کے سب سے بدنام آفیسر سمبا ہیں۔ سنگھم سیریز کی تیسری فلم مزید پڑھیں
زمرہ: شوبز
نامور ہدایت کار آغا حسن عسکری انتقال کر گئے
لاہور: پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور ہدایت کار آغا حسن عسکری 78 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وہ پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا ہیں اور ان کی نماز جنازہ منگل کو ادا کی جائے گی- حسن عسکری کا شمار انڈسٹری کے نہایت کامیاب ڈائریکٹرز میں ہوتا ہے، انہوں نے اردو اور پنجابی مزید پڑھیں
معروف امریکی سِٹ کام ‘فرینڈز’ کے چینڈلر بنگ چل بسے
کراچی — نوے کی دہائی میں مقبول ہونے والے امریکی سِٹ کام ‘فرینڈز’ سے عالمی شہرت پانے والے اداکار میتھیو پیری 54 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ وہ ہفتے کی رات امریکی شہر لاس اینجلس میں اپنے گھر میں مردہ پائے گئے تھے۔ مشہور ٹی وی سیریز میں چینڈلر بنگ کا کردار نبھانے والے مزید پڑھیں
“لعنت ہو تم پرغدار اسرائیل”؛ ترک اداکار کا اسرائیلی حملوں پر شدید ردعمل
ترکیہ: دنیا بھر میں مقبولیت کے ریکارڈ قائم کرنے والی تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں عبدالرحمٰن غازی کا کردار ادا کرنے والے ترک اداکار جلال آل نے غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر حملے کرنے پر اسرائیل پر لعنت بھیج دی۔ گزشتہ شب سے غزہ پر اسرائیل کی جانب سے فضائی، زمینی اور سمندری حملے جاری ہیں مزید پڑھیں
امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ ارب پتی بن گئیں
امریکا: عالمی شہرت یافتہ امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ بھی ارب پتی بن گئی ہیں جس کے بعد وہ بھی اب اُن ارب پتی فنکاروں کی فہرست میں شامل ہوگئی ہیں جو اپنے بہترین کام کی وجہ سے ارب پتی بنے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق 33 سالہ ٹیلر سوئفٹ کے اثاثوں کی مجموعی مالیت 1.1 ارب مزید پڑھیں
کامیڈین اداکار سہیل احمد نے ورلڈ کپ جیتنے کا طریقہ بتادیا
لاہور: پاکستان کے معروف میزبان اور کامیڈین اداکار سہیل احمد نے مسلسل شکست کے بعد قومی ٹیم کو ورلڈ کپ جیتنے کا طریقہ بتادیا ہے۔ گزشتہ روز چنائی میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو لازمی فتح درکار ہونے والے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دی، کپتان بابراعظم اور سعود شکیل مزید پڑھیں
ورلڈ کپ؛ بھارتی اداکار ایوشمان بھی “ڈی آر ایس” کے فیصلے پر خاموش نہ رہ سکے
ممبئی: بالی ووڈ اداکار ایوشمان کھرانہ بھی آئی سی سی ورلڈ کپ میں پاکستان اور جنوبی افریقا کے میچ کے دوران ناقص امپائرنگ پر بول پڑے۔ گزشتہ روز چنائی میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو لازمی فتح درکار ہونے والے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دی، کپتان بابراعظم اور سعود شکیل کی نصف سینچریوں مزید پڑھیں
افغان مہاجرین کیلیے آواز اٹھانے پر علی ظفر نے ملالہ کو غزہ کے مظالم یاد کروادیے
پاکستان کے نامور گلوکار اور اداکار علی ظفر کو نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کی پوسٹ پسند نہیں آئی اور انہوں نے ملالہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ ملالہ یوسفزئی نے پاکستان میں موجود افغان مہاجرین کے متعلق پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ طالبان کے مظالم سے بھاگنے والے افغان بچے، عورتیں اور مرد مدد، مزید پڑھیں
ہارر فلم ’ان فلیمز‘ پاکستان کی طرف سے آسکر 2024 کیلئے نامزد
کراچی: پاکستانی فلمساز ضرار خان کی فلم ’ان فلیمز‘ کو پاکستان کی طرف سے آسکر 2024 کیلئے نامزد کردیا گیا۔ دی پاکستان اکیڈمی سلیکشن کمیٹی کے اعلامیے کے مطابق ضرار خان کی ہارر فلم اگلے برس اکیڈمی ایوارڈ کی دوڑ میں باضابطہ طور پر پاکستان کی نمائندگی کرے گی۔ فلم کو انعم عباس نے پروڈیوس کیا مزید پڑھیں
ماہرہ خان کی نئی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی
کراچی: پاکستانی سپر اسٹار ماہرہ خان کی نئی سیلفی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچائی ہوئی ہے۔ اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مداحوں کیلئے تین نئی تصاویر اپلوڈ کی ہیں جس میں ان کی خوبصورتی کو بہت پسند کیا جارہا ہے۔ پروفیشنل مصروفیات کے حوالے سے ماہرہ خان اپنی آخری فلم ’دی لیجنڈ مزید پڑھیں