شامی زلزلہ متاثرین کی امداد کے لیے سیاسی اختلافات بھلا دیے  جائیں ، اقوام متحدہ

 دمشق:شام کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی گیئر پیڈرسن نے  تباہ کن زلزلے کے بعد شامیوں کو فوری مدد حاصل کرنے کو یقینی بنانے کے لیے تمام سیاسی اختلافات کو ایک طرف رکھنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ شام پر امریکی اور مغربی پابندیاں زلزلے سے متاثرہ افراد تک امداد پہنچنے سے مزید پڑھیں

ترکیہ شام میں آنے والا زلزلہ تاریخ کی ہولناک تباہی ہے، امریکی صدر

  واشنگٹن:امریکی صدر جو بائیڈن نے  ترکیہ اور شام میں آنے والے زلزلوں کی شدت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ  عصر حاضر کے دوران یہ اس خطے میں آنے والا بد ترین زلزلہ تھا،امریکی صدر نے اقتصادی پلان کی تفصیلات بتانے کیلیے وِس کونسن میں ایک خطاب کے دوران کہا کہ امریکی عوام کی مزید پڑھیں

ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلے سے اموات کی تعداد 19 ہزار سے تجاوز کرگئی

انقرہ/ دمشق: ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلے سے اموات کی تعداد 19 ہزار سے تجاوز کرگئی۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق پیر کو آنے والے 7.8شدت کے زلزلے کے بعد 7.6شدت کا ایک اور زلزلہ آیا، جس نے مزید تباہی پھیلائی،زلزلے کے جھٹکے قبرص، یونان، شام، اردن،لبنان اور فلسطین میں بھی محسوس کیے مزید پڑھیں

زلزلہ متاثرین کے لیے غزہ میں خون کے عطیات جمع کرنے کی مہم

غزہ کی پٹی میں فلسطین ہلال احمرسوسائٹی نے ترکیہ اور شام میں زلزلے سے زخمی ہونے والوں کے لیے خون کے عطیات کی مہم کا آغاز ہوگیا۔ فلسطین ہلال احمر سوسائٹی نے اس مہم کا آغاز جنوبی غزہ کی پٹی کے خان یونس میں واقع الامل ہسپتال میں اپنے ہیڈ کوارٹر سے کیا اور یہ مزید پڑھیں

اتنی بڑی آفت کیلئے ایک دم سے تیار ہونا ممکن نہیں ہوتا، ترک صدر

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ترکیہ میں زلزلے سے اموات کی تعداد 9ہزار 57ہوگئی ہے، اتنی بڑی آفت کیلئے ایک دم سے تیار ہونا ممکن نہیں ہوتا۔ زلزلہ متاثرہ صوبے حاطے میں پہنچنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ترکیہ کے جنوبی اور شام کے شمال مزید پڑھیں

اسٹیٹ آف دی یونین خطاب کے دوران امریکی صدر کیخلاف نعرے لگ گئے

واشنگٹن:اسٹیٹ آف دی یونین خطاب کے دوران امریکی صدر جو بائیڈن کے خلاف نعرے لگ گئے۔ گزشتہ روز جو بائیڈن کا اسٹیٹ آف دی یونین خطاب میں کہنا تھا کہ ہم امریکی مصنوعات ایکسپورٹ کر رہے ہیں،کورونا کی وجہ سے مہنگائی کا مسئلہ عالمی ہے، ہم نے 40سال میں سب سے زیادہ نوکری کے مواقع مزید پڑھیں

اسرائیلی عدالت نے مریض فلسطینی خاتون قیدی کی سزا میں توسیع کردی

غزہ:قابض اسرائیل کی عدالت نے نابلس سے تعلق رکھنے والی بیمارخاتون قیدی رجا کارسوع کی قید میں مزید آٹھ دن کی توسیع کر دی اور اسیرہ کے وکیل کو اپنی موکلہ سے ملنے سے روک دیا ہے۔ رجا کے وکیل نے ایک بیان میں کہا کہ ان کی موکلہ کی صحت خراب ہونے کے باوجود مزید پڑھیں

ملبے سے نکالا جانے والا شامی بچہ لوگوں کو دیکھ کر خوشی سے جھوم اٹھا

دمشق:تباہ کن زلزلے کے بعد شامی جن سانحات سے گذر رہے ہیں ان کی ہولناکی کے باوجود ملبے اور گھروں کی باقیات سے اکا دکا خوشی کی خبریں بھی مل رہی ہیں،معصومیت اور خوشی کے ملے جلے جذبات پرمشتمل ویڈیو میں شام کے سول ڈیفنس کے جوانوں نے کرم نامی بچے کو ملبے کے نیچے مزید پڑھیں

انفراسٹرکچر کی تعمیر میں امریکی ساختہ اشیاء استعمال کی جائیں: وائٹ ہاؤس

ویب ڈیسک —  وائٹ ہاؤس سرکاری انفرا سٹرکچر منصوبوں میں امریکی ساختہ اشیا کا استعمال بڑھانے کے لیے رہنماء ہدایت نامہ تجویز کر رہا ہے۔ صدر جو بائیڈن نے منگل کو اپنے اسٹیٹ آف دی یونین خطاب میں ریاستہائے متحدہ امریکہ کے وفاقی انفرا سٹرکچر کے منصوبوں میں استعمال ہونے والے امریکی ساختہ تعمیراتی مواد مزید پڑھیں