80 برس بعد ہمیں پھر سے جرمن ٹینکوں کا سامنا ہے ،پیوٹن

ماسکو:روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ تاریخ اپنے آپ کو دہرا رہی ہے، 80برس بعد ہمیں پھر سے جرمن ٹینکوں کا سامنا ہے۔ غیر ملکی میڈیاکے مطابق اسٹالن گرڈ جنگ کے اختتام کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے خطاب میں پیوٹن نے روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کا مزید پڑھیں

امریکی رکن کانگریس الہان عمر کو خارجہ امور کمیٹی سے ہٹا دیا گیا

واشنگٹن:امریکی ایوان نمائندگان میں ریپبلکن نے ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کو اہم امور خارجہ پارلیمانی کمیٹی سے ہٹا دیا۔  امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریپبلکن پارٹی کی اکثریت نے ایک بل کے ذریعے الہان عمر کو خارجہ امور کی اہم پارلیمانی کمیٹی سے الگ کیا، الہان کو ہٹانے کی قرار داد کے حق میں مزید پڑھیں

ریاست مخالف خبریں ،بنگلہ دیشی حکومت کا 191نیوز ویب سائٹس بلاک کرنے کا حکم

ڈھاکہ:بنگلہ دیش کی حکومت نے ریاست مخالف خبریں شائع کرنے کے الزام میں 191نیوز ویب سائٹس بلاک کرنے کا حکم دے دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش کی حکومت نے ریاست مخالف خبریں شائع کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے191ویب سائٹس بند کرنے کا حکم دے دیا ہے جس سے بنگلہ دیش میں میڈیا مزید پڑھیں

امریکی فضائی حدود میں چینی غبارے کی پرواز، وزیرخارجہ بلنکن کا چین کا دورہ ملتوی

ویب ڈیسک —  امریکی وزیر خارجہ انٹنی بلنکن نے جمعہ کے روز اپنی روانگی سے محض چند گھنٹے قبل اس وقت چین کا دورہ ملتوی کر دیا جب امریکی فضائی حدود میں انتہائی بلندی پر ایک چینی جاسوس غبارے کو پرواز کرتے ہوئے دیکھا گیاتھا۔ امریکی حکام نے دورہ ملتوی کیے جانے کے پس منظر مزید پڑھیں

ٹرمپ دور میں والدین سے الگ کئے گئے 700 بچوں کا خاندانوں سے دوبارہ ملاپ

ویب ڈیسک —  جمعرات کے روز عہدے داروں نے بتایا کہ بائیڈن انتظامیہ کی جس ٹاسک فورس کو ٹرمپ انتظامیہ کے دور میں خاندانوں سے جدا کئے گئے بچوں کو دوبارہ ملانے کے لیے تشکیل دیا گیا تھا ، اس نے لگ بھگ 700 بچوں کو ان کے خاندانوں سےدوبارہ ملا دیا ہے ۔ صدر مزید پڑھیں

بلاول بھٹو کا دعوت سے خطاب، سیلاب زدگان کی مشکلات کا تذکرہ

ویب ڈیسک —  پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے جمعے کے روز امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں ایک دعوت میں خطاب کیا۔ یہ دعوت نیشنل پرئیر بریک فاسٹ کی تقریبات کا حصہ تھی۔ پاکستانی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں بتایا کہ ناشتے کی دعوت کے دوران، جس میں دنیا بھر سے 1400 مزید پڑھیں

بھارت ادویات سازی کے نظام کو بہتر اور قابل بھروسہ بنانے پر 79.6 ملین ڈالر خرچ کرے گا

ویب ڈیسک —  بھارت کے وزیر صحت من سُکھ منداویہ نے جمعہ کے روز کہا کہ بھارت اپنی دوائیوں کی پیداوار کو منظم کرنے کے لیے 79.6 ملین ڈالر خرچ کرے گا۔ عالمی ادارہء صحت نے پچھلے مہینے ،بچوں کو آلودہ ادویات سے محفوظ رکھنے کے لیےبھارت سے فوری اور مربوط کارروائی کا مطالبہ کیا مزید پڑھیں

شمالی وزیرستان، سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 2دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی:شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، 2دہشتگرد انجام کو پہنچ گئے۔ جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے جس میں 2دہشت گرد ہلاک ہوگئے، دہشتگردوں سے بڑی تعداد میں مزید پڑھیں