عراقی دینار کی قدر میں مسلسل کمی: گورنر سینٹرل بینک برطرف

بغداد:عراق کے وزیراعظم نے سینٹرل بینک کے گورنر کو عہدے سے برطرف کرکے سابق گورنر علی محسن العلق کو گورنر تعینات کر دیا۔ غیر ملکی میڈیارپورٹس کے مطابق وزیراعظم شیعہ السوڈانی نے گورنر سینٹرل بینک مصطفی غالب مخیف کو پچھلے مہینے طلب کرکے ڈالر کے مقابلے میں عراقی دینار کی تیزی سے گرتی ہوئی قدر مزید پڑھیں

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، چین میں طلب بڑھنے ، روسی رسدمیں کمی کا امکان

بیجنگ: چین میں کرونا پابندیوں کے خاتمے اور اس کے دوبارہ کھلنے کے بعد بڑھتی ہوئی طلب کی توقعات کی وجہ سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے جبکہ امریکی ڈالر کی قدرمیں کمی واقع ہوئی ہے اور روس کی توانائی پرپابندیوں کی وجہ سے عالمی مارکیٹ میں رسد میں تعطل واقع ہوسکتا ہے۔ مزید پڑھیں

کیلی فورنیا میں فائرنگ کے مزید دو واقعات میں سات افراد ہلاک

ویب ڈیسک —  امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر سان فرانسسکو میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں سات افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ خبر رساں ادارے ‘ایسوسی ایٹڈ پریس’ کے مطابق فائرنگ کے واقعات پیر کو سان فرانسسکو کے جنوبی ساحلی علاقے میں مشروم فارم اور ٹرکنگ فرم میں پیش آئے۔ سان میٹیو مزید پڑھیں

خفیہ دستاویزات: ایف بی آئی کی بائیڈن کے گھر کی تلاشی، سابق نائب صدر پینس کی رہائش گاہ سے بھی کلاسیفائیڈ دستاویزات برآمد

ویب ڈیسک —  وائٹ ہاؤس نے صدر بائیڈن کی ذاتی رہائش گاہ کی ایف بی آئی کی جانب سے تلاشی کے بعد مزید خفیہ دستاویزات برآمد ہونے پر بڑھتی ہوئی تنقید کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتظامیہ حکام کے ساتھ تعاون کر رہی ہے۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان آئن سیمز نے یہ بات مزید پڑھیں

بھارتی کار ماروتی کے منافع میں دوگنا اضافہ، 23 ارب روپے سے زیادہ کما لیے

ویب ڈیسک —  بھارت کی مقبول کار ماروتی کا منافع، جس کا ملک کی مسافر گاڑیوں کی مارکیٹ میں 40فیصدسے زیادہ حصہ ہے، 31 دسمبر کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں دوگنے سےبھی زیادہ ہو کر 23.51 ارب روپے ہو گیاہے، جو ایک سال پہلے 10.11 ارب تھا۔ ماروتی کی مقبولیت کی سب سے مزید پڑھیں

ایران: تین خواتین صحافی گرفتاری کے بعد اوین جیل منتقل

ویب ڈیسک —  ایران کے مقامی میڈیا نے پیر کو بتایا ہے کہ مہسا امینی کی پولیس کی حراست میں ہلاکت کے خلاف کئی مہینوں سے جاری مظاہروں کو دبانے کی کوشش میں ایرانی حکام صحافیوں کو بھی گرفتار کر رہے ہیں تاکہ انہیں خبریں دینے سے باز رکھا جا سکے۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ مزید پڑھیں

قرآن مجید کی بے حرمتی: ترکی کا نیٹو رکنیت کیلئے سویڈن کی حمایت سے انکار

استنبول:سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کے بعد ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے سویڈن کو کہا ہے کہ وہ اب نیٹو میں رکنیت کے لیے ترکیہ کی حمایت کی توقع نہ رکھے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق کابینہ کے اجلاس کے بعد اردوان نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ لوگ جو ہمارے مزید پڑھیں

بھارتی فوج کے کرنل نے دوران ڈیوٹی خودکشی کرلی

بھوپال:بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں فوج کے کرنل نے ڈیوٹی کے دوران خودکشی کرلی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کرنل نیشتھ کھنہ ریاست مدھیہ پردیش کے شہر جبل پور میں فوج کے ٹیکینیکل ٹریننگ ریجنمنٹ 1 کے کمانڈنگ آفیسر کے عہدے پر ذمہ داریاں سرانجام دے رہا تھا۔ جبل پور کی سٹی سپریٹینڈنٹ پولیس پریانکا شکلا مزید پڑھیں

افغانستان شدید سردی کی لپیٹ میں،مرنے والوں کی تعداد 127  ہوگئی

کابل:افغانستان میں گزشتہ پندرہ روز میں شدید سردی سے مرنے والوں کی تعداد 127 ہوگئی۔ افغان وزارت برائے ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ملک میں سردی کا 10 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے، شدید سردی سے تقریبا 70,000 مویشی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ طالبان کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے قائم مقام وزیر ملا مزید پڑھیں