فرانس میں ترکیہ کے قونصل خانے پر پیٹرول بم حملہ

 پیرس:فرانس میں ترکیہ کے مارسیلیا قونصل خانے پر پیٹرول بم   حملہ  ، کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔  ترکیہ کے مارسیلیا قونصل جنرل آردا اولوتاش نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ   6 نقاب پوش افراد  ترکیہ قونصل خانے پر پیٹرول بم پھینکنے کے بعد فرار ہو گئے۔ سکیورٹی عملے کے مزید پڑھیں

ایران میں مظاہروں میں شریک دو لڑکوں کی پھانسی، یورپی یونین کی سخت مذمت

برسلز:یورپی یونین نے ایران میں حجاب کے خلاف مظاہروں میں شریک دو لڑکوں کی پھانسی کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے اسے دہشت ناک قرار دے دیا۔  غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران میں احتجاج پر دو لڑکوں کی پھانسی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے یورپی یونین خارجہ امور کے ترجمان جوزف بورل مزید پڑھیں

امریکا ،ایران کو ڈرون فراہم کرنیوالے سپلائرز پر پابندی عائد

واشنگٹن: امریکا نے ایران کو ڈرون فراہم کرنے والے سپلائرز پر بھی پابندی عائد کردی ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کو ڈرون سپلائی کرنے والی کمپنی کے 6 اعلی عہدیداروں اور بورڈ ارکان پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ اس مزید پڑھیں

اقوام متحدہ کا یوکرین میں عارضی جنگ بندی کا خیرمقدم

نیویارک:اقوام متحدہ کے سربراہ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی جانب سے یوکرین میں 36 گھنٹے کی عارضی جنگ بندی کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کے ترجمان نے بتایاکہ سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیریس کا کہناتھا کہ یہ عمل اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کے مطابق منصفانہ مزید پڑھیں

روسی صدر کی کینسر کے باعث موت بہت قریب ہے،یوکرین ملٹری انٹیلی جنس سربراہ

کیف :یوکرین کی ملٹری انٹیلی جنس کے سربراہ نے دعوی کیا ہے کہ روس کے صدر ویلادیمیر پیوٹن کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں جو کہ آخری اسٹیج پر ہے اور وہ جلد مرنے والے ہیں۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کی وزارت دفاع کے مین انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ کے سربراہ نے یہ بات زور مزید پڑھیں

بد ترین معاشی بحران کے شکار سری لنکا میں بلدیاتی انتخابات کا اعلان

کولمبو:بد ترین معاشی بحران کے شکار سری لنکا نے ملک بھر میں بلدیاتی انتخابات کا اعلان کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکن الیکشن کمیشن نے انتخابات کروانے کا فیصلہ کیا ہے، سری لنکن حکام کاکہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کا انعقاد فروری سے پہلے کیا جائے گا۔ سری لنکن الیکشن کمیشن مزید پڑھیں

رشوت خوری: سابق چینی اعلیٰ عہدیدار کو سزائے موت

بیجنگ: چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی لیاننگ صوبائی کمیٹی کے سابق نائب چیئرمین لی وین شی کو رشوت خوری کے جرم میں 2 سال کی مہلت کے ساتھ سزائے موت سنا دی گئی ہے۔ صوبہ شان ڈونگ میں تائی آن کی انٹرمیڈیٹ پیپلز کورٹ کے مطابق لی کو تاحیات ان کے سیاسی حقوق مزید پڑھیں

امریکہ: ری پبلکن اُمیدوار میکارتھی بالآخر ایوانِ نمائندگان کے اسپیکر منتخب

ویب ڈیسک —  ووٹنگ کے 15 راؤنڈز اور پانچ روز کی تگ و دو کے بعد ری پبلکن اُمیدوار کیون میکارتھی بالآخر امریکی ایوانِ نمائندگان کے اسپیکر منتخب ہو گئے ہیں۔ جمعے کو جب 14 ویں راؤنڈ کے باوجود بھی اسپیکر کا انتخاب نہ ہو سکا تو اجلاس پیر تک ملتوی کرنے کی تحریک سامنے مزید پڑھیں

امریکہ: چھ سالہ بچے کی کلاس روم میں اسکول ٹیچر پر فائرنگ

ویب ڈیسک —  امریکہ میں فائرنگ کا ایک اور واقعہ ہوا ہے، جہاں پہلی کلاس کے ایک چھ سالہ بچے نے اپنی اسکول ٹیچر کو فائرنگ کر کے زخمی کردیا ہے۔ خبر رساں ادارے ‘ایسوسی ایٹڈ پریس ‘ کے مطابق ریاست ورجینیا کے شہر نیوپورٹ نیوز کے پولیس اور اسکول حکام کا کہنا تھا کہ مزید پڑھیں

ایران نے حجاب کے معاملے پر مظاہروں کے الزام میں گرفتار مزید 2 نوجوانوں کو پھانسی دیدی

تہران : ایران میں حجاب کے معاملے پر زیر حراست لڑکی مہسا امینی کی موت کے خلاف مظاہروں کے الزام میں گرفتار 2 افراد کو پھانسی دیدی گئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی عدلیہ نے بھی مظاہروں کے الزام میں گرفتار 2 افراد کو پھانسی دیے جانے کی تصدیق کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مزید پڑھیں