امریکہ میں ‘مونکی پوکس’ کا کیس سامنے آ گیا

ویب ڈیسک —  امریکی ریاست میساچوسٹس میں بدھ کو ایک شخص میں ‘مونکی پوکس’ کا کیس ملا ہے جس نے حال ہی میں کینیڈا کا سفر کیا تھا۔ ماہرین صحت کو شبہ ہے کہ اس کا تعلق یورپ میں پھوٹ پڑنے والی وبا سےہوسکتا ہے ۔ مونکی پوکس عام طور پر افریقی ممالک کا مرض مزید پڑھیں

اسقاط حمل کے بارے میں سپریم کورٹ کے آنے والے فیصلے کے سبب ملک میں انتہا پسندانہ تشدد میں اضافہ ہو سکتا ہے

ویب ڈیسک —  امریکی حکومت کے اداروں کے لیے جاری ہونے والی ایک محکمہ جاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے اس آنے والے فیصلے کے مسودے کے اخفا کے بعد کہ اسقاط حمل کے حق کو ختم کردیا جائے، عہدیداروں اور دیگر اہل کاروں کے خلاف دھمکیوں کا ایک سلسلہ شروع مزید پڑھیں

شیرخواربچّوں کے دودھ کی فراہمی؛ صدر بائیڈن کے ہنگامی اقدامات

ویب ڈیسک —  شیرخوار بچّوں کے دودھ کے ڈبّوں کی تیاری کوتیزکرنے لیے صدربائیڈن نے ڈیفنس پروڈکشن ایکٹ کو فعال کردیا اوربیرون ملک سے دودھ برآمد کے لیے اضافی پروازوں کی اجازت دے دی۔ اس وقت انہیں اس سلسلے میں شدید سیاسی دباو کا سامنا ہے، کیونکہ ملک میں بچّوں کے دودھ تیار کرنے والا مزید پڑھیں

عمران خان کی سیاست سے اختلاف مگر روس کے دورے کا حامی ہوں: بلاول بھٹو زرداری

نیو یارک ۔ پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وہ سابق وزیراعظم عمران خان کی سیاست، ان کے منشور اور ان کی حکومت کا دفاع نہیں کر سکتے لیکن جہاں تک بطور وزیر اعظم ان کی خارجہ پالیسی کا تعلق ہے، بالخصوص روس کے دورے کے ساتھ، وہ اس حوالے مزید پڑھیں

قرضوں کی عدم ادائیگی،سری لنکا تاریخ میں پہلی بار دیوالیہ

کولمبو : سری لنکا قرضوں کی عدم ادائیگی کے باعث اپنی تاریخ میں پہلی بار دیوالیہ ہوگیا ہے۔یہ اس وقت ہوا ہے جب سری لنکا کو 70 سال سے زائد عرصے کے دوران بدترین مالیاتی بحران کا سامنا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سری لنکا کے مرکزی بینک کے گورنر نے اعلان مزید پڑھیں

افغان طالبان نے خواتین ٹیلی ویژن اینکرزکو چہرہ ڈھانپنے کا حکم دے دیا

ویب ڈیسک —  افغانستان کے سب سے بڑے میڈیا گروپ نے کہا ہے کہ طالبان حکمرانوں نے تمام ٹیلی ویژن چینلز کی خواتین اینکرز کونشریات کے دوران چہرہ ڈھانپنے کا حکم جاری کردیا ہے۔ طلو ع نیوز نے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ یہ حکم وزارت فضیلت سے آیا ہےجنھیں یہ ٹاسک نافذ کرنے مزید پڑھیں

امریکہ میں گزشتہ سال ٹریفک حادثات میں 43 ہزار سے زیادہ ہلاکتیں

سڑکوں کے حادثوں میں انسانی جانوں کا ضیاع اور معذوری صرف ترقی پذیر ملکوں کا ہی مسئلہ نہیں ہے بلکہ امریکہ اور یورپ سمیت ترقی یافتہ ممالک بھی اس کا سامنا ہے اور وہ سڑکوں  کو زندگیوں کے لیے محفوظ بنانے کے لیے مختلف اقدامات کر رہے ہیں۔

دنیا بھرمیں کرونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 52 کروڑ53 لاکھ 79 ہزار 503ہوگئی

بیجنگ:دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس سے شدید متاثرہ ملکوں میں مصدقہ کیسز کے حوالے سے جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ مرکز نے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں جو 19 مئی کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے تک کے ہیں۔ دنیا بھرمیں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد مزید پڑھیں

آلودگی سے 2019 میں دنیا بھر میں 90 لاکھ اموات

کراچی: ایک تازہ ترین رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں لوگ جنگ، دہشتگردی، ملیریا، ایچ آئی وی، ٹی بی، منشیات اور شراب سے زیادہ آلودگی سے متاثر ہو رہے ہیں۔ 2019 میں 90 لاکھ افراد آلودگی کے باعث ہلاک ہوئے۔ سب سے زیادہ 24 لاکھ اموات بھارت میں ہوئیں۔ لانسیٹ کمیشن کی شائع ہونے والی مزید پڑھیں

 تمام افغان چینلز کو طالبان کی جانب سے ہدایت نامہ جاری 

کابل: افغانستان کی طالبان حکومت نے ٹی وی میزبانوں پرنشریات کے دوران چہرہ ڈھاپنے کی پابندی عائد کردی۔افغان میڈیا کے مطابق طالبان حکومت کی جانب سے تمام چینلز کوجاری ہدایت نامے میں ٹی وی پروگرامز کے دوران میزبانوں کو چہرہ ڈھانپنے کا حکم دیا گیا ہے۔ افغان وزارت اطلاعات وثقافت اوروزارت امربالمعروف ونہی عن المنکر مزید پڑھیں