اسرائیلی فوج صحافی شیرین ابوعاقلہ کی موت کی تحقیقات نہیں کرے گی: رپورٹ

ویب ڈیسک —  اسرائیلی فوج الجزیرہ کی فلسطینی امریکی رپورٹر شیرین ابو عاقلہ کی موت کی وجوہات جاننے کی تحقیقات نہیں کرے گی۔ اسرائیلی اخبار ‘ہاریٹز’ کی رپورٹ کے مطابق ملٹری پولیس شیرین عاقلہ کے قتل کی تحقیقات اس بنیاد پر نہیں کرے گی کہ اس میں مجرمانہ فعل کا کوئی شبہ نہیں ہے۔ اخبار مزید پڑھیں

زمین پر موجود طیارے میں ‘خلا’ کا ماحول

امریکہ کی ریاست فلوریڈا کی ایک کمپنی نے ہوائی جہاز میں خلا جیسا ماحول تیار کیا ہے۔ امریکہ بھر میں یونیورسٹی کے طلبہ کو اس طیارے تک رسائی دی گئی ہے تاکہ وہ زیرو گریویٹی یا صفر کششِ ثقل پر تحقیق کر سکیں۔ اس بارے میں مزید جانتے ہیں اس رپورٹ میں۔

آذربائیجان آرمینیا کے ساتھ امن معاہدہ کرنے کے لیے تیار

باکو (انٹرنیشنل ڈیسک) آذربائیجان کے صدر الہام علییف نے کہا ہے کہ وہ آرمینیا کے ساتھ اپنے تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے امن معاہدے پر دستخط کرنے کے لیے تیار ہیں۔صدر علیئیف نے آذربائیجان لیتھوانیا بزنس فورم کے موقع پر باکو میں لتھوانیا کے صدر گیتاناس نوسیدا سے ملاقات کی۔انہوں نے کہاکہ ہم مزید پڑھیں

دنیا کے مصروف ترین ہوائی اڈے کا اعزاز دبئی ائرپورٹ کے نام

دبئی (انٹرنیشنل ڈیسک) دبئی ائرپورٹ نے دنیا کے مصروف ترین بین الاقوامی ہوائی اڈے کے طور پر اپنا اعزاز برقرار رکھا ہے۔ خبررساں اداروں کے مطابق دبئی ائر نیوی گیشن سروسز کے ڈپٹی سی ای او ابراہیم نے بتایا کہ ٹیکنالوجی کے بڑھتے استعمال اور اصلاحات کے باعث دبئی تیزی سے دنیا کا مرکز بنتا مزید پڑھیں

نوجوت سنگھ سدھو کو 34 سال پرانے کیس میں ایک سال کی سزا

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی کانگریس کے رہنما نوجوت سنگھ سدھو کو 1988 ء کے کیس میں ایک سال قید کی سزا سنادی گئی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق 27 دسمبر 1988 ء کو سدھو نے گرنام سنگھ نامی شخص کے سر پر مکّامارا تھا جس سے وہ مر گیا تھا۔ اس سے قبل بھارتی سپریم مزید پڑھیں

امریکا اور یورپ میں ’’منکی پوکس‘‘ کے 6کیس سامنے آگئے

برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا اور یورپ میں ’منکی پوکس‘ کے 6کیس سامنے آگئے ۔ خبررساں اداروں کے مطابق پرتگال میں طبی حکام نے 15 مشتبہ کیسوں کی تحقیقات شروع کردی ہے۔ اس سے قبل برطانیہ میں 7کیسوں کی تصدیق کی گئی تھی۔ اسپین میں بھی 23 کیسوں کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مزید پڑھیں

گزشتہ برس 5کروڑ 91لاکھ افراد نقل مکانی پر مجبور ہوئے

برسلز(انٹرنیشنل ڈیسک) عالمی سطح پر ہجرت سے متعلق تنظیموں کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ گزشتہ برس 5کروڑ 91لاکھ افراد نقل مکانی پر مجبور ہوئے ۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال تنازعات اور قدرتی آفات کے باعث لاکھوں افراد کو نقل مکانی کرنا پڑی۔ انٹرنل ڈسپلیسمنٹ مانیٹرنگ سینٹر اور نارویجین ریفیوجی کونسل کی مزید پڑھیں

سعودی وزیر خارجہ کی الجزائری ہم منصب سے ملاقات

سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور الجزائری ہم منصب رمطان عمامرہ ملاقات کررہے ہیں الجزائر سٹی (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے الجزائری ہم منصب رمطان عمامرہ کے ساتھ ملاقات کی۔ الجزائر میں ہونے والی یہ ملاقات دونوں ممالک کے درمیان سیاسی مشاورت کمیٹی کے تیسرے اجلاس کے سلسلے میں مزید پڑھیں