سعودی عرب: مویشی چوری کے الزام پر 13 پاکستانی گرفتار

ریاض/طائف: سعودی عرب کے شہر طائف میں سیکیورٹی اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بھیڑوں کی مسلسل چوری کے واقعات میں ملوث 13 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کر دیا۔ سعودی میڈیا کے مطابق پولیس نے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی جس نے مخبری، ریکی اور تکنیکی ذرائع کی مدد سے مزید پڑھیں

سعودی عرب اور روس کے درمیان ویزا فری سروس مطاہدہ

ریاض: سعودی عرب اور روس  کے درمیان 90 دن کے باہمی ویزا فری سفر کا تاریخی معاہدہ طے پاگیاہے۔ سعودی عرب اور روس نے پیر کے روز ایک اہم اور تاریخی معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔اس معاہدے کے تحت دونوں ممالک کے شہری اب 90 دن کے لیے ویزا کے بغیر ایک دوسرے کے ملک مزید پڑھیں

سری لنکا میں طوفان کے بعد پاک بحریہ کا امدادی مشن تیسرے روز بھی جاری

کولمبو: سری لنکا میں شدید طوفان اور تباہ کن بارشوں کے بعد متاثرہ علاقوں میں پھنسے شہریوں کی مدد کے لیے پاک بحریہ کی امدادی کارروائیاں تیسرے روز بھی بلا تعطل جاری رہیں۔  پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک بحریہ کا امدادی آپریشن مسلسل جاری ہے اور امدادی مزید پڑھیں

دو ریاستی حل ہی تنازع کا واحد حل ہے: پوپ لیو

عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے کہا ہے کہ آزاد فلسطینی ریاست اسرائیل فلسطین تنازع کا واحد حل ہے۔ عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق ترکیے سے لبنان روانگی پر اتوار کے روز طیارے میں گفتگو کرتے ہوئے پوپ لیو نے کہا کہ رومن کیتھولک چرچ کی اعلیٰ قیادت کئی سال سے دو ریاستی حل مزید پڑھیں

بنگلادیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کی طبیعت بگڑ گئی، وینٹی لیٹر پر منتقل

ڈھاکا: بنگلادیش کی سابق وزیراعظم اور بی این پی کی سربراہ خالدہ ضیا کی حالت تشویشناک ہونے کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا،  دو روز قبل طبی بگڑتی ہوئی کیفیت کے باعث انہیں ڈھاکا کے نجی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، جہاں آئی سی یو میں علاج جاری تھا۔ عالمی مزید پڑھیں

ہریانہ: خاتون کو ہراسانی سے بچانے پر بین الاقوامی ایتھلیٹ قتل

بھارتی ریاست ہریانہ کے شہر روہتک میں بین الاقوامی پیرا ویٹ لفٹنگ ایتھلیٹ روہت کو قتل کر دیا گیا، جب انہوں نے ایک خاتون کو ہراسانی سے بچانے کی کوشش کی۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ سیلفی لینے کے تنازع سے شروع ہونے والے جھگڑے کے بعد پیش آیا، جبکہ بھارتی میڈیا نے بتایا کہ مزید پڑھیں

اسرائیلی وزیراعظم نے کرپشن مقدمات میں معافی کی درخواست کردی

اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے صدر اساق ہرزوگ سے اپنے خلاف درج کرپشن مقدمات میں معافی دینے کی درخواست کی ہے۔ نیتن یاہو نے موقف اختیار کیا کہ فوجداری کارروائیاں ان کی حکومت کرنے کی صلاحیت میں رکاوٹ بن رہی ہیں اور معافی اسرائیل کے مفاد میں ہوگی۔ وزیراعظم نے کہا کہ جو بھی مزید پڑھیں

پناہ گزینوں کی درخواستوں پر پابندی طویل عرصے تک برقرار رہ سکتی ہے: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پناہ گزینوں کی درخواستوں پر فیصلوں کی معطلی غیر معینہ مدت تک جاری رہ سکتی ہے، کیونکہ اس پابندی کے لیے کوئی ٹائم فریم مقرر نہیں کیا گیا۔ ائیر فورس ون میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ امریکا پہلے ہی بہت سے مسائل مزید پڑھیں

انڈونیشیا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتیں 613 تک پہنچ گئیں

انڈونیشیا کے جزیرۂ سماترا میں موسلادھار بارشوں اور تباہ کن سیلاب نے بڑے انسانی المیے کی شکل اختیار کرلی ہے، جہاں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 613 تک پہنچ گئی ہے جبکہ سیکڑوں زخمیوں اور بے گھر افراد کی صحت و زندگی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق عالمی مزید پڑھیں

خواتین کی تعلیم: افغان طالبان کی پابندیاں شدت پسندی کو بڑھا رہی ہیں! تشویشناک رپورٹ جاری

کابل میں انسانی حقوق کے کارکنان نے افغان طالبان کی جانب سے تعلیم، اظہارِ رائے اور فکری آزادی پر سخت پابندیوں کو دہشت گردی کے فروغ کے لیے خطرناک بنیاد قرار دیا ہے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کارکنان انسانی حقوق کا کہنا ہے کہ طالبان ایک خاموش، خوف زدہ اور فکری طور پر محروم مزید پڑھیں