ماسکو،اسلام آباد(صباح نیوز) روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ پیغمبر اسلامﷺ کی توہین آزادی اظہار نہیں ہے۔روسی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پیوٹن نے اپنی سالانہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ پیغمبرﷺ کی توہین مذہبی آزادی کی خلاف ورزی اور مسلمانوں کے جذبات کی خلاف ورزی ہے۔روسی صدر کا مزید پڑھیں
زمرہ: عالمی حالات
افغانستان میں خواتین کی تصاویر پر مبنی اشتہارات پر پابندی
کابل(مانیٹرنگ ڈیسک)طالبان حکومت نے اپنے نئے حکم نامے میں دکانوں پر لگے خواتین کی تصاویر والے اشتہارات پر پابندی عائد کردی ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان حکومت نے دکانوں بالخصوص بیوٹی پارلرز اور مردوں کے سیلون میں خواتین کی تصاویر والے اشتہارات آویزاں کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔کابل میونسپلٹی کے ترجمان نعمت مزید پڑھیں
ایران کا جنگی مشقوں کے دوران 16 بیلیسٹک میزائلوں کا تجربہ
ویب ڈیسک — ایران کے نیم فوجی انقلابی گارڈ نے ایک درجن سے زائد زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائلوں کے تجربے کا اعلان کیا ہے۔ ایران کی خبر رساں ایجنسی، ایرنا نے ایک رپورٹ میں کہا ہےکہ کل 16 میزائل ملک کے جنوبی حصے میں جاری بڑی عسکری مشقوں کے دوران مزید پڑھیں
"عاجزی خدا سے قریب کرتی ہے،” کرسمس سے ایک روز پہلے پوپ فرانسس کا پیغام
ویب ڈیسک — کرسمس کے موقعے پر اپنے خطاب میں پوپ فرانسس نے کہا ہے کہ یسوع مسیح کے ماننے والوں کو ان کی انکساری کو یاد رکھنا چاہئیے اور یہ بھی کہ وہ دنیا میں آئے تو غربت اور کسمپرسی کی حالت میں۔ پوپ فرانسس نے کہا، ” خدا کو عاجزی میں تلاش کیجئے۔ مزید پڑھیں
امریکا حوالگی کے خلاف اسانج کی برطانوی سپریم کورٹ میں اپیل
وکی لیکس کے بانی جولیان اسانج کے وکلا نے برطانوی ہائی کورٹ کے اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے، جس میں کہا گیا تھا کہ اسانج کو امریکا کے حوالے کیا جا سکتا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق رواں ماہ کی دس تاریخ کو برطانوی ہائی کورٹ نے مجسٹریٹس کورٹ مزید پڑھیں
امریکا نے طالبان، حقانی نیٹ ورک کے ساتھ مشروط مالی معاملات کی اجازت دے دی
واشنگٹن :امریکی انتظامیہ نے امریکی اور اقوام متحدہ حکام کو طالبان حکام کے ساتھ سرکاری نوعیت کے مالی امور نمٹانے کی اجازت دے دی ہے۔ اس اجازت کا مقصد اقوام متحدہ کی جانب سے آنے والے سال میں طالبان کی حکومت کو 60 لاکھ ڈالر کی امداد کی فراہمی کے لئے راہ ہموار کرنا ہے۔میڈیارپورٹس مزید پڑھیں
آسٹرازینیکا ویکسین کی تقویتی خوراک اومیکرون کے خلاف موثر
واشنگٹن: آکسفورڈ یونیورسٹی کی لیب نے ایک نئی تحقیق میں بتایا ہے کہ آسٹرازینیکا کی تیارکردہ کووِڈ19 کی ویکسین کا تین خوراکوں پر مشتمل کورس اومیکرون شکل کے خلاف موثر ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق اس تحقیقی مطالعے کو ابھی تک کسی معاصر تنقیدی جائزے والے طبی جریدے میں شائع نہیں کیا گیا ۔اس میں تقویتی مزید پڑھیں
امارات میں کووڈ19کے یومیہ کیسوں میں50فی صد اضافہ
ابوظہبی:متحدہ عرب امارات میں کووڈ19کے کیسوں کی تعداد 1000سے بڑھ گئی ہے۔ یہ تعداد گذشتہ دو روز کے کیسوں کے مقابلے میں 50 فی صد زیادہ ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق یو اے ای کی وزارت صحت اورروک تھام نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران میں کروناوائرس کے مجموعی طور پر1002 نئے کیسوں کی مزید پڑھیں
10 لاکھ افغان بچے مناسب خوراک نہ ملنے کی وجہ سے موت کے دہانے پر ہیں
لاہور:ایک سروے کے مطابق تقریباً 10 لاکھ افغان بچے مناسب خوراک نہ ملنے کی وجہ سے موت کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں۔ نجی ٹی وی نے ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ غریب مائیں بھوکی رہتی ہیں جن کی وجہ سے وہ اپنے بچوں کو دودھ تک پلانے کے قابل نہیں۔ مزید پڑھیں
مقبوضہ جموں وکشمیر: بھارتی فوجیوں نے ایک نوجوان شہید کر دیا
سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بھارتی فوجیوںنے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران جمعہ کو ضلع اسلام آباد میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوجیوںنے نوجوان کو ضلع کے علاقے آرونی میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔آخری اطلاعات تک مزید پڑھیں