امارات میں کووڈ19کے یومیہ کیسوں میں50فی صد اضافہ

ابوظہبی:متحدہ عرب امارات میں کووڈ19کے کیسوں کی تعداد 1000سے بڑھ گئی ہے۔ یہ تعداد گذشتہ دو روز کے کیسوں کے مقابلے میں 50 فی صد زیادہ ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق یو اے ای کی وزارت صحت اورروک تھام نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران میں کروناوائرس کے مجموعی طور پر1002 نئے کیسوں کی مزید پڑھیں

آسٹرازینیکا ویکسین کی تقویتی خوراک اومیکرون کے خلاف موثر

واشنگٹن: آکسفورڈ یونیورسٹی کی لیب نے ایک نئی تحقیق میں بتایا ہے کہ آسٹرازینیکا کی تیارکردہ کووِڈ19 کی ویکسین کا تین خوراکوں پر مشتمل کورس اومیکرون شکل کے خلاف موثر ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق اس تحقیقی مطالعے کو ابھی تک کسی معاصر تنقیدی جائزے والے طبی جریدے میں شائع نہیں کیا گیا ۔اس میں تقویتی مزید پڑھیں

امریکا نے طالبان، حقانی نیٹ ورک کے ساتھ مشروط مالی معاملات کی اجازت دے دی

واشنگٹن :امریکی انتظامیہ نے امریکی اور اقوام متحدہ حکام کو طالبان حکام کے ساتھ سرکاری نوعیت کے مالی امور نمٹانے کی اجازت دے دی ہے۔ اس اجازت کا مقصد اقوام متحدہ کی جانب سے آنے والے سال میں طالبان کی حکومت کو 60 لاکھ ڈالر کی امداد کی فراہمی کے لئے راہ ہموار کرنا ہے۔میڈیارپورٹس مزید پڑھیں

امریکا حوالگی کے خلاف اسانج کی برطانوی سپریم کورٹ میں اپیل

 وکی لیکس کے بانی جولیان اسانج کے وکلا نے برطانوی ہائی کورٹ کے اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے، جس میں کہا گیا تھا کہ اسانج کو امریکا کے حوالے کیا جا سکتا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق رواں ماہ کی دس تاریخ کو برطانوی ہائی کورٹ نے مجسٹریٹس کورٹ مزید پڑھیں

اومیکرون کی وجہ سے ریاستی انتخابات ملتوی کریں ، بھارتی عدالت

بھارتی عدالت نے کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کے پھیلاوکے تناظر میں وزیراعظم نریندر مودی سے کہا ہے کہ وہ ریاستی انتخابات کو فی الحال ملتوی کر دیں۔ ملکی خبر رسان ادرے کے مطابق بھارتی عدالت نے کہا ہے کہ سیاسی ریلیوں اور انتخابی مہم کی وجہ سے اومیکرون سے متاثرہ افراد کی تعداد مزید پڑھیں

سعودی عرب میں ڈرفٹنگ کے دوران کار کی ٹکر سے دو بچیاں جاں بحق

ریاض: سعودی عرب میں کار ڈرفٹنگ کےدوران مشرقی الریاض کی ایک شاہراہ پر چلتی معلمہ اور ان کی دو کم سن بچیاں تیز رفتار کار کی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں دونوں بچیاں جاں بحق اور ان کی ماں شدید زخمی ہوگئی۔ زخمی خاتون کو اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کیا مزید پڑھیں

دبئی میں بھاری مقدار میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی‘ ملزمان گرفتار

دبئی میں بڑی مقدار میں نشہ آورگولیاں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔الامارات الیوم کے مطابق دبئی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نشہ آور گولیاں لیموں کی کھیپ میں چھپا کراسمگل کررہے تھے جن کی تعداد بارہ لاکھ ہے۔ ضبط شدہ نشہ آور گولیوں کی قیمت مزید پڑھیں

 آئندہ سال ایتھوپیا کے2کروڑ20 لاکھ باشندوں کوامدادی خوراک کی ضرورت ہوگی‘ اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں تخمینہ ظاہر کیا گیا ہے 2022ء میں ایتھوپیا کے 2کروڑ20 لاکھ باشندوں کو انسانی امداد کی ضرورت ہوگی۔اقوام متحدہ کے انسانی امور کی رابطہ کاری کے دفتر نے کہا ہے کہ آئندہ سال میں جاری تنازعات، خشک سالی، سیلاب،وبائی امراض اور ٹڈی دل کے پھیلاؤ کی وجہ سے ایتھوپیا مزید پڑھیں

سعودی عرب چین کی مدد سےبیلسٹک میزائل بنا رہا ہے، امریکی ایجنسیوں کا دعویٰ

امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب اب چین کی مدد سے اپنے بیلسٹک میزائلوں کی تیاری پر کام کررہا ہے۔ امریکی خفیہ ایجنسیوں کی اس رپورٹ کی خبر امریکی ٹی وی نیٹ ورک ’سی این این‘ پر نشر کی گئی تھی۔ذرائع کے مطابق وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کمیٹی سمیت مزید پڑھیں

امریکہ: صدر بائیڈن نے ایغور قیدیوں کی جبری مشقت سے بنی چین کی اشیا پر پابندی عائد کر دی

ویب ڈیسک —  وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے جمعرات کو ایک قانون پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت چین میں ایغور قیدیوں کی جبری مشقت سے بنی اشیا پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ ایغور جبری مشقت پر پابندی کے ایکٹ کو گزشتہ ماہ ایک برس طویل مزید پڑھیں