چین ،روس اور بھارت کے وزرا ئے خارجہ کی ورچوئل ملاقات

چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے ویڈیو لنک کے ذریعے چین،روس اور بھارت کے وزرائے خارجہ کی اٹھارہویں ملاقات میں شرکت کی۔وانگ ای نے کہا کہ چین، روس اور بھارت کے ساتھ مل کر کھلے پن،اتحاد،اعتماد اور تعاونکوبروئے کار لاتے ہوئے اور بڑے ممالک کی ذمہ داریوں کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے دنیا کو مزید پڑھیں

 موڈرنا کا اومی کرون کے لیے بوسٹر ویکسین تیار کرنے کا اعلان

 موڈرنا کمپنی نے  اومی کرون کے لیے بوسٹر ویکسین تیار کرنے کا اعلان کر دیا ،اس حوالے سے امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ ہم نئے کورونا وائرس کے بارے میں زیادہ نہیں جانتے، ہم صرف اتنا جانتے ہیں کہ یہ انتہائی خطرناک وائرس ہے،واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت نے جنوبی افریقہ میں مزید پڑھیں

چین افریقہ تعاون پر کوئی منفی اثرات مرتب نہیں ہوں گے، رپورٹ

زمبابوے کے کچھ علاقوں میں صاف پانی کی قلت کی وجہ سے لوگ بیماریوں کا شکار تھے۔ 2012 سیچینی حکومت نے یہاں ایک ہزار کنوئیں کھودنے میں مدد فراہم کی جس سے چار لاکھ مقامی باشندے مستفید ہوئے ہیں۔ پانی کے یہ کنوئیں چین اور افریقہ کی مضبوط دوستی کے عکاس ہیں۔افریقہ کی ایک سروے مزید پڑھیں

افغانستان کو واہگہ کے راستے گندم اور ادویات کی فراہمی کیلئے پاکستان کے ساتھ معاملات طے کررہے ہیں، بھارت

بھارت نے کہا ہے کہ وہ افغانستان کو واہگہ کے راستے انسانی بنیادوں پر 50ہزار ٹن گندم اور ادویات کی ترسیل کے لیے پاکستان کے ساتھ معاملات طے کررہا ہے۔ بھارتی خبر رساں ادارے ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بھارت کی وزارت خارجہ کے ترجمان ارندام باگچی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بھارت مزید پڑھیں

افغانستان: افغان ہزارہ برادری کا طالبان حکومت کی حمایت کا اعادہ

افغانستان میں افغان ہزارہ برادری کے ایک ہزار سے زائد عمائدین نے طالبان حکمرانوں کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابقہ مغربی حمایت یافتہ حکومتوں کا ’تاریک دور‘ اسلام پسندوں کی واپسی کے ساتھ ختم ہو گیا ہے۔ افغانستان کی ہزارہ برادری ایک طویل عرصے سے ظلم و ستم کا شکار رہی مزید پڑھیں

پاکستانی دفتر خارجہ کی موہن بھگوت کے اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ ’تقسیم‘ کے بیان کی مذمت

دفتر خارجہ کی جانب سے بھارتی قوم پرست تنظیم راشٹریہ سوام سیوک سَنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھگوت کے بیان کی شدید مذمت کی گئی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ’تقسیم کے درد کو ختم کرنے کا واحد حل تقسیم ختم کرنا ہے‘۔ بھارتی اخبار ’انڈین ایکسپریس‘ کی رپورٹ کے مطابق مزید پڑھیں

امریکہ کی جمہوریت کانفرنس میں شرکت کی دعوت؛ کیا پاکستان کے لیے فیصلہ کرنا مشکل ہو رہا ہے؟

اسلام آباد —  امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے پاکستان کے وزیرِ اعظم سمیت 110 ممالک کے سربراہان کو جمہوریت کے لیے سربراہی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے جو آئندہ ماہ منعقد کی جا رہی ہے۔ پاکستان نے تاحال اس کانفرنس میں شرکت کا فیصلہ نہیں کیا ہے۔ البتہ مبصرین کا کہنا ہے مزید پڑھیں

توہینِ عدالت پر منڈی بہاءُ الدین کے ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کو سزا، جیل بھیج دیا گیا

لاہور —  پنجاب کے ضلع منڈی بہاءُ الدین کی مقامی عدالت نے عدالتی حکم نہ ماننے پر منڈی بہاءُ الدین کے ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کو تین تین ماہ قید کی سزا کا حکم سنایا ہے۔ رواں ہفتے جمعے کو ہونے والی سماعت میں ڈسٹرکٹ کنزیومر کورٹ کے جج راؤ عبد الجبار خان نے مزید پڑھیں

لوئر دیر میں میڈیکل کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کے الزام میں سول جج گرفتار

پشاور —  خیبر پختونخوا کے دور افتادہ اور پسماندہ شمالی علاقے چترال سے تعلق رکھنے والی ڈینٹل کالج کی ایک طالبہ سے مبینہ طور پر جنسی زیادتی کے الزام میں لوئر دیر میں تعینات ایک سینئر سول جج کو پولیس نے مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے درج کردہ مقدمے کے مطابق مزید پڑھیں