ویب ڈیسک — پاکستان کی پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بدھ کو ہو رہا ہے جس میں حکومت انتخابی اصلاحات سے متعلق بلوں سمیت دیگر بلوں کو منظور کرانے کی کوشش کرے گی۔ اپوزیشن جماعتوں نے بھی قانونی سازی روکنے کے لیے حکمتِ عملی طے کر لی ہے۔ صدر عارف علوی نے قومی اسمبلی اور سینیٹ مزید پڑھیں
زمرہ: عالمی حالات
بھارت: خواتین پر تیزاب پھینکنے کے بڑھتے واقعات،پانچ برس میں 1483 واقعات
صرف 19واقعات میں ہی مجرموں کو سزا مل سکی نئی دہلی(ساوتھ ایشین وائر) دہلی پولیس کے مطابق تقریبا دو ہفتے تک زندگی اور موت سے کشمکش میں رہنے کے بعد ایک 26 سالہ شادی شدہ خاتون پیر کی رات چل بسیں۔ تین نومبر کو دہلی کے بوانا علاقے میں ایک شخص نے ان پر تیزاب مزید پڑھیں
امریکی جنگی جہاز سے 23 میٹر کے فاصلے پر ایرانی ہیلی کاپٹر کی پرواز: پینٹاگان کیا کہتا ہے؟
ویب ڈیسک — پینٹاگان نے کہا ہے کہ ایران کی بحریہ کے ایک ہیلی کاپٹر نے گزشتہ ہفتے خلیج عمان میں موجود امریکہ کے ایک حملہ آور جنگی جہاز یو ایس ایس ایسیکس کے قریب تئیس میٹرز کے بےحد نزدیکی فاصلے سے پرواز کی تھی۔ وائس آف امریکہ کے لیے کارلا باب کی رپورٹ کے مزید پڑھیں
روس کا اینٹی سیٹلائٹ میزائل تجربہ، جس نے خلا بازوں کو خطرے میں ڈال دیا
ویب ڈیسک — امریکی حکام نے کہا ہے کہ روس کی جانب سے سیٹلائٹ کو مار گرانے والے میزائیل کے تجربے سے زمین کے نچلے مدار میں ملبہ جمع ہو گیا ہے جس سے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کو خطرہ لاحق ہوا ہے اور اس کے باعث کئی برسوں تک بعض خلائی سرگرمیوں کو رکاوٹ مزید پڑھیں
امریکہ کے اعلی تعلیمی اداروں میں غیر ملکی طلبا کی تعداد میں کمی کا رجحان
ویب ڈیسک — امریکہ میں ستمبر 2020 میں شروع ہونے والے تعلیمی سال میں کالجوں اور یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم غیر ملکی طلباء کی تعداد میں تیزی سے کمی واقع ہوئی ہے۔ ماہرین اس کمی کی وجہ کووڈ وبا کو قرار دیتے ہیں۔ امریکہ میں اعلیٰ تعلیم کے تقریباً 3،000 اداروں کے سروے سے ظاہر مزید پڑھیں
فائزر نے امریکہ میں کووڈ نائنٹین کی دوا کے استعمال کی درخواست دے دی
واشنگٹن ڈی سی — دوا ساز کمپنی فائزر نے امریکی حکام سے کووڈ نائنٹین کے علاج کی اپنی تیار کردہ تجرباتی گولی کے استعمال کی منظوری کے لیے درخواست دی ہے۔ کمپنی کی درخواست سے یہ امکان بڑھ گیا ہے کہ موسم سرما میں ہی اس امید افزا دوا کا استعمال شروع ہو سکتا ہے، مزید پڑھیں
سیسمی اسٹریٹ کا نیا ایشیائی نژاد کردار
ویب ڈیسک — امریکی ٹی وی پر بچوں کے مقبول ترین پروگرام سیسمی اسٹریٹ کی باون سالہ تاریخ میں پہلی بار ایک ایشیائی نژاد امریکی پتلی متعارف کرائی جا رہی ہے۔ کوریائی خد و خال والی سات سالہ، جی ینگ امریکی تہوار تھینکس گیوونگ کے روز ایک خصوصی پروگرام میں سکرین پر جلوہ گر ہوگی۔ مزید پڑھیں
بائیڈن شی ورچوئل ملاقات، امریکہ چین کشیدگی کم کرنے کی ایک کوشش
واشنگتن ڈی سی — نیویارک سٹی یونیورسٹی سے وابستہ جہانگیر خٹک نے کہا ہے کہ امریکہ اور چین کے تعلقات اس وقت ایک مشکل دور سے گزر رہے ہیں۔ دونوں ہی کے درمیان کافی کشیدگی ہے اور اس بات کی خدشات پائے جاتے تھے کہ کہیں حالات قابو سے باہر ہو کر کوئی خطرناک رخ مزید پڑھیں
مڈغاسکر: ماحولیاتی تبدیلی پر قابو پانے کے لیے جنگلات کی بحالی کا پروگرام
No media source currently available
ایرانی ہیلی کاپٹر کی خلیج عمان میں امریکی جنگی جہاز سے 23 میٹرز کے فاصلے پر پرواز: پینٹاگون
ویب ڈیسک — ایران کی بحریہ کا ایک ہیلی کاپٹر گزشتہ ہفتے ایسے میں 23 میٹرز کے فاصلے سے امریکہ کے حملہ آور طیارے کے پاس سے گزرا، جب وہ، پینٹاگون کے مطابق، خلیج عمان میں محو سفر تھا۔ وائس آف امریکہ کے لیے کارلا باب کی رپورٹ کے مطابق پینٹاگون کے پریس سیکریٹری جان مزید پڑھیں