یورو پول کی ڈارک ویب کے خلاف کارروائیاں‘ 150افراد گرفتار

برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک) یورپی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ڈارک نیٹ آن لائن مارکیٹ کے خلاف کئی ممالک میں چھاپوں کے نتیجے میں 150افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ یوروپول کے مطابق ان افراد کے قبضے سے ڈھائی کروڑ یورو سے زائد کی رقم بھی برآمد کر لی گئی۔ڈارک ہن ٹور مزید پڑھیں

مصر میں امن قائم کردیا‘ انسداد دہشت گردی کا قانون ختم‘ جنرل سیسی

قاہرہ(انٹرنیشنل ڈیسک) مصری صدر جنرل سیسی کا کہنا ہے کہ ملک میں ہنگامی حالات کا نفاذ دہشت گردی سے لڑنے کے لیے کیا تھا،تاہم اب امن قائم ہونے کے بعد اسے ختم کردیا گیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر سیسی نے ایمرجنسی کے وسیع تر اختیارات کا استعمال اپنے مخالفین کو کچلنے کے لیے مزید پڑھیں

بھارتی بحریہ کے 3افسران خفیہ معلومات چرانے کے الزام میں گرفتار

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت میں نیوی کمانڈر اور 2سابق افسران کو روسی ساختہ آبدوز سے متعلق خفیہ اور حساس معلومات چرانے کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایک چھاپامار کارروائی میں نیوی کے حاضر کمانڈر اور 2سابق افسران کو گرفتار کیا ، تاہم ان کے نام ظاہر مزید پڑھیں

تُرک محافظوں نے 35مہاجرین کو ڈوبنے سے بچالیا

انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ترکی کے ساحلی محافظون نے چناق قلعے کے آئیوجیک ضلع کے کھلے سمندر میں بے یارو مدد گار 35مہاجرین کو ڈوبنے سے بچالیا۔ انقرہ حکام کا کہنا ہے کہ کشتی کا انجن خراب ہوچکا تھا۔ کشتی میں غیر قانونی تارکین وطن کا ایک گروپ یونانی جزیرے میدیلی کو جانے کی کوشش میں مزید پڑھیں

روس میں کورونا سے حالات سنگین‘ 1100ہلاک

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روس میں کورونا وائرس کے باعث ہلاکتوں کی ریکارڈ تعداد نے حکام کو پریشان کردیا۔ 24گھنٹے کے دوران مزید 1100سے زائد ہلاکتوں کے ساتھ روس میں اموات کی مجموعی تعداد 2لاکھ 29ہزار سے زائد ہو گئی ۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس دوران کورونا وائرس کے مزید 36 ہزار 446 نئے مزید پڑھیں

اسماعیل ہنیہ 50 بااثر عالمی شخصیات میں شامل

عمان (انٹرنیشنل ڈیسک) فلسطین میں اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو 2021ء اور 2022ء کی دنیا کی موثر اور طاقت ور شخصیات کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ ان شخصیات کی فہرست میں کئی عرب رہنما شامل ہیں۔ اردن کے شاہی ریسرچ سینٹر کی طرف سے جاری ایک مزید پڑھیں

یہودی کالونیوں کی سیکورٹی کیلیے ڈھائی کروڑ شیکل منظور

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیلی حکومت نے فلسطینی علاقوں سے راکٹ حملوں کے خطرات کے پیش نظر یہودی کالونیوں کو راکٹ پروف بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق حکومت نے غزہ کے قریب واقع یہودی کالونیوں کے لیے 2 کروڑ 50 لاکھ شیکل کی رقم مختص کی ہے۔ یہ رقم غزہ مزید پڑھیں

ایران سے غیر سفارتی انداز میں بات کریں گے ، امریکا کی دھمکی

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران کے لیے امریکا کے خصوصی ایلچی رابرٹ میلے نے کہا ہے کہ واشنگٹن ایران کو جوہری ہتھیاروں کی تیاری سے روکنے کے لیے دیگر غیر سفارتی ہتھیار استعمال کرے گا۔ ان کا ملک سفارتی آپشن پر قائم ہے، لیکن اگر ایران جوہری ہتھیاروں کی تیاری پر بضد رہتا ہے تو اسے مزید پڑھیں

امریکا اور یورپ نے ترکی سے معافی مانگ لی

انقرہ (انٹر نیشنل ڈیسک) امریکا، فرانس، جرمنی، کینیڈا سمیت 10 یورپی ممالک نے تُرک صدر رجب طیب اردوان کی جانب سے سفیروں کو ملک بدر کرنے کی دھمکی کے بعد معافی مانگ لی۔ ترکی میں امریکی سفارتخانہ نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ وہ ویانا کنونشن کے آرٹیکل 41 کی پاسداری کرتا ہے۔ مزید پڑھیں

نائیجیریا : مسجد پر فائرنگ سے 18نمازی شہید

ابوجا (انٹرنیشنل ڈیسک) نائیجیریا کے شمالی علاقے میں مسجد فجر کی نماز کے دوران مسلح افراد نے حملہ کر کے 18 نمازیوں کو شہید کردیا۔خبر رساں اداروں کے مطابق حملہ نائیجر کے علاقے ماشیگو کے گاؤں مزکوکا میں ہوا ۔حملہ آور وں کا تعلق مبینہ طور پر خانہ بدوش فولانی قبیلے سے بتایا جارہا ہے۔ مزید پڑھیں