چین کے ساتھ 60سال بعد بد ترین کشیدگی کا بھارتی اعتراف

  نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت اور چین کے درمیان سرحدی علاقے میں کئی ماہ سے کشیدگی جاری ہے۔ اس تناؤ کا آغاز مئی میں مشرقی لداخ کے علاقے میں ہوا۔ 15 جون کو وادیٔ گلوان میں دونوں فوجوں کے درمیان بدترین جھڑپ ہوئی، جس میں بھارتی فوج کے افسران سمیت 20 اہل کار مارے مزید پڑھیں

بیت المقدس سے متعلق پالیسی تبدیل نہیں ہوئی ، امریکا

  واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) خلیجی خطے میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کی نئی لہر کے دوران امریکی حکومت نے عرب ممالک کی اپنے عوام کو مطمئن کرنے سے متعلق جھوٹی مہم کا پردہ چاک کردیا۔ ٹرمپ انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ فلسطین اسرائیل تنازع سے متعلق اس کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی مزید پڑھیں

جرمنی میں حجاب مخالف مہم کو دھچکا ، پابندی کالعدم

  برلن (رپورٹ: منیب حسین) یورپ کے کئی ممالک میں آئین اور قانون کا سہارا لیتے ہوئے اسلامی شعائر کے خلاف منظم مہم جاری ہے۔ ہر وقت شخصی اور مذہبی آزادی کی بالادستی کا راگ الاپنے والی یورپی اقوام کے سامنے جب مسلمانوں کی دینی علامتوں اور مظاہر کا معاملہ آتا ہے، تو وہ اپنی مزید پڑھیں

واشنگٹن: مارٹن لوتھر کنگ کے تاریخی خطاب کی سالگرہ پر بڑا مارچ

واشنگٹن: مارٹن لوتھر کنگ کے تاریخی خطاب کی سالگرہ پر دیگر شہروں سے ریلیاں آرہی ہیں‘1963ء کی تقریر کے مقام دارالحکومت کے لنکن میموریل پر حسب سابق اسٹیج لگایا گیا ہے‘ وائٹ ہاؤس کے باہر شہری احتجاجی مظاہرہ کررہے ہیں     واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا میں نسل پرستی کے خلاف علم بغاوت بلند کرنے مزید پڑھیں

افغان دھڑوں میں مذاکرات آئندہ ہفتے ہونگے، عبداللہ عبداللہ

کابل (آن لائن)افغان دھڑوں کے درمیان مذاکرات آئندہ ہفتے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں شروع ہو ں گے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کی اعلی مصالحتی کونسل کے چیئرمین عبداللہ عبداللہ نے کابل میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغان حکومت کی مذاکراتی ٹیم متوقع مذاکرات میں شمولیت کیلیے تیار مزید پڑھیں

بھارتی قابض فوج کی فائرنگ سے مزید 4 کشمیری نوجوان شہید

سری نگر:بھارتی  فوج نے مقبوضہ کشمیر میں ایک بار پھر ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید چار نوجوانوں کو اپنی ظلم و بربریت کا نشانہ بناڈالا۔ کشمیر میڈیا سروس کےمطابق بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں کے علاقے کیلوڑہ میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران  فائرنگ کرکے 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ہے۔ مزید پڑھیں

جنوبی سمندر میں امریکا اور چین کے درمیان پھر کشیدگی

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین نے بحیرۂ جنوبی چین میں درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے 2 میزائل داغے ہیں۔ اخبار ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق یہ دونوں راکٹ اس سمندری حصے میں گرے، جو جنگی مشقوں کے لیے مختص ہے۔ اس سے قبل امریکا نے اسی علاقے میں جاسوس طیارے داخل کیے تھے۔ چین مزید پڑھیں

افغانستان میں لاپتا 2امریکیوں کی بازیابی کیلیے 50 لاکھ ڈالر کا انعام

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ نے افغانستان میں لاپتا ہونے والے اپنے 2 شہریوں کا سراغ لگانے یا ان کی بازیابی میں معاون معلومات فراہم کرنے والوں کے لیے 50 لاکھ ڈالر انعام کا اعلان کیا ہے۔ ان میں سے ایک امریکی شہری کا نام پال اوربی بتایا گیا ہے۔ اس کی عمر 77 مزید پڑھیں

کورونا بحران کا سامنا کرنے 2.5 ٹریلین ڈالر کی ضرورت ہے، منیر اکرم

نیویارک(این این آئی) پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے مطابق کوویڈ 19 بحران کا سامنا کرنے، ایس ڈی جی کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے انہیں 2.5 ٹریلین ڈالر سے زیادہ کی ضرورت ہے۔نیویارک میں اقوام متحدہ کی معاشی اور سماجی کونسل کے اجلاس سے خطاب مزید پڑھیں

سانحہ کرائسٹ چرچ کے دہشت گرد برینٹن ٹیرینٹ کوتادم مرگ قید کی سزا

ولنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) نیوزی لینڈ کی مساجد میں نمازیوں کو شہید کرنے والے دہشت گرد برینٹن ٹیرینٹ کو تادم مرگ قید کی سزا سنا دی گئی۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق نیوزی لینڈ کی تاریخ میں پہلی بار کسی ملزم کو بغیر پیرول کے عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔آسٹریلوی دہشت گرد برینٹن ٹیرینٹ نے مزید پڑھیں