بحرین میں جزوی طور پر مساجد کو کھول دیا گیا

بحرین میں جزوی طور پر مساجد کو کھول دیا گیا، ابتدائی طور پر مساجد میں صرف باجماعت نماز ادا کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ کورونا وائرس کے پیش نظر 23 مارچ سے بند کی گئی مساجد کو بتدریج کھولنے کی حکمت عملی اپنائی گئی ہے، پہلے مرحلے میں نماز فجر کے لیے مساجد کو مزید پڑھیں

برلن میں پاکستان کے یوم آزادی کی پروقار تقریب کا انعقاد

برلن (رپورٹ: مطیع اللہ) جرمنی کے دارالحکومت برلن میں طلبہ اور پروفیشنلز کی معروف تنظیم بزم برلن اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن نے اپنی سابق روایات کو برقرار رکھتے ہوئے یوم آزادی کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا‘ جشن آزادی کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لیے مختلف گیمز کا بھی انعقاد کیا گیا۔ اس مزید پڑھیں

برلن‘پاکستانی نژاد جرمن پروفیسر انور بٹ کے اعزاز میں عشائیہ

برلن (رپورٹ: مطیع اللہ) جرمن حکومت کی جانب سے پاکستانی نژاد جرمن و پاکستان کے معروف پروفیسر انور بٹ کو انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتا میں سماجی کاموں کے لیے تعینات کرنے پر پاکبان انٹرنیشنل نے ان اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا ۔ اس موقع پرپاکبان انٹرنیشنل کے چیف ایگزیکٹو و سماجی شخصیت ظہور احمد مزید پڑھیں

بائیکاٹ ختم ،اسرائیل کی پہلی پرواز پیر کے روز ابو ظبی روانہ ہوگی

تل ابیب: متحدہ عرب امارات سے تعلقات کی بحالی کے بعد اسرائیل نے یواےای کیلئے کمرشل پروازیں پیر سے شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ اسرائیل اور عرب امارات کے درمیان اب تک  کوئی فضائی رابطے نہیں تھا لہٰذا دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بحالی کے بعد یہ پہلی پرواز ہوگی مزید پڑھیں

کیلیفورنیا میں بلیک ہاک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 2 امریکی فوجی ہلاک، 3 زخمی

لاس اینجلس:جنوبی کیلیفورنیا میں  ایک تربیتی مشق کے دوران ہونیوالے ہیلی کاپٹر حادثے میں 2 امریکی فوجی ہلاک اور 3 دیگر زخمی ہو گئے۔ امریکی محکمہ دفاع کے عہدیدار نے مقامی خبر رساں ادارے سان ڈیاگو یونین ٹریبون  سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بلیک ہاک ہیلی کاپٹر کا حادثہ سان کلیمینٹ جزیرے پر ہوا مزید پڑھیں

افغانستان ، سڑک کنارے بم دھما کا، 13افراد ہلاک ،متعدد زخمی

کابل (آن لائن) افغانستان میں سڑک کنارے بم دھماکے کے نتیجے میں 6 بچوں سمیت 13 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبہ قندھار کے ضلع اسپین بولدک میں ہوا جس کے نتیجے میں 6 بچوں اور 2 خواتین سمیت 13 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی مزید پڑھیں

مقبوضہ کشمیر: 3 اہم ترین محکمے براہ راست لیفٹیننٹ گورنر کے سپرد

نئی دہلی/ سری نگر (صباح نیوز) مودی سرکار نے مقبوضہ جموں کشمیر میں انتظامی امور چلانے کیلیے قوانین جاری کرتے ہوئے پولیس، آل انڈیا سروسز اور انسداد رشوت بیورو کو لیفٹیننٹ گورنر کے براہ راست کنٹرول میں دے دیا۔ گزشتہ روز بھارت کے داخلہ سیکرٹری اجے بھلا نے کشمیر تنظیم نو ایکٹ 2019ء کے تحت مزید پڑھیں

لیبیا کی لڑائی میں اماراتی سرگرمیوں کے ثبوت ہیں‘ بی بی سی

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) بی بی سی نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے ایک ڈرون نے جنوری 2020ء میں لیبیا کے دارالحکومت طرابلس کی ایک ملٹری اکیڈمی میں 26 غیر مسلح کیڈٹس کو ہلاک کر دیا تھا اور اس حوالے سے نئے ثبوت دستیاب ہوئے ہیں۔ 4 جنوری کو حملے مزید پڑھیں

فرانس ہوش کے ناخن لے‘ بدمعاشی کا دور گزرگیا‘ ترکی

انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) یونان کی جانب سے بحیرہ روم میں اتحادی ممالک کے ساتھ جاری جنگی مشقوں کے بعد ترکی نے بھی خطے میں بحری مشقوں کے انعقاد کا اعلان کر دیا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق یونان نے ایک روز قبل فرانس، اٹلی اور قبرص کے ساتھ مشرقی بحیرہ روم میں فوجی مشقیں شروع مزید پڑھیں

شامی حکومت نے 4 برس میں 13ہزار شہریوں کو قتل کیا ، رپورٹ

  انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) شام میں بشار الاسد انتظامیہ نے گزشتہ 4 برس کے دوران کم از کم 13 ہزار 278 شہریوں کو ہلاک اور تقریباً 19 ہزار کو گرفتار کیا ہے۔ ترک خبر رساں ادارے کے مطابق انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں پیش کرنے والے نیٹ ورک نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے مزید پڑھیں