روس کے سرد ترین خطے سائبیریا میں واقع دنیا کی سب سے گہری جھیل بائیکال ایک افسوسناک حادثے کا منظر بن گئی، جہاں برفانی پانیوں میں ایک ہورکرافٹ الٹنے سے 5 سیاح جان کی بازی ہار گئے جبکہ متعدد افراد کو انتہائی سرد موسم کے باعث طبی مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔ بین الاقوامی ذرائع مزید پڑھیں
زمرہ: عالمی حالات
بھارتی عدالت کا متنازع فیصلہ: کمال مولہ مسجد کو مندر قرار دے کر ہندوؤں کو عبادت کی اجازت
بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کی ہائیکورٹ نے ایک اہم اور متنازع فیصلے میں تاریخی کمال مولہ مسجد کو ہندو دیوی ’’واگ دیوی‘‘ کا مندر قرار دیتے ہوئے وہاں ہندوؤں کو عبادت کی اجازت دے دی ہے، جبکہ مسلم فریق کی درخواست مسترد کر دی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ مقام دھار شہر میں مزید پڑھیں
کانگو میں ایبولا کی تباہ کاری جاری، ہلاکتیں 131 تک جا پہنچیں
مشرقی جمہوریہ کانگو ایک بار پھر مہلک ایبولا وائرس کی شدید لپیٹ میں آ گیا ہے، جہاں وبا تیزی سے پھیلنے لگی ہے اور ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 131 ہو گئی ہے۔ صورتِ حال کے سنگین رخ اختیار کرنے پر عالمی ادارہ صحت نے عالمی سطح پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ بین الاقوامی مزید پڑھیں
ایران اور ترکیے مابین باہمی مشاورت، خطے کی صورت حال پر سفارتی رابطے تیز
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں خطے کی تازہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے موجودہ علاقائی حالات اور بدلتی صورتحال کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی۔ رپورٹس کے مطابق ایران اور ترکیہ نے مزید پڑھیں
کینیا: پٹرول مہنگا کرنے کے خلاف پرتشدد مظاہرے، 4 افراد ہلاک 30 زخمی
وزیر داخلہ کِپچومبا مرکو مین کے مطابق پرتشدد احتجاج کے الزام میں 348 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، احتجاج کے دوران مظاہرین نے سڑکیں بند کیں اور ٹائر بھی جلائے۔ نیروبی کے مختلف حصوں اور ملک بھر کے دیگر علاقوں میں پولیس نے ان مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال مزید پڑھیں
بھارتی سپریم کورٹ نے آوارہ کتوں کو ہلاک کرنے کی اجازت دے دی
بھارت کی اعلیٰ ترین عدالت نے آوارہ کتوں کے بڑھتے ہوئے خطرے پر سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو ایسے کتوں کے خلاف کارروائی کی اجازت دے دی ہے جو انسانی جانوں کیلئے خطرہ بن رہے ہیں۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ میں آوارہ کتوں کی منتقلی سے مزید پڑھیں
عالمی عدالت کے وارنٹ پر اسرائیل بھڑک اٹھا، فلسطینی بستی گرانے کی دھمکی
اسرائیل کے وزیرِ خزانہ بیزالیل اسموٹریچ نے دعویٰ کیا ہے کہ انٹرنیشنل کریمنل کورٹ (آئی سی سی) کے پراسیکیوٹر نے ان کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کرنے کی درخواست دائر کی ہے، جس کے بعد خطے میں سیاسی اور سفارتی کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اسموٹریچ نے اس ممکنہ اقدام مزید پڑھیں
امریکا نے دوبارہ حملہ کیا تو ہماری فوج ٹریگر دبانے کیلئے تیار ہے: ایران
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے خلاف ممکنہ نئے حملے کو خلیجی ممالک کی درخواست پر مؤخر کیے جانے کے دعوے کے بعد تہران کی جانب سے شدید اور سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔ ایرانی فوج کے خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹرز کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل ابراہیم ذوالفقاری نے سخت لہجہ اختیار کرتے ہوئے مزید پڑھیں
بھارتی شہریت حاصل کرنےکے لیے پاکستانی،افغانی اور بنگلہ دیشی شہریوں کے لئےنیا قانون نافذ
نئی دہلی: پاکستانی ،افغانی اور بنگلہ دیشی شہریوں کے لیےبھارت کی بنیادی شہریت حاصل کرنے کاقانون تبدیل کردیا گیا۔ بھارت کی وزارتِ داخلہ نے ملک کے شہریت کے قوانین میں ایک اہم ترمیم کا اعلان کیا ہے. جس کے تحت اب پاکستان، افغانستان اور بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے درخواست گزاروں کے لیے بھارتی مزید پڑھیں
اسرائیلی فوج میں نفسیاتی مسائل کے سبب سروس چھوڑنے والوں کی تعداد بڑھ گئی
اسرائیلی فوج میں بڑھتے ہوئے دباؤ، طویل جنگی تعیناتیوں اور افرادی قلت کے باعث اہلکاروں کی بڑے پیمانے پر سروس چھوڑنے کے رجحان نے سنگین صورتحال اختیار کر لی ہے جبکہ بڑی تعداد میں فوجی نفسیاتی دباؤ اور ذہنی مسائل کے سبب اپنی خدمات جاری رکھنے سے قاصر ہو رہے ہیں۔ اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مزید پڑھیں