امریکی کانگریس نے صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کی جیت کی توثیق کردی

ویب ڈیسک —  امریکی کانگریس نے پیر کے روز ایک اجلاس میں اس بات کی توثیق کی کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں نائب صدر کاملا ہیرس کو شکست دی تھی، اور اب وہ دو ہفتوں میں وائٹ ہاؤس میں دوسری بار مسلسل چار سالہ مدت کے لیے اپنے عہدے مزید پڑھیں

امریکہ کا شام میں انسانی ہمدردی کی امداد کے لیے پابندیوں میں نرمی کا اعلان

ویب ڈیسک —  امریکہ نے پیر کے روز شام کی عبوری حکومت پر کچھ پابندیوں میں نرمی کرنے کا اعلان کیا جس کے بعد باغی گروپوں کی حکومت کو انسانی ہمدردی کی امداد کی فراہمی میں آسانی میسر ہو گی۔ امریکی محکمہ خزانہ نے چھ ماہ تک برقرار رہنے والا ایک عام لائسنس جاری کیا مزید پڑھیں

جیک سلیوان کا دورہ بھارت: امریکہ بھارتی جوہری اداروں پرعائد پابندیاں ہٹا رہا ہے؟

ویب ڈیسک —  امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے پیر کو کہا ہے کہ امریکی حکومت بھارت کے جوہری اداروں پر عائد پابندیاں ہٹانے کے لیے کام کر رہی ہے، جس کا مقصد نئی دہلی کے ساتھ توانائی کے شعبے میں تعلقات کو آگے بڑھانا اور 20 سالہ پرانے تاریخی سویلین نیوکلیئر مزید پڑھیں

افغان شہریوں کا گروپ فلپائن کے راستے امریکہ آنے کا منتظر

ویب ڈیسک —  امریکہ میں آباد ہونے کے خواہشمند افغان شہریوں کا ایک گروپ پیر کے روز فلپائن پہنچ گیا ہے۔ایسا منیلا اور واشنگٹن کے درمیان ایک معاہدے کے تحت کیا گیا ہے۔ ان لوگوں کو اسپیشل امیگرینٹ ویزے کے تحت امریکہ آنے کی اجازت ہوگی۔ گزشتہ سال جولائی میں فلیپینز نے تارکینِ وطن کے مزید پڑھیں

غزہ: اسرائیلی بمباری سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 88 فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج کے غزہ میں پناہ گزین کیمپوں اور اسپتالوں پر 15 ماہ سے زائد عرصے کے بعد بھی حملے جاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 88 فلسطینی مزید شہید ہو گئے ہیں۔  غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ پر اسرائیلی فوج کی جانب سے کی گئی بم باری کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں مزید پڑھیں

بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں ماؤ نوازوں  کا حملہ، 10 اہلکار ہلاک

رائے پور:بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع بیجاپور میں ماؤنواز باغیوں نے سیکورٹی اہلکاروں کی گاڑی پر بم حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 10 اہلکار ہلاک ہوگئے۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق یہ اہلکار نارائن پور، دانتے واڈا اور بیجاپور میں آپریشن مکمل کرنے کے بعد واپس لوٹ رہے تھے کہ ماؤ مزید پڑھیں

مسجد نبوی:ریاض الجنۃ میں نوافل ادا کرنے سے متعلق پابندی ختم

مدینہ منورہ:مسجد نبوی میں حاضری کی خواہش رکھنے والوں کے لیے خوشی کی خبر ہے کہ ریاض الجنۃ میں نفل نمازوں کے لیے سال بھر میں ایک مرتبہ ادائیگی کی پابندی ختم کردی ئگی ہے۔ حرمین شریفین منتظمین کی جانب سے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم پر باضابطہ اعلان کیا گیا ہے کہ اب زائرین مزید پڑھیں

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے استعفا دیدیا

اوٹاوا:کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ وہ حکمراں  جماعت لبرل پارٹی کی جانب سے نیا سربراہ منتخب کیے جانے کے بعد اپنے عہدے سے الگ ہو جائیں گے۔ 53 سالہ جسٹن مزید پڑھیں

مین ہیٹن میں داخل ہونے والی گاڑیوں سے ٹول ٹیکس کی وصولی؛ امریکیوں کا ملا جلا ردِعمل

ویب ڈیسک — نیویارک کے علاقے مین ہیٹن میں داخل ہونے والی گاڑیوں سے اتوار سے ٹول ٹیکس کی وصولی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ فیس کا مقصد شہر میں ٹریفک کا دباؤ بتایا جا رہا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ‘کنجشن پرائسنگ’ کے نام سے وصول کیے جانے والے ٹول ٹیکس سے مزید پڑھیں