یو پی وقف بورڈ نے بنارس کے کالج سے مسجد کی ملکیت مانگ لی

بھارت کی ریاست اتر پردیش کے وقف بورڈ نے 115 سال پرانے اُدے پرتاپ کالج کی انتظامیہ کو ایک بار پھر نوٹس بھیجا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مسجد اور مدرسے سے ملحق زمین پر بنائے جانے والے کالج کی ملکیت بورڈ کے حوالے کی جائے۔ اس سے قبل 2018 میں بھی کالج مزید پڑھیں

بنگلا دیشی ہندو راہب کی گرفتاری سے بھارتی پروپیگنڈا مشینری کو بھرپور موقع مل گیا

بنگلا دیش میں بنیاد پرست ہندو گروپ اِسک کون کے لیڈر اور معروف ہندو راہب چنموئے کرشنا داس کی گرفتاری سے بھارتی پروپیگنڈا مشینری کی چاندی ہوگئی ہے۔ اس گرفتاری کو بنیاد بناکر دنیا بھر میں بنگلا دیش کا امیج خراب کرنے کی بھرپور کوشش کی جارہی ہے۔ اِسک کون بنگلا دیش نے ایک بیان مزید پڑھیں

اقوام متحدہ نے غزہ میں قحط کے خطرے سے آگاہ کردیا، فوری جنگ بندی کا مطالبہ

غزہ:اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے، صیہونی فوجیوں نے غزہ سٹی اور  نصیرت پناہ گزین کیمپ پر بمباری کرکے  کئی فلسطینیوں کو شہید کردیا،گزشتہ 24 گھنٹوں میں خواتین اور بچوں سمیت 47 فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ درجنوں کے حساب سے زخمی ہوئےہیں، غذائی قلت اور طبی امدادی سامان کی عدم دستیاب کے باعث  حالات مزید مزید پڑھیں

چین ‘ امارات کے مابین سفارتی تعلقات کے 40 سال مکمل

چین میں جاری بین الاقوامی نمایش میں سعودی حکام اور کمپنیوں کے عہدے دار شریک ہیں ابوظہبی: چین اور متحدہ عرب امارات کے درمیان سفارتی تعلقات کے 40 سال مکمل ہوطکے ہیں۔ اس حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے لیے چین کے ساتھ 13 مفاہمتی یادداشتوں پر بھی دستخط مزید پڑھیں

سنبھل مسجد تنازع پر حکم امتناع؛ ‘سپریم کورٹ کو ہی اس معاملے پر حتمی فیصلہ سنا دینا چاہیے تھا’

نئی دہلی — سپریم کورٹ نے اتر پردیش میں سنبھل کی مقامی عدالت کی جانب سے شاہی جامع مسجد کے سروے سے متعلق مزید کارروائی پر حکم امتناع جاری کر دیا ہے۔ اس نے جامع مسجد کمیٹی کو الہ آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ عدالت اس معاملے پر اب چھ مزید پڑھیں

مسجد الحرام، مسجد نبوی اور دیگر مساجد میں نماز استسقاادا

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر مسجد الحرام اور مسجد نبوی سمیت تمام مساجد میں نمازِ استسقا ادا کی گئی۔ جمعرات کے روز بارش کے لیے ادا کی جانے والی نماز میں لاکھوں زائرین اور مقامی افراد نے شرکت کی۔ حرمین شریفین کے علاوہ ملک بھر میں 12 ہزار سے زائد مزید پڑھیں

بھارتی سائبر سیکورٹی کمپنی میڈیا کا گلا گھونٹنے میں ملوث

پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز نے کہا ہے کہ بھارتی سائبر سیکورٹی فرم کئی ممالک میں تحقیقاتی صحافت کے لیے خطرہ بن چکی ہے۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ امریکا، سوئٹزرلینڈ، فرانس یا بھارت سے تعلق رکھنے والا کوئی بھی میڈیا ہاؤس بھارتی سرمایہ کار رجت کھرے کی کمپنی ایپن سے محفوظ نہیں مزید پڑھیں

اسدی فوج اور شامی مزاحمت کاروں میں گھمسان کی جنگ،132ہلاک

دمشق (انٹرنیشنل ڈیسک) شام میں اسدی فوج اور شامی مزاحمت کاروں کے درمیان جنگ میں شدت آگئی،جس میں ہلاکتوںکی تعداد 132تک پہنچ گئی۔ شامی مبصر برائے انسانی حقوق نے جمعرات کے روز تصدیق کی کہ حلب کے دیہی علاقے میں اسدی فوج کی تحریر الشام تنظیم اور دیگر مسلح گروپوں کے ساتھ شدید لڑائی ہوئی۔ مزید پڑھیں

امریکا اور چین کے درمیان 6قیدیوں کا تبادلہ

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا اور چین کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ کیا ،جس میں دونوں ممالک نے 6قیدی رہا کردیے۔ رہائی پانے والے 3امریکیوں میں مارک سویڈن، کائی لی اور جان لیونگ شامل ہیں۔مارک سویڈن کو منشیات کے الزام میں سزائے موت کا سامنا تھا، جبکہ کائی لی اور جان لیونگ پر جاسوسی کرنے کے مزید پڑھیں

جنوبی کوریا سب سے زیادہ روبوٹ ملازمین رکھنے والا ملک بن گیا

سیول (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی کوریا صنعتی شعبے میں 10 فی صد سے زیادہ افرادی قوت کو روبوٹ سے بدلنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ۔ ورلڈ روبوٹک 2024 ء کے سالانہ سروے کے مطابق جنوبی کوریا میں 10 ہزار ملازمین کے درمیان 1102 روبوٹوں کو کام پر رکھا جاتا ہے۔ جنوبی کوریا کے مزید پڑھیں