ٹرمپ انتظامیہ کی تشکیل: سابق جنرل کیتھ کیلوگ یوکرین اور روس کے لیے خصوصی ایلچی نامزد

ویب ڈیسک — امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کو کہا ہے کہ وہ فوج کے سابق لیفٹننٹ جنرل کیتھ کیلوگ کو اپنا معاون نامزد کر رہے ہیں۔ لیفٹننٹ جنرل (ریٹائڑد) کیتھ کیلوگ یوکرین اور روس کے حوالے سے امریکہ کے خصوصی ایلچی ہوں گے۔ کیتھ کیلوگ ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کی مزید پڑھیں

چین میں برسوں سے اسیر تین امریکی رہائی کے بعد جلد امریکہ پہنچنے والے ہیں

واشنگٹن —  وائٹ ہاؤس نے بدھ کو کہا کہ چین میں سے برسوں سے قید تین امریکی شہریوں کو رہا کر دیا گیا ہے اور وہ امریکہ واپس آ رہے ہیں۔ قومی سلامتی کونسل کے ایک ترجمان نے بتایا کہ رہائی پانے والے امریکیوں میں مارک سویڈن، کائی لی، اور جان لیونگ شامل ہیں۔ ترجمان مزید پڑھیں

کیااڈانی گروپ کے خلاف امریکی فرد جرم بھارتی معیشت پر سرمایہ کاروں کا اعتماد کم کر سکتی ہے؟

نئی دہلی —  بھارت کے سب سے بڑے گروہوں میں سے ایک اڈانی گروپ، ایک امریکی سرمایہ کاری فرم کی طرف سے غلط کام کرنے کے الزامات لگائے جانے کے تقریباً دو سال بعد، ایک بار پھر طوفان کی زد میں ہے کیونکہ اب اسے دھوکہ دہی کے الزام میں فرد جرم کا سامنا ہے، مزید پڑھیں

آکسفورڈ یونیورسٹی کے نئے چانسلر کا انتخاب کرلیا گیا

لندن: آکسفورڈ یونیورسٹی کے نئے چانسلر کا انتخاب ہوگیا۔ لارڈ ہیگ آف رچمنڈ آکسفورڈ یونیورسٹی کے نئے چانسلر منتخب ہوگئے ہیں۔  وی آئندہ برس کےآغاز میں 10 برس کے لیے چانسلرکا عہدہ سنبھالیں گے۔ لارڈولیم آکسفورڈ یونیورسٹی کی 800 سالہ تاریخ میں160 ویں چانسلر منتخب ہوئےہیں، لارڈ ولیم ہیگ کنزرویٹو پارٹی کے لیڈر کے عہدے پر مزید پڑھیں

امریکی خفیہ ادارے کے سابق ڈائریکٹر اور ٹرمپ کے مشیر کا عمران خان کی رہائی کا مطالبہ

واشنگٹن: امریکی خفیہ ادارے کے سابق ڈائریکٹر اور ٹرمپ کے مشیر نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کردیا۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق امریکی خفیہ ادرے کے سابق ڈائریکٹر رچرڈ گرینیل  جو ٹرمپ کے مشیر بھی ہیں، نے بلوم برگ کی ایک رپورٹ کو اپنے سماجی رابطوں کے مزید پڑھیں

جنوبی کوریا میں 117 سال بعد ریکارڈ برفباری، نظام زندگی شدید متاثر

سئیول: جنوبی کوریا میں رواں برس 117 سال کے بعد ریکارڈ برف باری ہوئی، جس سے نظام زندگی شدید متاثر ہوگیا۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق جنوبی کوریا میں اس سال برف باری کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، اس دوران 200 سے زیادہ پروازیں معطل ہونے سے جہاں معمولات زندگی متاثر ہوئے ہیں، وہیں مزید پڑھیں

متحدہ عرب امارات کی پاکستانیوں پر نئی ویزا شرط عائد

ابوظہبی:  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے روز گار کےلیے آنے والے پاکستانیوں پر نئی ویزا شرط عائد کردی ہے۔ یو اے ای کے بیورو آف امیگریشن کے مطابق امارات میں نوکری کا ویزہ لینے والوں کو کریکٹر سرٹیفکیٹ درکار ہوگا۔ پاکستان اوورسیز ایمپلائمنٹ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستانیوں کو پولیس کا کریکٹر سرٹیفکیٹ مزید پڑھیں

ہم بھی امریکا پر اپنی مرضی کے ٹیرف عائد کریں گے، میکسیکو کی صدر کی دھمکی

میکسیکو سٹی:میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین بام  کا کہنا ہے کہ ہم بھی امریکا پر اپنی مرضی کے ٹیرف عائد کریں گے، اس سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی جنگ چھڑ سکتی ہے اور مزید مہنگائی بڑھ سکتی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق میکسیکو کی صدرنے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مزید پڑھیں

کینیڈا: اونٹاریو لبرل پارٹی کی جانب سے 2پاکستانی امیدوار منتخب

اوٹاوا (انٹرنیشنل ڈیسک) کینیڈا کے صوبے اونٹاریو کی لبرل پارٹی نے 2 پاکستان نژاد قیصر ڈار اور مظہر شفیق کو صوبائی الیکشن کے لیے امیدوار منتخب کر لیا۔ کینیڈا کے صوبے اونٹاریو کے الیکشن میں قیصر ڈار مسی ساگا ایرن ملز سے ،جب کہ مظہر شفیق اسکابورو سینٹر کے حلقے سے الیکشن میں حصہ لیں مزید پڑھیں

فضائی آلودگی: نئی دہلی میں ہائی برڈ تعلیمی ماڈل متعارف

نئی دہلی(انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں فضائی آلودگی کی وجہ سے بند اسکولوں کوہائبرڈ تعلیمی ماڈل کے ساتھ دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق انڈین ائر کوالٹی مینجمنٹ کمیشن نے دارالحکومت میں ہائبرڈ تعلیم شروع کرنے کا حکم دیا ہے۔اس تناظر میں نئی دہلی کے تعلیمی اداروںمیں حاضری کا مزید پڑھیں