تہران: ایران کے صوبہ خراسان کے ضلع تباص میں کوئلے کی کان میں ہونے والے دھماکے سے 51 کان کن جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کوئلے کی کان میں دھماکے کا واقعہ دارالحکومت تہران سے 540 کلو میٹر دور صوبہ خراسان کے ضلع تباص میں مزید پڑھیں
زمرہ: عالمی حالات
بھارت میں سیمی کنڈکٹر پلانٹ لگانے پر امریکا رضامند
امریکا کے شہر ڈیلاویئر میں چار ملکی اتحاد ’’کواڈ‘‘ کے سربراہ اجلاس کے موقع پر امریکی صدر جو بائیڈن اور بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کے درمیان دوطرفہ تعلقات بہتر بنانے پر بات چیت ہوئی ہے۔ امریکا نے ڈرون ڈیل کی تعمیل میں تیزی کی ہدایت کرنے کے ساتھ ساتھ بھارتی قیادت کو یقین دلایا ہے مزید پڑھیں
ہائے رے نریندر مودی کی ’’انسانیت نوازی‘‘
بھارت کے وزیرِاعظم نریندر مودی نے امریکا میں چار ملکی اتحاد کے سربراہ اجلاس میں کہا ہے کہ آج کی دنیا طرح طرح کے مناقشوں سے اَٹی پڑی ہے۔ ایسے میں امن کا قیام انتہائی دشوار عمل ہوکر رہ گیا ہے۔ لازم ہے کہ تمام بڑی قوتیں ملک کر دنیا کو ڈھنگ سے چلانے کے مزید پڑھیں
غزہ میں الجزیرہ کے دفتر پر صہیونی فوج کا چھاپہ، نشریات رکوادیں
غزہ:صہیونی فوجیوں نے غزہ سٹی میں الجزیرہ ٹی وی کے دفتر پر دھاوا بول کر لائیو نشریات رکوادیں اور عملے کو کیمروں اور دیگر سامان سمیت نکل جانے کا حکم دے دیا۔ یہ کارروائی قطر کے میڈیا آؤٹ لیٹ کی لیٹ نائٹ نشریات کے دوران کی گئی۔ واضح رہے کہ غزہ سٹی میں الجزیرہ کے مزید پڑھیں
امریکی انتخابات: ووٹروں میں اتفاق کے لیے ڈانس پارٹی؟
No media source currently available
اسرائیل کو حزب اللہ کمانڈر کے قتل کی قیمت چکانا پڑے گی ،حماس
غزہ:فلسطینی مزاحمتی تحریک(ِ حماس) نے کہا ہے کہ اسرائیل کو حزب اللہ کمانڈر ابراہیم عقیل کے قتل کی قیمت چکانا پڑے گی۔ قابض اسرائیلی حکومت جو کچھ کر رہی ہے وہ کھلی جارحیت ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق حماس نے لبنان میں حزب اللہ کمانڈر ابراہیم عقیل کے قتل کی مذمت کی اور کہا کہ مزید پڑھیں
مندر میں بانٹے جانے والے لڈوؤں نے بھی ہنگامہ کھڑا کردیا
بھارت کے چند بڑے مندروں میں پرساد کے طور پر بانٹے جانے والے لڈوؤں نے بھی عجیب ہی قضیہ کھڑا کردیا ہے۔ چند روز قبل جنوبی ریاست آندھرا پردیش کے وزیرِاعلیٰ چندرا بابو بائیڈو نے الزام لگایا تھا کہ جنوبی ہند کے معروف تروپتی مندر میں پرساد کے طور پر بانٹے جانے والے لڈو دراصل مزید پڑھیں
کیا اب چاکلیٹ بم انٹری دینے والا ہے؟
مہذب دنیا نے جنگ کے لیے بھی اصول مرتب کیے ہیں۔ دینی تعلیمات بھی جنگ کے اصول وضع کرتی ہیں۔ اسلام کہتا ہے کہ جنگ کے دوران غیر متحارب لوگوں یعنی ہتھیار اٹھاکر مقابلے پر نہ آنے والوں کو کسی بھی حال میں کچھ نہ کہا جائے۔ اِن میں خواتین، بچے اور معمر افراد خاص مزید پڑھیں
غزہ:اسرائیلی فوج کی دہشتگردی میں مزید 119 فلسطینی شہید
مقبوضہ بیت المقدس:اسرائیلی فوج کی دہشت گردی میں مزید 119 فلسطینی شہید ہو گئے۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوج کی بمباری اور دیگر حملوں مزید 119 فلسطینیوں نے جام شہادت نوش کرلیا۔ اسرائیلی فوج نے غزہ کے علاقے میں ایک اسکول پر فضائی حملہ کیا، جس مزید پڑھیں
بھارتی چیف جسٹس کے گھر پوجا میں مودی کی شرکت پر تنازع
بھارت کے چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی رہائش گاہ پر منعقد ہونے والی گنیش پوجا میں وزیرِ اعظم نریندر مودی کی شرکت نے ایک بڑے تنازع کو جنم دے دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی یہ بحث چھڑ گئی ہے کہ عدلیہ اور انتظامیہ کے درمیان جو فاصلہ ہونا چاہیے اسے برقرار رکھنے کی مزید پڑھیں