اومیکرون کے باعث دنیا بھر میں گزشتہ روز 11 ہزار 43 مقامی پروازیں تاخیر کا شکار

ہفتے کے روز امریکا کے کچھ حصوں میں خراب موسم اور کورونا کی اومیکرون قسم کے پھیلاؤ کے باعث فضائی سفر شدید متاثر رہا۔ دنیا بھر میں منسوخ ہونے والی 4 ہزار 698 پروازوں میں سے 2 ہزار 723 پروزیں امریکا کی تھیں۔ اس کے علاوہ دنیا بھر میں گزشتہ روز 11 ہزار 43 مقامی مزید پڑھیں

بھارت میں مسلم خواتین کی ‘آن لائن نیلامی’ کا ایک اور واقعہ، مقدمہ درج

نئی دہلی —  بھارت میں حزبِ اختلاف کے رہنماؤں اور سماجی حلقوں نے مسلم خواتین کی تصاویر بغیر اجازت انٹرنیٹ پر ڈالنے اور اُن کی مبینہ طور پر ‘آن لائن نیلامی’ مہم شروع کرنے کی مذمت کی ہے۔ رپورٹس کے مطابق میڈیا ادارے ’دی وائر‘ سے وابستہ صحافی عصمت آرا نے، جن کی تصویر ’بلی مزید پڑھیں

بھارتی کشمیر میں ریئل اسٹیٹ کانفرنس؛ ‘اس کا مقصد شناخت کو ختم اور آبادی کا تناسب تبدیل کرنا ہے’

سرینگر —  بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر کی مقامی حکومت کا کہنا ہے کہ اسے علاقے میں انڈسٹری ڈویلپمنٹ اسکیم یعنی صنعتی ترقی کے منصوبوں کے لیے 44 ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی تجاویز موصول ہو چکی ہیں اور یہ رقم جلد 60 ہزار کروڑ روپے تک پہنچنے کی امید ہے۔ حکومت کا مزید پڑھیں

والدین اپنے بچے فروخت کرنے لگے، افغانستان میں ایسا کیوں ہو رہا ہے؟

ویب ڈیسک —  افغانستان میں طالبان کے قبضے کے بعد امدادی تنظیمیں اور اقوامِ متحدہ کے امدادی ادارے گزشتہ کئی ماہ سے بار بار جس بحران سے خبردار کر رہے ہیں ، اس نے ایک عام افغان شہری کے لئے اتنی مشکلات پیدا کر دی ہیں کہ اپنے ہی بچوں کی ذمہ داری اٹھانا ان مزید پڑھیں

‘حجام داڑھیاں مونڈنے یا تراشنے سے گریز کریں’؛ طالبان کا نیا حکم نامہ

اسلام آباد —  طالبان نے حال ہی میں خواتین کے سفر کے حوالے سے پابندیاں عائد کی تھی۔ اب مردوں پر بھی نئی پابندیاں لگتی نظر آ رہی ہیں۔ طالبان کی حکومت نے ایک نئے حکم نامے میں حجاموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ داڑھی مونڈنے یا تراشنے سے گریز کریں کیوں کہ یہ مزید پڑھیں

افغان شہریوں کی امریکہ میں عارضی داخلے کی سیکڑوں درخواستیں مسترد

عارضی داخلہ، جسے امریکہ میں انسانی بنیادوں پر دیا گیا ‘پیرول’ کہا جاتا ہے، اسے ایسی شدید ایمرجنسی کی صورت میں استعمال کیا جاتا ہے جب ویزا لگوانے کا وقت یا گنجائش باقی نہ رہے

وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ مجھے ملک چھوڑنے کا فیصلہ کرنا پڑے گا، اشرف غنی

ویب ڈیسک —  سابق افغان اور امریکی حکام کے بیانات کی نفی کرتے ہوئے، افغانستان کے سابق صدر نے کہا ہے کہ ان کے مشیر نے انھیں چند ہی منٹوں کے اندر یہ فیصلہ کرنے کے لیے کہا تھا کہ آیا وہ دارالحکومت کابل چھوڑنے پر تیار ہیں؟ یہ وہ وقت تھا جب 15 اگست مزید پڑھیں

اکبر الہ آبادی کا نام تبدیل کرنے پر بھارتی حکومت پر تنقید، ویب سائٹ ہیک ہونے کا دعویٰ

بھارتی ریاست اتر پردیش کی حکومت نے اردو کے معروف شاعر سید اکبر حسین رضوی المعروف اکبر الہ آبادی کا نام تبدیل کرنے پر ہونے والی تنقید کے بعد دعویٰ کیا ہے کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ویب سائٹ ہیک کرکے شاعر کا نام تبدیل کیا گیا تھا۔ اترپردیش کی ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ویب مزید پڑھیں

گاندھی اور اسلام مخالف ہندو رہنما کی گرفتاری بھارت میں موضوع بحث کیوں؟

نئی دہلی —  بھارت کی ریاست چھتیس گڑھ میں رائے پور کی پولیس نے مہاتما گاندھی اور مسلمانوں کے خلاف توہین آمیز اور اشتعال انگیز تقریر کرنے کے الزام میں ایک ہندو مذہبی رہنما کالی چرن مہاراج کو گرفتار کر لیا ہے۔ رائے پور کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس پرشانت اگروال نے میڈیا کو بتایا کہ مزید پڑھیں

بھارتی کشمیر میں نایاب پرندوں کے ڈیرے

بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں ان دنوں دنیا کے سرد ترین علاقوں سے آنے والے مختلف اقسام کے نایاب پرندوں نے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں۔ کشمیر آنے والے ان پرندوں کی تعداد ماضی سے کہیں زیادہ ہے۔ البتہ یہاں ان پرندوں کو شکاریوں سے خطرات بھی لاحق ہیں۔ مزید بتا رہے ہیں زبیر ڈار مزید پڑھیں