کابل میں احتجاج: ‘طالبان کے اقدامات کے خلاف آواز بلند نہ کی تو خواتین کا مستقبل تاریک ہو گا’

اسلام آباد —  افغانستان میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد سول سوسائٹی اور انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی خواتین مختلف مواقع پر احتجاج کر رہی ہیں۔ منگل کو بھی ایک ایسا ہی مظاہرہ دارالحکومت کابل میں کیا گیا جہاں مسلح طالبان نے مبینہ طور پر ہوائی فائرنگ کی۔ کابل میں ہونے مزید پڑھیں

افغان خواتین کا وزارت ‘امر بالمعروف اور نہی عن المنکر’ سے اختلاف کیا ہے؟

ویب ڈیسک —  طالبان سیکیورٹی فورسز نے منگل کو افغانستان میں خواتین پر عائد پابندیوں کے خلاف کابل میں ہونے والے احتجاج کی شرکاٗ کو منتشر کرنے کے لئے ہوائی فائرنگ کی۔احتجاج میں شریک خواتین نے صنف کی بنیاد پر تعصب پر مبنی سلوک کے خلاف نعروں پر مبنی پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین مزید پڑھیں

پاکستان افغانستان سرحد پر باڑ کا تنازع؛ ’افغان عوام ڈیورنڈ لائن کے معاملے میں بہت حساس ہیں‘

اسلام آباد —  افغانستان میں طالبان کے برسرِ اقتدار آنے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان سرحد پر خاردار باڑ لگانے کا تنازع ایک بار پھر شدت اختیار کرتا جا رہا ہے۔ پاکستان کی فوج کی نصب کردہ خاردار باڑ کو مبینہ طور افغان طالبان کے مسلح اہلکاروں کے اکھاڑنے کا واقعہ گزشتہ ہفتے بھی مزید پڑھیں

معاشرتی مسائل سے آگاہی تک؛ 2021 کے ٹاپ 10 پاکستانی ڈرامے

کراچی —  گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری بھی تیزی سے پروان چڑھ رہی ہے۔ ڈراموں میں سماجی مسائل سے لے کر معاشرے کے مختلف پہلوؤں کی عکاسی کی جا رہی ہے۔ ایک زمانہ تھا جب پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کے ڈرامے پہلے ٹی وی اور پھر دنیا بھر میں مزید پڑھیں

پاکستان کا بڑھتا ہوا غیر ملکی قرض، کیا ملک دیوالیہ ہو سکتا ہے؟

اسلام آباد —  پاکستان کی حکومت کا کہنا ہے کہ اس نے رواں سال 12 ارب ڈالر سے زائد کے غیر ملکی قرض کی ادائیگی کی ہے اور پانچ برس میں لگ بھگ 55 ارب ڈالر قرض واپس کیے جائیں گے۔ حکومت کی جانب سے قرض کی ادائیگیوں کے باوجود غیر ملکی قرض میں مسلسل مزید پڑھیں

رانا شمیم کا بیانِ حلفی؛ ’ججز کو مشکوک بنانے کی کوشش پر کارروائی شروع کی گئی’

اسلام آباد —  اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کے بیانِ حلفی کی خبر پر توہینِ عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔​ عدالت نے گلگت بلتستان کے سابق جج رانا شمیم اور صحافی انصار عباسی سمیت دیگر افراد کے خلاف فردِ جرم عائد کرنے کے لیے سات جنوری کی تاریخ مزید پڑھیں

اسلام آباد: وفاقی کابینہ سے فنانس ترمیمی بل کی منظوری پھر التوا کا شکار

اسلام آباد —  حکومتِ پاکستان کے متعدد اعلانات کے باوجود وفاقی کابینہ سے منی بجٹ (فنانس ترمیمی بل 2022-2021 کا مسودہ پھر منظور نہیں ہو سکا۔ اس سے قبل وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا تھا کہ منگل کو وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد فنانس بل بدھ کو قومی اسمبلی میں مزید پڑھیں

سال 2021: بھارت کو کن چیلنجز کا سامنا رہا؟

بھارت کو رواں سال کئی اندرونی اور بیرونی معاملات سے لے کر سرحد پر چیلنجز کا بھی سامنا رہا۔ ملک میں کرونا وائرس کی قسم ‘ڈیلٹا’ سے جہاں لاکھوں افراد متاثر ہوئے وہیں وبا نے ملک کے لیے معاشی مشکلات بھی پیدا کیں۔ سال 2021 میں بھارت کو کن چیلنجز کا سامنا رہا؟ جانیے اس ویڈیو مزید پڑھیں

جب بینظیر بھٹو کے ساتھ طے نصف گھنٹے کا انٹرویو ایک گھنٹے سے زیادہ وقت لے گیا

واشنگٹن ڈی سی —  واشنگٹن میں یہ دسمبر کی ایک سرد صبح تھی۔ وہ میری ہفتہ وار چھٹی کا دن تھا۔ ابھی میں بستر ہی میں تھا کہ میرے ٹیلیفون کی گھنٹی بجی ٹیلیفون اٹھایا تو دوسری جانب ہمارے ایک دوست تھے جو پیپلز پارٹی کے ایک پرانے کارکن تھے اور اب دنیا سے رخصت مزید پڑھیں