مذاکرات اور لڑائی کی تیاری ساتھ ساتھ: چین کے لیے بائیڈن کی دو جہتی پالیسی

ویب ڈیسک —  امریکہ اور چین کے درمیان حالیہ وقت میں ہونے والے عسکری مکالمے پر مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ مکالمہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب رواں ماہ ہی امریکی دفاع بجٹ میں اضافہ ہوا ہے۔ مبصرین کا خیال ہے کہ اس اضافے سے صدر جو بائیڈن کی چین سے متعلق پالیسی مزید پڑھیں

کراچی میں سیوریج لائن میں گیس بھرنے سے دھماکے، رکن اسمبلی کے والد سمیت 16 افراد ہلاک

کراچی —  کراچی کے علاقے شیر شاہ میں دھماکے سے 16 افراد ہلاک جب کہ ایک درجن سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں کراچی سے منتخب ہونے والے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکنِ قومی اسمبلی عالمگیر خان کے والد بھی شامل ہیں۔ شیرشاہ میں ہونے والے دھماکے سے مزید پڑھیں

درہ آدم خیل: وفاقی وزیر شبلی فراز پر حملہ، ڈرائیور زخمی

ویب ڈیسک —  پاکستان کے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز پر خیبر پختونخوا کے علاقے درہ آدم خیل میں مبینہ طور پر حملہ اور فائرنگ کی گئی ہے۔ جس میں اُن کا ڈرائیور زخمی ہوا ہے۔ شبلی فراز نے حملے اور اس میں ان کے ڈرائیور کے زخمی ہونے کی تصدیق کی مزید پڑھیں

پاکستانی کرکٹ ٹیم کو سپورٹ کرنے پربھارت میں 3 طلباکو جیل 

آگرہ:بھارت میں گزشتہ ماہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران 3 طلبا کے لیے بھارت کے خلاف پاکستان کی جیت کی خوشی جرم بنا دی گئی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی فتح کی خوشی منانے پر بھارتی عدالت نے شوکت غنی سمیت تینوں طلبا کو جیل بھیج دیا۔ مزید پڑھیں

او آئی سی اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ، افغانستان کی مدد کے لیے خصوصی فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد —  پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں افغانستان کی صورتِ حال پر ہونے والے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) وزرائے خارجہ اجلاس کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔ کانفرنس کے افتتاحی سیشن اور کئی گھنٹے جاری رہنے والے بند کمرہ اجلاس کے بعد او آئی سی کے سیکریٹری مزید پڑھیں

اسلامی ممالک کی تنظیم افغانستان کے اقتصادی بحران کے حل میں کردار ادا کرسکے گی؟

اسلام آباد —  پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے اجلاس کو افغانستان کو درپیش اقتصادی مشکلات اور موسمِ سرما میں انسانی بحران کے خدشات کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ اقوامِ متحدہ کے بعد اسلامی دنیا کے سب سے بڑے سیاسی پلیٹ فارم او آئی مزید پڑھیں

خیبرپختونخوا: 17 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ، سیکیورٹی کے سخت انتظامات

پشاور —  پاکستان کے صوبے خیبرپختونخوا کے 17 اضلاع میں مقامی حکومتوں کے انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے جس کے لیے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ پولنگ کا آغاز اتوار کی صبح آٹھ بجے ہوا جو بغیر کسی وقفے کے شام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔ کن اضلاع میں انتخابات مزید پڑھیں

امرتسر: گولڈن ٹیمپل میں ‘بے حرمتی’ کے الزام میں نوجوان تشدد سے ہلاک

نئی دہلی —  بھارتی ریاست پنجاب کے شہر امرتسر میں واقع سکھوں کے مقدس مقام گولڈن ٹیمپل میں مبینہ طور پر مقدس تلوار کی بے حرمتی کے الزام میں ایک نوجوان کو مشتعل ہجوم نے تشدد کر کے ہلاک کر دیا۔ رپوٹس کے مطابق ہفتے کی شام کو ایک نامعلوم شخص دیوار پھلانگ کر گولڈن مزید پڑھیں

بھارت: کیرالہ میں 24 گھنٹوں میں دو سیاسی کارکنوں کے قتل کے بعد کشیدگی

نئی دہلی —  بھارت کی جنوبی ریاست کیرالہ میں سوشل ڈیمو کریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایک ایک رہنما کے قتل کے بعد کشیدگی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق پولیس نے علاقے میں لوگوں کے اجتماع پر پابندی عائد کر مزید پڑھیں

او آئی سی کا اجلاس اسلام آباد میں مگر پانچ مسلمان ممالک کے وزرا دہلی کیوں گئے؟

نئی دہلی —  ایک طرف جہاں پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں افغانستان کے مسئلے پر اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس منعقد ہوا اور افغانستان کی فوری مدد پر زور دیا گیا وہیں افغانستان پر بھارت کے دار الحکومت نئی دہلی میں بھی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ مزید پڑھیں