بھارت: مسلم مخالف مبینہ اشتعال انگیز نعرے بازی، بی جے پی رہنما سمیت چھ افراد گرفتار

نئی دہلی —  بھارتی دارالحکومت دہلی کی پولیس نے اتوار کو پارلیمنٹ کے نزدیک جنتر منتر پر ہونے والے ایک پروگرام میں مسلمانوں کے خلاف مبینہ طور پر اشتعال انگیز اور قابلِ اعتراض نعرے بازی اور تقریروں پر کارروائی کرتے ہوئے حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایک رہنما، سابق ترجمان اور مزید پڑھیں

سپریم کورٹ میں ایڈہاک جج کی تقرری: ‘غیر ضروری آئینی بحران پیدا کرنے کی کوشش ہے’

کراچی —  سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس احمد علی شیخ کی بطور ایڈہاک جج تقرر کی تجویز سامنے آنے کے بعد وکلاء برادری کی جانب سے اس پر سخت ردِ عمل سامنے آرہا ہے۔ سندھ بار کونسل، سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن اور کراچی بار ایسوسی ایشن نے مزید پڑھیں

نور مقدم قتل کیس: تمام ملزمان کے نام ای سی ایل میں شامل

اسلام آباد —  پاکستان کے وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نور مقدم قتل کیس میں نامزد مرکزی ملزم ظاہر جعفر، اس کے والدین اور ملازمین کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل کر لیے ہیں۔ منگل کو اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران شیخ رشید نے بتایا مزید پڑھیں

راہول گاندھی کا جموں و کشمیر کو دوبارہ مکمل ریاست کا درجہ دینے کا مطالبہ

سرینگر —  بھارت میں حزبِ اختلاف کی بڑی جماعت کانگریس کے سینئر رہنما راہول گاندھی نے سری نگر میں اپنی پارٹی کے کارکنوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جموں و کشمیر کو دوبارہ ایک مکمل ریاست کا درجہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ پانچ اگست 2019 کو بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر کی مزید پڑھیں

امریکی انفرا سٹرکچر کی تعمیر نو کے لئے ایک ٹریلین ڈالر کا منصوبہ سینیٹ سے منظور

ویب ڈیسک —  امریکی سینیٹ نے منگل کے روز ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے ​اہم انفراسٹرکچر بل کی منظوری دی ہے ۔ بل کو امریکہ کی حکمران جماعت ڈیمو کریٹک پارٹی اور حزب اختلاف کی جماعت ریپبلکن پارٹی کے اراکین کی حمایت حاصل تھی۔ بل کی منظوری کو غیر معمولی اقدام سمجھا جا رہا ہے مزید پڑھیں

یونان کے جنگلات میں بھڑکتی آگ پر قابو پانے میں ناکامی، وزیر اعظم کی عوام سے معذرت

ویب ڈیسک —  یونان کے وزیر اعظم نے حکومت کی طرف سے ملک میں لگی جنگل کی آگ کو بجھانے میں موثر اقدامات نہ کرنے پر قوم سے معذرت کی ہے۔ وزیر اعظم اتیاکوس متسوٹاکیس نے گرمی کی لہر اور طویل خشک سالی کے حوالے دیتے ہوئے کہا کہ ان دو عوامل نے آگ بجھانے مزید پڑھیں