کوئٹہ — پاکستان کے صوبے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں زرغون روڈ پر پولیس وین کے قریب موٹر سائیکل بم دھماکے میں کم از کم دو پولیس اہلکار ہلاک جب کہ 21 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے واقعے میں دو پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ ٹوئٹر مزید پڑھیں
زمرہ: جنوبی ایشیاء
حزب اللہ کے راکٹ حملے کے بعد اسرائیلی توپ خانے کا جوابی وار
ویب ڈیسک — ایران کے حمایت یافتہ عسکری گروپ حزب اللہ نے جمعے کی صبح شمالی اسرائیل پر تقریباً 20 راکٹ فائر کیے، جس سے کئی اسرائیلی قصبوں میں لوگوں کو اپنے بچاؤ کے لیے پناہ گاہوں کا رخ کرنا پڑا۔ اسرائیل کی فوج نے کہا ہے کہ اس نے اپنے دفاعی نظام ‘آئرن ڈوم’ مزید پڑھیں
مصنوعی ذہانت سے بنے نقلی چہرے
No media source currently available
گلگت بلتستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں: ‘موسمیاتی تبدیلیوں کو اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں’
کراچی — گلگت بلتستان کی حکومت نے اس ماہ کے آغاز میں ہونے والی شدید بارشوں سے لینڈ سلائیڈنگ اور مختلف مقامات پر قراقرم ہائی وے کو پہنچنے والے نقصانات کے باعث سیاحوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اس دو روزہ پابندی کا مقصد سیاحوں کے تحفظ کو یقینی بنانا بتایا گیا مزید پڑھیں
شبرغان کے بعد طالبان کا قندوز اور سرِ پل پر بھی قبضے کا دعویٰ، افغان حکومت کی تردید
ویب ڈیسک — افغان طالبان نے صوبہ جوزجان کے دارالحکومت شبرغان کے بعد قندوز اور سرِ پل پر قبضے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔ جوزجان کے ایک مقامی قانون ساز نے تصدیق کی ہے کہ طالبان شبرغان سمیت صوبے کے 10 میں سے نو اضلاع پر قبضہ کر چکے ہیں۔ افغان حکومت نے مقامی قانون مزید پڑھیں
امریکہ اور برطانیہ کی اپنے شہریوں کو افغانستان چھوڑنے کی ہدایت
ویب ڈیسک — امریکہ اور برطانیہ نے افغانستان میں جاری لڑائی کے پیشِ نظر اپنے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ فوری طور پر افغانستان چھوڑ دیں اور اس مقصد کے لیے کمرشل پروازوں سے استفادہ کریں۔ وائس آف امریکہ کی عائشہ تنظیم کی رپورٹ کے مطابق ہفتے کو کابل میں امریکی سفارت خانے کی مزید پڑھیں
کیا نئے ایڈمنسٹریٹر اور پیپلز پارٹی کے رہنما مرتضیٰ وہاب کراچی کے مسائل حل کر سکیں گے؟
کراچی — وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کو ملک کے سب سے بڑے شہر اور صوبائی دارالحکومت کراچی کی بلدیہ عظمیٰ کا ایڈمنسٹریٹر مقرر کر دیا ہے۔ کراچی کے ایڈمنسٹریٹر کے طور پر مرتضیٰ وہاب کے تقرر کے علاوہ وزیر اعلیٰ سندھ نے مزید پڑھیں
خیبر پختونخوا: بچوں سے جبری مشقت اور گھروں میں ملازمت کرانے پر پابندی عائد
پشاور — صوبہ خیبر پختونخوا کی حکومت نے 14 سال سے کم عمر بچوں سے جبری مشقت اور گھروں میں ملازمت کرانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ صوبائی اسمبلی کی طرف سے گھریلو سطح پر کام کرنے والے ملازمین کے حقوق، فرائض اور مشکلات کے حل کے لیے ‘خیبر پختونخوا ہوم بیسڈ ورکرز ویلفیئر مزید پڑھیں
جاپان: ٹرین میں خواتین پر ایک شخص کا خنجر سے حملہ، 10 زخمی
ویب ڈیسک — جاپان کی پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے ٹوکیو میں ایک ٹرین کے 10 مسافروں پر خنجر سے حملہ کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا ہے. پولیس نے واضح کیا ہے کہ ٹرین میں ہونے والے اس حملے کا ٹوکیو میں جاری کھیلوں کے عالمی مقابلوں ’اولمپکس‘ سے تعلق نہیں مزید پڑھیں
افغانستان پر بھارت کی صدارت میں سیکیورٹی کونسل اجلاس؛ ’دہشت گردوں کی مدد کرنے والوں کو جواب دہ ٹھیرایا جائے‘
نئی دہلی — بھارت کی صدارت میں اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس ہوا جس میں افغانستان سے امریکہ کی فوج کے انخلا اور ملک کی مخدوش صورتِ حال پر غور کیا گیا۔ اقوام متحدہ میں بھارت کے مستقل مندوب ٹی ایس تری مورتی نے اپنے بیان میں کہا کہ پڑوسی ملک ہونے کی مزید پڑھیں