سابق صدر کی گرفتاری، جنوبی افریقہ میں بلووں اور لوٹ مار کے واقعات میں 72 افراد ہلاک

ویب ڈیسک —  جنوبی افریقہ میں سابق صدر جیکب زوما کے جیل جانے پر شروع ہونے والے مظاہروں کے دوران پولیس کے مطابق بلووں اور لوٹ مار کے واقعات میں 72 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ مشتعل ہجوم نے منگل کو پولیس کے ساتھ جھڑپیں کیں اور جنوبی افریقہ کے مختلف شہروں میں کاروباری مراکز مزید پڑھیں

پاکستان میں اداکاروں اور پروڈیوسرز کے مابین معاہدے کی ضرورت کیوں پیش آئی؟

کراچی —  اداکاروں کے حقوق کے تحفظ اور ان کے لیے آواز اٹھانے والی تنظیم ایکٹرز کلیکٹو ٹرسٹ (ایکٹ) اور پروڈیوسرز کی نمائندہ جماعت یونائیٹڈ پروڈیوسرز ایسوسی ایشن (یو پی اے) کے درمیان گزشتہ ہفتے گورنر ہاؤس کراچی میں ایک معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں۔ ایکٹ اور یو پی اے کے درمیان ہونے والے اس مزید پڑھیں

کوہستان: مسافر بس ‘حادثے’ کا شکار، 9 چینی باشندوں سمیت 13 افراد ہلاک

پشاور —  خیبرپختونخوا کے شمالی پہاڑی علاقے اپر کوہستان میں گلگت جانے والی ایک مسافر بس میں دھماکے کے نتیجے میں نو چینی انجینئروں اور فرنٹیئر کور کے دو اہلکاروں سمیت 13 افراد ہلاک اور لگ بھگ 17 زخمی ہوگئے ہیں۔ واقعے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی اکثریت غیر ملکیوں کی ہے جو مزید پڑھیں

فرانس: کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کا الزام، گوگل پر 59 کروڑ 30 لاکھ ڈالر جرمانہ عائد

ویب ڈیسک —  اجارہ داری کے عمل کی روک تھام پر مامور فرانسیسی ادارے ​نے منگل کے روز گوگل پر 500 ملین یورو (593 ملین ڈالر) جرمانہ عائد کیا ہے۔ ریگولیٹر کی جانب سے یہ جرمانہ کاپی رائٹ کے ضمن میں آتا ہے، جس کی ضرورت اس وقت پڑی جب گوگل فرانس کے نیوز پبلشرز مزید پڑھیں

پنجاب بورڈ کی بغیر اجازت شائع کتب کے خلاف کارروائی، ملالہ کی تصویر والی 200 کتابیں ضبط

لاہور —  پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ​ نے غیر ملکی پبلشر کی نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کی تصویر والی کتابیں ضبط کر لی ہیں۔ ٹیکسٹ بک بورڈ کے مطابق کتاب بغیر اجازت کے چھاپی گئی ہے۔ دوسری جانب غیر ملکی پبلشر کے مطابق وہ معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔ آکسفرڈ یونیورسٹی پریس مزید پڑھیں

بھارتی کشمیر: داعش کے لیے مقامی نوجوان بھرتی کرنے کی سازش ناکام بنانے کا دعویٰ

سری نگر —  بھارت کی نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے نئی دہلی کے زیرِ انتظام کشمیر میں متعدد مقامات پر چھاپے مار کر ایک درجن افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ ایجنسی کا دعویٰ ہے کہ یہ افراد بھارتی کشمیر کے نوجوانوں کو شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ (داعش) میں شامل مزید پڑھیں

ضلع کرم اور اورکزئی میں عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی، دو سیکیورٹی اہلکار ہلاک

پشاور —  خیبر پختونخوا کے قبائلی اضلاع کرم اور اورکزئی کے سرحدی علاقوں میں عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی میں پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کے ایک افسر سمیت دو اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوئے ہیں۔ فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ کے بیان کے مطابق یہ کارروائی فرنٹیر کور (ایف سی) میں شامل تھل اسکاؤٹس مزید پڑھیں