ویب ڈیسک — بھارت کے وزیرِ اعظم نریندر مودی نے اپنی کابینہ میں بڑی تبدیلیاں کرتے ہوئے صحت، آئی ٹی اور تیل کی وزارتوں کے لیے نئے وزیر مقرر کردیے ہیں۔ کابینہ میں بڑی تبدیلی سے قبل بدھ کو 12 وزیروں نے استعفی دیا تھا جس کے بعد 43 نئے وزرا نے حلف اٹھایا تھا۔ مزید پڑھیں
زمرہ: جنوبی ایشیاء
جمعرات، 8 جولائی 2021 کا بلیٹن
No media source currently available
چین کا بڑھتا ہوا اثر و رسوخ، پینٹگان کا اظہار تشویش
ویب ڈیسک — امریکہ کی انڈو پیسیفک کمان، امریکی محکمہ دفاع اور امریکہ کے انٹیلی جنس کے ادارے چین کی بڑھتی ہوئی فوجی قوت سے لے کر، ان کے بقول، اس کے دلیرانہ سائبر حملوں اور جاسوسی کی کھلی مہموں کے بارے میں بارہا خبردار کر چکے ہیں۔ اب امریکی فوجی انٹیلی جنس کے ایک مزید پڑھیں
‘جب تک سب کو ویکسین نہیں لگ جاتی، سبھی کے لیے خطرہ باقی رہے گا’
ویب ڈیسک — اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کی دنیا میں تیزی سے پھیلتی ہوئی اقسام کا مقابلہ ویکسین کی مساوی تقسیم کو یقینی بنانے سے ہی کیا جا سکتا ہے۔ سیکریٹری جنرل انٹونیو گوتیریس نے انتباہ کیا ہے کہ اگر وائرس کی اقسام کو جنگل کی آگ کی مانند پھیلنے دیا مزید پڑھیں
صدر بائیڈن افغانستان سے فوجی انخلا اور طالبان کے حملوں پر آج خطاب کر رہے ہیں
ویب ڈیسک — امریکی صدر جو بائیڈن افغانستان سے امریکی فوجی انخلا کے بارے میں، جسے طالبان جنگجوؤں کی پیش قدمی کے باعث تنقید کا سامنا ہے، آج (جمعرات) کو خطاب کریں گے۔ اپنے اس خطاب سے قبل صدر بائیڈن اور نائب صدر کاملا ہیرس نے انخلا کے بارے میں قومی سلامتی کے راہنماؤں سے مزید پڑھیں
ایغور مسلمانوں کے خلاف چین کی مہم میں مسلم ممالک بھی ‘معاون’
No media source currently available
تصفیے کے بعد سوئز کینال میں پھنسنے والا بھاری مال بردار جہاز بحیرۂ روم روانہ
ویب ڈیسک — مصر کے حکام نے بتایا ہے کہ بدھ کے روز طے پانے والے تصفیے کے نتیجے میں اس سال کے اوائل میں تقریباً ایک ہفتے تک سوئز کینال میں پھنسے رہنے والے سمندری جہاز کو بحیرہ روم کے لیے روانہ ہونے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ بڑے حجم کا مال بردار مزید پڑھیں
خوبصورتی اصلی ہے یا نقلی، بتانا ضروری ہو گا، ناروے کے قانون میں ترمیم
ویب ڈیسک — لمبا قد، سڈول جسم، ستواں ناک اور بے داغ جلد، معاشرے میں پروان چڑھتے خوبصورتی کے اس غیر حقیقی معیار کا مقابلہ کرنے کے لئے ناروے کی پارلیمنٹ نے حال ہی میں اپنے ایک قانون میں ترمیم کی ہے۔ دنیا بھر میں ٹی وی اور میگزین اشتہارات میں جسم یا چہرے کے مزید پڑھیں
دلیپ کمار کے پاکستان کے یادگار دورے
پشاور — بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار دلیپ کمار دنیا سے رخصت ہو گئے لیکن یہ اپنے چاہنے والوں کے دلوں پر ہمیشہ راج کریں گے۔ اداکار دلیپ کمار کا تعلق پاکستان کے شہر پشاور سے تھا اور انہوں نے اپنی زندگی میں دو مرتبہ پاکستان کا دورہ بھی کیا تھا۔ یوسف خان المعروف دلیپ مزید پڑھیں
چین کو جبر سے کیسے روکیں؟ بلنکن کی ایغور مسلمانوں سے آن لائن مشاوت
ویب ڈیسک — امریکہ کے وزیرِ خارجہ اینٹنی بلنکن نے چین کے ایغور مسلمانوں سے بذریعہ ویڈیو لنک گفتگو کی ہے جنہیں چین کے شمال مغربی صوبے سنکیانگ میں مبینہ طور پر کیمپوں میں رکھا گیا تھا۔ منگل کو ہونے والی اس گفتگو کا مقصد چین کی اس مسلمان اقلیت پر گزرنے والے حالات سے مزید پڑھیں