میامی سانحہ: ملبے سے مزید 10 نعشیں برآمد، تعداد 46 ہو گئی، درجنوں کی تلاش 14ویں روز بھی جاری

ویب ڈیسک —  امریکی ریاست فلوریڈا کے تفریحی شہر میامی کے ساحل پر چودہ روز قبل زمین بوس ہونے والی 12 منزلہ رہائشی عمارت کے ملبے میں دبے افراد کی تلاش اب بھی جاری ہے۔ مزید نعشیں ملنے کے بعد ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 46 ہوگئی ہے جب کہ درجنوں افراد اب مزید پڑھیں

تصفیے کے بعد سوئیر کینال میں پھنسنے والا بھاری مال بردار جہاز بحیرہ روم روانہ

ویب ڈیسک —  مصر کے حکام نے بتایا ہے کہ بدھ کے روز طے پانے والے تصفیے کے نتیجے میں اس سال کے اوائل میں تقریباً ایک ہفتے تک سوئیز کینال میں پھنسے رہنے والے سمندری جہاز کو بحیرہ روم کے لیے روانہ ہونے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ بڑے حجم کا مال بردار مزید پڑھیں

بھارتی وزیر اعظم کی دلائی لاما کو سالگرہ کی مبارک باد، چین کی ناراضگی مول لینے کا خطرہ

ویب ڈیسک —  ایک ایسے وقت جب بھارت اور چین میں کشیدگی برقرار ہے، بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے تبت کے روحانی رہنما دلائی لاما سے خیر سگالی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ان کی سالگرہ کی مبارک باد دی ہے۔ دلائی لاما سن 1959 میں تبت کے علاقے میں چین کے خلاف ناکام مزید پڑھیں

سندھ: حکومتی سطح پر ‘بهگود گیتا’ کی اشاعت کے لیے فنڈز مختص، ہندو برادری کا خیر مقدم

کراچی —  پاکستان کے صوبے سندھ کی حکومت نے ہندو مذہب کی مقدس کتاب ‘بھگود گیتا’ کی کاپیاں چھاپنے کے لیے حالیہ سالانہ مالیاتی بجٹ میں فنڈز مختص کیے ہیں۔ پاکستان میں پہلی مرتبہ کسی بھی اقلیت برادری کی مقدس کتاب سرکاری خرچے پر چھاپی جا رہی ہے۔ ملک میں بسنے والی ہندو برادری کی مزید پڑھیں

بالی وڈ لیجنڈ دلیپ کمار انتقال کر گئے

ویب ڈیسک —  بالی وڈ کے لیجنڈ اداکار یوسف خان عرف دلیپ کمار 98 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دلیپ کمار کو سانس لینے میں دشواری پر 30 جون کو ممبئی کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ طبیعت بگڑنے پر انہیں انتہائی نگہداشت یونٹ میں مزید پڑھیں

طالبان کے خلاف لڑنے والے ‘سنگوریان’ جنگجو کون ہیں؟

ویب ڈیسک —  امریکہ کے افغانستان سے فوجی انخلا کے دوران طالبان اور افغان سیکیورٹی فورسز کے درمیان مختلف علاقوں میں جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ تاہم افغان سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ صوبہ ہلمند میں ‘سنگوریان’ نامی ملیشیا کے جنگجو بھی طالبان کے خلاف نبرد آزما ہیں۔ ‘سنگوریان’ جنگجو گروپ کا زیادہ اثر و مزید پڑھیں

افغانستان سے امریکہ کی فوج کا 90 فی صد انخلا مکمل

ویب ڈیسک —  امریکہ کی سینٹرل کمانڈ نے منگل کو اعلان کیا ہے کہ افغانستان سے فوج کا انخلا 90 فی صد مکمل ہو گیا ہے۔ یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کچھ روز قبل ہی امریکہ اور بین الاقوامی فورسز نے بگرام اڈے کو خالی کیا ہے۔ یہ اڈہ طالبان کو مزید پڑھیں

پاکستان میں گاڑیوں کے لیے بینکوں سے قرض کا حصول بلند ترین سطح پر، وجہ کیا ہے؟

کراچی —  پاکستان میں گزشتہ کئی ماہ سے جہاں گاڑیوں کی تیاری اور فروخت میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، وہیں گاڑیاں خریدنے کے لیے بینکوں سے قرضے لینے (آٹو فنانسنگ) کے شعبے میں تیزی دیکھی گئی ہے۔ پاکستان کے مرکزی بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مجموعی طور پر ملک میں مزید پڑھیں

روس میں مسافربردار طیارے کے حادثے میں 28 افراد ہلاک

ویب ڈیسک —  روس کی سرکاری ایوی ایشن ایجنسی نے کہا ہے کہ کامچاٹکا کے علاقے میں لاپتا ہونے والے مسافر بردار طیارے کا ملبہ اوخوٹسکا کے ساحل کے قریب ایک ائیر پورٹ کے رن وے سے لگ بھگ پانچ کلومیٹر کے فاصلے سے مل گیا ہے۔ بدقسمت طیارہ اس ایئرپورٹ پر لینڈ کرنے والا مزید پڑھیں