بھاری اکثریت سے جیت پر بائیڈن کی نئے برطانوی وزیرِ اعظم کو مبارکباد، خصوصی تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم

روس کے ساتھ یوکرین کی جنگ کے لیے برطانوی حمایت "غیر متزلزل” ہے۔ یہ بات برطانیہ کے نئے وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی فون کال میں جمعے کے روز امریکی صدر جو بائیڈن سے کہی ہے۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے جمعہ کو برطانیہ کے نئے وزیر اعظم کیئر مزید پڑھیں

میں انتخابی دوڑ میں موجود رہوں گا اور جیتوں گا: بائیڈن

میں انتخابی دوڑ میں موجود رہوں گا، یہ بات امریکی صدر جو بائیڈن نے جمعے کے روز ایک انتخابی ریلی میں کہی اور پھر امریکی ٹیلی ویژن نیٹ ورک اے بی سی کے ساتھ ایک انٹرویو کی ریکارڈنگ میں اس کا اعادہ بھی کیا۔ صدر بائیڈن کی دوبارہ منتخب ہونے کی کوشش اس وقت خطرے مزید پڑھیں

امریکہ میں یومِ آزادی کا جشن

امریکہ میں چار جولائی کو ملک کا 248 واں یومِ آزادی منایا گیا۔ اس موقع پر امریکہ بھر میں پریڈز، تفریحی پروگرامز، پکنک، تقاریر اور آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔ وائٹ ہاؤس نے بھی یومِ آزادی کے لیے تقریبات کا اہتمام کیا جس میں صدر بائیڈن اور خاتونِ اول جل بائیڈن نے امریکی فیملیز مزید پڑھیں

بائیڈن کا صدارتی مباحثے میں خراب کارکردگی کا اعتراف؛ انتخابی دوڑ میں رہنے کا عزم

واشنگٹن _ امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے ایک انٹرویو میں صدارتی الیکشن مہم کے پہلے مباحثے میں اپنی خراب کارکردگی کا اعتراف کیا ہے۔ البتہ وائٹ ہاؤس میں یومِ آزادی کی تقریب کے دوران انہوں نے کہا کہ وہ کہیں نہیں جا رہے۔ جمعرات کو امریکہ کے 248ویں یومِ آزادی کے سلسلے میں وائٹ مزید پڑھیں

امریکہ:نارتھ کیلی فورنیامیں جنگل کی آگ،ہزاروں نقل مکانی پر مجبور

ویب ڈیسک —  امریکہ میں ریاست نارتھ کیلی فورنیا میں جنگل میں لگی آگ کو آبادیوں کی جانب پھیلنے سے روکنے کے لیے فائرفائٹرز مسلسل کوششیں کرتے رہے۔آگ کے گھروں تک پہنچنے سے روکنے کے لیے ہیلی کاپٹرز کے ذریعے پانی کا چھڑکاؤ جاری رہا۔ اس سے قبل شدید گرمی کی لہر کی وجہ سے مزید پڑھیں

جب امریکی اپنا جشنِ آزادی منانا بھول گئے

امریکہ میں یومِ آزادی 1776 میں برطانیہ کی نو آبادیات میں شامل 13 ریاستوں کی آزادی اور متحدہ ریاست کے قیام کے فیصلے کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ یوم آزادی کا جشن منانے سے متعلق امریکہ کے دوسرے صدر جان ایڈمز نے 1776 میں اپنی اہلیہ کو ایک خط میں لکھا تھا کہ یہ مزید پڑھیں

میں الیکشن لڑوں گا، مجھے انتخابی دوڑ سے نکالا نہیں جا سکتا: بائیڈن

ویب ڈیسک۔۔۔صدر جو بائیڈن نے امریکہ کے صدارتی انتخابات کی دوڑ سے دست بردار نہ ہونے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔بدھ کو امریکہ کی 23 ڈیموکریٹک ریاستوں کے گورنروں سے ملاقات کر کے انہوں نےاپنے اہم سیاسی ساتھیوں کو یہ یقین دلانے کی کوششکی کہ وہ اس سال نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات مزید پڑھیں

امریکہ افغان قیدیوں کو رہا کرے تو امریکیوں کی رہائی پر غور ہو سکتا ہے، طالبان

اگر امریکہ افغان قیدیوں کو رہا کر دے تو طالبان حکومت افغانستان میں قید دو امریکیوں کو رہا کرنے پر غور کر سکتی ہے۔ یہ بات بدھ کے روز افغان حکومت کے ترجمان نے کہی۔ طالبان کے اعلیٰ ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کابل میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ قیدیوں کے تبادلے کے بارے مزید پڑھیں

اب امریکی لیڈر قانون کو نظرانداز کرنے کے لیے آزاد ہوں گے: سپریم کورٹ کے فیصلے پر بائیڈن کا تبصرہ

ویب ڈیسک —  امریکی صدر بائیڈن نے پیر کے روز سپریم کورٹ کے اس فیصلے پر تنقید کی ہے جس میں عدالت نے امریکی صدور کو اپنے عہدہ کی مدت میں، کارِ سرکار کے معاملے میں قانونی کارروائی سے استثنیٰ دیا تھا۔ یہ کیس سابق صدر ٹرمپ کے 2020 کے صدارتی انتخاب کے نتائج کو مزید پڑھیں