ڈالر کی قدر چار ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی

 کراچی: زر مبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر کو تنزلی کا سامنا رہا اور انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 4 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک میں 4 ماہ سے 2 ارب ڈالر سے زائد ترسیلات زر کی آمد، جی 20 ممالک مزید پڑھیں

ٹیکسٹائل انڈسٹری کو 164 اقسام کے خام مال کی درآمد پر ڈیوٹی کی چھوٹ

 اسلام آباد: حکومت نے ٹیکسٹائل انڈسٹری میں استعمال ہونے والے 164 سے زائد اقسام کے خام مال کی درآمد پر عائد 10 تا 15 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی اور دو سے 7 فیصد تک ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹی کی چھوٹ دے دی۔ اس اقدام سے ٹیکسٹائل مصنوعات کی پیداواری لاگت میں کمی واقع ہوگی جس کے لیے ایف مزید پڑھیں

روس کے ساتھ حکومتی سطح پر گندم خریدنے کی منظوری

 اسلام آباد: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے روس کے ساتھ حکومتی سطح پر گندم کی خریداری کی منظوری دے دی۔ وزارت خزانہ کے کے مطابق مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے لاہور سے وڈیو لنک کے ذریعے ای سی سی کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں گندم کی صورت حال کا مزید پڑھیں

روئی کی قیمت ایک بار پھر دس سال کی بلند ترین سطح پر

 کراچی: پاکستان کی کاٹن مارکیٹس میں یونائیٹڈاسٹیٹس ڈپارٹمنٹ آف ایگریکلچر کی جانب سے رواں سال کپاس کی پیداوار میں غیر معمولی کمی اورکھپت میں اضافے سے متعلق رپورٹس کے اجراء کے بعد روئی اور پھٹی کی قیمتوں میں غیرمعمولی تیزی کا رجحان غالب ہے جسکے نتیجے میں فی من روئی کی قیمت 300روپے اضافے سے10ہزار روپے مزید پڑھیں

حکومتی قرضوں میں ایک سال کے دوران 3419 ارب کے اضافے کا انکشاف

 اسلام آباد: وفاقی حکومت کے قرضوں میں ایک سال کے دوران 3 ہزار 419 ارب روپے کے اضافے کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد ملک کا مجموعی قرضہ بڑھ کر 35 ہزار 659 ارب روپے ہوگیا۔ اس ضمن میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک کے مجموعی قرض کے عبوری اعداد و شمار جاری کر مزید پڑھیں

ایف بی آر عملے کی ملی بھگت سے 1127 ارب کی ٹیکس چوری کا انکشاف

 اسلام آباد:  فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے عملے کی ملی بھگت سے پانچ سال کے دوران  گیارہ سو ارب روپے سے زائد ٹیکس چوری کا انکشاف ہوا ہے۔ ایکسپریس کو دست یاب ایف بی آر ڈائریکٹوریٹ کی  جنرل انٹرنل آڈٹ کی رپورٹ  میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں 2015 سے 2019 کے دوران 1127 مزید پڑھیں

بھارت کے باسمتی چاول پر دعوے کو سنجیدہ لیا ہے، رزاق داؤد

 اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤدنے کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے باسمتی چاول سے متعلق دعوے کو حکومت نے بڑی سنجیدگی سے لیا ہے۔ عبدالرزاق داؤدنے کہا ہے کہ رائس ایکسپورٹرز ایسوسیایشن آف پاکستان (آر ای اے پی) کے نمائندوں کے ساتھ مفید ملاقات ہوئی ہے جس میں بھارت کی طرف سے یورپی یونین مزید پڑھیں

لکی سیمنٹ کی جانب سے 5 ہزار سے زائد خاندانوں میں راشن تقسیم

 کراچی:  لکی سیمنٹ لمیٹڈ نے کورونا سے متاثرہ مزید 5000 سے زائد خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کر دیے ہیں۔ لکی سیمنٹ لمیٹڈ نے وزیرِاعظم کے احساس ایمرجنسی پروگرام کے تحت خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت کے دیہی علاقوں تحصیل تاجوری، تحصیل لنڈیوا، سرائے نورنگ، لکی مروت سٹی اور پیزو میں کورونا سے متاثرہ مزید پڑھیں

ایکس ٹریڈنگ فنڈ پر عائد ٹیکسوں کے خاتمے کی کوشش کی جا رہی ہے، عامر خان

 کراچی:  سیکورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان کے چیئرمین عامر خان نے کہا ہے کہ یکساں کاروباری مواقع فراہم کرنے کی غرض سے ایکس ٹریڈنگ فنڈ پر عائد ٹیکسوں کے خاتمے یا کمی کی کوشش کی جارہی ہے۔ سیکورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان کے چیئرمین عامر خان نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ای مزید پڑھیں

300 بی ٹیک افسران کی جگہ انجینئرز کی تعیناتی کا فیصلہ

 کراچی:  نان پروفیشنل انجینئرز کے خلاف گھیرا تنگ ہونا شروع ہوگیا جب کہ محکمہ بلدیات سندھ نے عدالتی احکام پر مکمل عمل درآمد کا فیصلہ کرلیا۔ پروفیشنل انجینئرز نہ ہوتے ہوئے بلدیاتی اداروں میں سالہا سال سے اعلیٰ عہدوں کے مزے لوٹنے والے کروڑ پتی بی ٹیک اور ڈپلومہ ہولڈرز افسران سندھ حکومت کے ریڈار مزید پڑھیں