کراچی: مصر سے 25 ہزار میٹرک ٹن چینی کی پاکستان آمد کے بعد ملک بھر میں چینی کی قیمت میں کمی کا امکان پیدا ہوگیا۔ وزرات صنعت و پیداوار کے حکام نے بتایا ہے کہ سرکاری سطح پر مصر سے درآمد کی جانے والی چینی پاکستان پہنچ چکی ہے، ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کی طرف سے درآمد مزید پڑھیں
زمرہ: business News Urdu
BISP میں جعلسازی، 4 سرکاری افسران کی بیگمات کو سزائیں
حیدرآباد: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں بد عنوانی پر مزید 4 سرکاری افسران کی بیگمات کو جرم ثابت ہوجانے پر سزائیں سنا دی گئیں۔ سول جج و جوڈیشل مجسٹریٹ نمبر 9 کی عدالت نے ایف آئی اے کے تحت درج سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے اور فراڈ کے کیس میں نامزد مسماۃ شکیلہ میر جت کو مزید پڑھیں
گندم سمیت ربیع فصلوں کیلیے 23 ارب کا پیکیج منظور
اسلام آباد: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی) نے اپنے اجلاس میں گندم سمیت ربیع سیزن کی فصلوں کیلیے 23 ارب روپے سے زائد مالیت کے مجوزہ پیکیج کی منظوری دے دی۔ وزیراعظم کے مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت جمعرات کو کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی) نے اپنے اجلاس میں گندم مزید پڑھیں
2019-2020، اسٹیٹ بینک کو 1163 ارب روپے کا تاریخی منافع
کراچی: شرح سود میں اضافہ، شرح مبادلہ میں استحکام اور فارن کرنسی اثاثوں کی مالیت میں اضافے سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے منافع کی تاریخ رقم کردی جب کہ مالی سال 20-2019میں اسٹیٹ بینک کو 1163 ارب روپے کا منافع حاصل ہوا جو اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی تاریخ کا بلند ترین منافع ہے۔ اسٹیٹ مزید پڑھیں
فرنیچر مصنوعات کی برآمد پر ڈیوٹی ڈرا بیک کی شرح 0.68 فیصد کر دی گئی
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے فرنیچر مصنوعات کی برآمد پر ڈیوٹی ڈراء بیک کی شرح بڑھا کر 0.68 فیصد کردی ہے۔ ایف بی آر کی جانب سے گذشتہ روز باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن نمبری1102(I)/2020 جاری کردیا ہے جس کے ذریعے پانچ مارچ2009 کو جاری کردہ ایس آر او 212(I)/2009 میں ترامیم کردی گئی ہیں۔ اس ترمیمی مزید پڑھیں
پاکستان نے خرلاچی سے افغانستان کیلیے برآمدات کی اجازت دیدی
اسلام آباد: پاکستان نے خرلاچی سے افغانستان کے لیے برآمدات کی اجازت دے دی۔ پاک افغان تجارت کے فروغ کے لیے اہم فیصلہ، پاکستان نے خرلاچی سے افغانستان کے لیے برآمدات کی اجازت دے دی۔ ایکسپورٹ پالیسی آرڈر 2020 میں ترمیم، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا،کابینہ کی منظوری کے بعد وزارت تجارت نے نوٹیفکیشن جاری کیا۔ فیصلے مزید پڑھیں
پولیس سادہ چھالیہ بھی ضبط کرکے مقدمات بنانے لگی
کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے مضر صحت قرار دے کر چھالیہ ضبط کرنے اور مقدمات کے اندراج کے خلاف دائر درخواست پر سندھ فوڈ اتھارٹی کو نوٹس جاری کردیے۔ جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں مضر صحت قرار دے کر چھالیہ ضبط کرنے اور مقدمات کے اندراج کے خلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی، درخواست مزید پڑھیں
عالمی ومقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مزید کم ہوگئی
کراچی: عالمی مارکیٹوں میں فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں مزید کمی کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں مزید کمی ہو گئی ہے۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 9 ڈالر کی کمی سے 1894ڈالر کی سطح پرپہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں مزید پڑھیں
ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری
کراچی: زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں بدھ کو بھی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر کو مزید تنزلی کا سامنا رہا. ڈالر کے اوپن مارکیٹ ریٹ 161روپے سے نیچے آگئے۔ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر اتارچڑھاو کے بعد مزید 29پیسے کی کمی سے 160روپے 62پیسے پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر مزید پڑھیں
25 ہزار میٹرک ٹن چینی کی کھیپ پاکستان پہنچ گئی
کراچی: وفاقی حکومت کے فیصلے کے تحت ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے ذریعے درآمد کی جانے والی 25 ہزار میٹرک ٹن چینی کی کھیپ پورٹ قاسم پہنچ گئی۔ ٹی سی پی کے ترجمان کے مطابق 25 ہزار 250 ٹن چینی لے کر آنے والا بحری جہاز INCE EVRENYE پورٹ قاسم پر 28 اکتوبر کو لنگر انداز مزید پڑھیں