ریفنڈ کی عدم ادائیگی، سیکڑوں صنعتوں کی پیداواری سرگرمیاں معطل

کراچی: برآمدی شعبے کی مختلف ریفنڈز کی مد میں 128ارب روپے کی عدم ادائیگیوں کے باعث سیکڑوں چھوٹی ودرمیانی درجے کی برآمدی صنعتوں نے اپنی پیداواری سرگرمیاں معطل کردی ہیں۔ ویلیوایڈڈ ٹیکسٹائل سیکٹرکے ذرائع نے ایکسپریس کوبتایا کہ جولائی2019 سے قبل شعبہ ٹیکسٹائل کے برآمدکنندگان کے پرانے زیرالتوا سیلزٹیکس ریفنڈکی مالیت تقریبا50ارب روپے، زیرالتوا کسٹمز ریبیٹ مزید پڑھیں

بینک ایف بی آر کو اکاؤنٹ ہولڈرز کی تفصیلات دینے پر رضامند

اسلام آباد: بینکوں نے ایف بی آر کو بینک اکاؤنٹ ہولڈز کی تفصیلات فراہم کرنے پر آمادگی ظاہر کردی ہے جبکہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیئرمین شبرزیدی کاکہنا ہے کہ پاکستان بینک ایسوسی ایشن اورتمام بینکوں نے کچھ معلومات کی فراہمی کے معاملے پر زیر التواقانونی چارہ جوئی کو واپس لینے پر اتفاق کیا ہے۔ مزید پڑھیں

پاکستان اسٹاک ایکس چینج کا مقامی ایم ڈی تقرر کرنے کا فیصلہ

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکس چینج نے ماضی کے تجربے کے تناظر میں مقامی امیدوار کوپی ایس ایکس کے منیجنگ ڈائریکٹرکی حیثیت سے تقرری کااصولی فیصلہ کرلیاہے۔ پی ایس ایکس کے چئیرمین سلیمان مہدی کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں 40فیصد چائینیز شراکت داروں کی منظوری سے دسمبر2019کے اختتام تک نئے ایم ڈی کی تقرری کردی جائے گی۔ مزید پڑھیں

گندم کی امدادی قیمت میں اضافے کا فیصلہ موخر

 اسلام آباد:  وفاقی حکومت نے گندم کی امدادی قیمت بڑھانے کا فیصلہ مجوزہ اضافے پر اختلاف پیدا ہونے کے بعد مؤخر کردیا۔ چند روز قبل اقتصادی رابطہ کمیٹی ( ای سی سی ) نے گندم کی امدادی قیمت میں 5 سال کے بعد 50 روپے فی من اضافے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس فیصلے کے مزید پڑھیں

گھی اور اسٹیل مصنوعات پر 90 فیصد ان پٹ ٹیکس ایڈجسٹمنٹ کی اجازت

 اسلام آباد:  ایف بی آر نے گھی،کْوکنگ آئل،ویجیٹیبل گھی اور اسٹیل مصنوعات پر سیلز ٹیکس موڈ میں عائد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 90 فیصد ان پْٹ ٹیکس ایڈجسٹمنٹ کی اجازت دیدی ہے تاہم انہیں سیلز ٹیکس موڈ میں ادا کردہ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں10 فیصد ویلیو ایڈیشن ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔ مزید پڑھیں

ممنوعہ چھالیہ سمیت دیگر اشیا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

کراچی: ڈائریکٹوریٹ کسٹمز انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن کراچی نے انسداد اسمگلنگ کی پولیس کے اشتراک سے تابڑتوڑمشترکہ کارروائی کرتے ہوئے مسافر بس سے لاکھوں روپے کی اشیا اسمگل کرنے کی ایک اور کوشش ناکام بنادی جبکہ کارروائی کے دوران اسمگلروں کو گرفتارکرلیا۔ ذرائع نے ایکسپریس کوبتایاکہ ڈائریکٹر کسٹمز انٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن کراچی عرفان جاویدکو مزید پڑھیں

حکومت نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 11 پیسے اضافے کی منظوری دے دی

 اسلام آباد: حکومت نے یکم دسمبر2019 سے اگلے ایک سال کے لیے بجلی کی فی یونٹ پر 11 پیسے وصولی کے نوٹیفکیشن کی منظوری دے دی۔  مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیرصدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس  ہوا، اجلاس میں ای سی سی نے رواں مالی سال2019-20کی پہلی سہہ ماہی کے لیے نیپرا کی منظور مزید پڑھیں

زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 24 کروڑ ڈالر کا اضافہ

کراچی: زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 24 کروڑ ڈالر اضافے کے بعد 8 ارب 68 کروڑ 23 لاکھ ڈالرز پر پہنچ گئے۔  اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد وشمار میں بتایا گیا ہے کہ 22 نومبر کو ہفتہ کے اختتام پر سرکاری ذخائر میں 24 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا، اور زرمبادلہ کے مجموعی مزید پڑھیں

عالمی مارکیٹ کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمت کم ہوگئی

کراچی: عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 1 ڈالر جبکہ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 250 روپے اور 215 روپے کمی ہوئی۔  ایکسپریس نیوز کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 1 ڈالر کی کمی ہوئی اور عالمی مارکیٹ میں فی اونس مزید پڑھیں

تارکین وطن کیلیے ڈیوٹی فری گاڑی درآمد کرنے کی اجازت کی تجویز

کراچی: سمندر پار مقیم پاکستانیوں کو ایک ہائبرڈ گاڑی ڈیوٹی فری درآمد کرنے کی تجویز دیدی گئی۔ ملک میں 2 سال کے دوران ایک لاکھ ڈالر ترسیلات زر بھیجنے والے سمندر پار مقیم پاکستانیوں کو3000 سی سی تک کی ایک ہائبرڈ گاڑی ڈیوٹی فری درآمد کرنے کی تجویز دیدی گئی ہے۔ یہ تجویز انجنیئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ مزید پڑھیں